ISLAMABAD TONIGHT
WITH NADEEM MALIK
31-01-2012
ہم ستمبر اکتوبر میں نہیں بلکہ جلد از جلد الیکشنز چاہتے ہیں۔ اسحق ڈار کی اسلام آباد ٹونائٹ میں گفتگو
مہزب ملکوں میں ناکام حکومتیں خود ہی استعفی دے دیتی ہیں۔ اسحق ڈار
الیکشن کمشن کے ارکان کی تعداد پوری نہیں لیکن ضمنی الیکشن کروا دئیے گئے ہیں۔ اسحق ڈار
الیکش کمشن کے ارکان کی تعداد پوری کئیے بغیر ضمنی الیکشن کروانا غیر آئینی ہے۔ اسحق ڈار
ڈار صاحب درست کہتے ہیں الیکشن کمشن کے ارکان کی تعداد پوری ہونی چاہئیے۔ قمر زمان کائرہ
یہ غلطی ہے ایک بار ہوئی ہے امید ہے دہرائی نہیں جائے گی۔قمر زمان کائرہ
ہم فئیر اینڈ فری الیکشنز چاہتے ہیں تا کہ کوئی انگلی نہ اٹھے۔ قمر زمان کائرہ
بہتری کی خاطر آئین اور قانون میں کسی بھی ترمیم کے لئیے تیار ہیں۔ قمر زمان کائرہ
بیسویں ترمیم کے لئیے چیف الیکشن کمشن کی تقرری اور عبوری حکومت کی تشکیل پر مزید مشاورت کی ضرورت ہے۔ اسحق ڈار
چیف الیکشن کمشن کی تقرری کے لئیے پارلیمانی کمیٹی بن چکی ہے۔ قمر زمان کائرہ
پارلیمانی کمیٹی کو چیف الیکشن کمشنر کےلئیےتین نام دئیے جایں گے جن میں سے ایک پر اتفاق کیا جائے گا۔قمر زمان کائرہ
چیف الیکشن کمنشنر کے لئیے ایک ہی نام ایسا آنا چاہئیے کہ جس پر کسی کو کوئی اعتراض نہ ہو۔ اسحق ڈار
عبوری حکومت کے قیام کے معاملہ کا چیف الیکشن کمشن کی تقرری کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ قمر زمان کائرہ
شیخ زید ہسپتال پنجاب کو نہ دئیے جانے کی وجہ سے ڈرگ ریگولیشن اتھارٹی نہیں بن پا رہی۔ اسحق ڈار
شیخ زید ہسپتال مل جائے گا پنجاب ڈرگ ریگولیشن اتھارٹی بننے دے۔ قمر زمان کائرہ
ایم کیو ایم غیر جانبدار چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کی حمایت کرتی ہے۔ حیدر عباس رضوی
غیر جانبدار الیکشن کمشنر کی تقرری سے الیکشن شفاف طریقے سے ہوں گے۔ حیدر عباس رضوی
ہم میمو کے مسئلے سے پیچھے نہیں ہٹے ہیں۔ اسحق ڈار
جنرل کیانی اور جنرل پاشا میمو کے معاملہ کی تصدیق کر چکے ہیں۔ اسحق ڈار
میمو کا معاملہ حل نہ ہوا تو یہ ملک کے لئیے بہت بد قسمتی کی بات ہو گی۔ اسحق دار


