24 February, 2012 21:09


ISLAMABAD TONIGHT

WITH NADEEM MALIK

24-2-2012

بلوچ لیڈر جو باتیں کہہ رہے ہیں وہ درست ہیں ۔کشمالہ طارق کی اسلام آباد ٹونائٹ میں گفتگو

پاکستان انیس سو سنتالیس میں بنا جبکہ بلوچستان کو انیس سو ستر میں صوبے کا درجہ دیا گیا ۔ کشمالہ طارق

بگٹی کی شہادت اور مارشل لا ادوار نے بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بڑا کردار ادا کیا۔ کشمالہ طارق

بلوچ لیڈر نوروز کے چھ بیٹوں کو قتل کر دیا گیا کسی کی نسل کشی کر کے اچھے جواب کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ کشمالہ طارق

بلوچستان میں آگ لگی ہوئی ہے اور یہ آگ ہم نے خود لگائی ہے۔ فرخ سلیم

حالات خراب ہوتے ہیں تو دوسرے ممالک بھی فائدہ اٹھاتے ہیں۔ فرخ سلیم

فوجی آپریشن سے لوگوں کو دبایا جا سکتا ہے لیکن حالات ٹھیک نہیں کئیے جا سکتے۔ فرخ سلیم

آج بھی فوج اور سیاستدان بلوچستان کے مسئلے پر ایک پیج پر نہیں ہیں۔ فرخ سلیم

چوہدری شجاعت اور مشاہد حسین نے بگٹی سے بات چیت کی لیکن فوج نے جو کرنا تھا کر گزری۔ کشمالہ طارق

میڈیا ریٹنگ کے چکر میں منفی خبرون کو بہت زیادہ ہائی لائٹ کرتا ہے۔ کشمالہ طارق

جب تک حکومت کی کسی مسئلے کو حل کرنے کی نیت نہیں ہوتی اپزیشن کچھ نہیں کر سکتی۔ کشمالہ طارق

ہم حکومت سے پوچھتے ہیں کہ کیا بلوچستان میں فوجی آپریشن ہو رہا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ نہیں ہو رہا۔ کشمالہ طارق

ہم جب تک سچ نہیں بولیں گے اور مسائل کے متعلق بات نہیں کریں گے حالات درست نہیں ہو سکتے۔ کشمالہ طارق

بلوچستان میں بڑے لوگوں کو حکومت کی طرف سے پیسے دینے سے کچھ نہیں ہو گا جب تک عام آدمی کی حالت بہتر نہ ہو۔ کشمالہ طارق

حکومت کا دل بڑا ہونا چاہئیے بلوچستان کے لوگوں کے لئیے معافی کا اعلان ہونا چاہئیے۔فرخ سلیم

بلوچستان سے جن لوگوں کو اٹھایا گیا ہے انہیں رہا کیا جائے یا عدالت میں پیش کیا جائے۔ فرخ سلیم

بلوچستان میں دوسرے ممالک بھی ملوث ہوں گے لیکن اصل کمزوری ہماری ہے۔ کشمالہ طارق

ہم نے بلا ضرورت کی جنگیں کیوں شروع کر رکھی ہیں فوج بھی مرے تو وہ پاکستانی شہری ہے۔ کشمالہ طارق

حکومت میں نیت اور قابلیت دونوں کی کمی ہے۔ فرخٰ سلیم

گوادر میں جدید رہائشی سکیم بنا کر ساری فوجیوں کو الاٹ کردی گئی۔ کشمالہ طارق

براہمداغ بگٹی جیسے شخص کو ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو دس سال پہاڑوں میں فوج سے لڑتا رہا ہے۔ کشمالہ طارق

بلوچستان کے سردار وہاں کے عوام کی اکثریت کی نمائندگی نہیں کرتے۔ کشمالہ طارق

سرداروں کے علاوہ بلوچستان کے عام لوگوں سے بھی بات چیت کی جانی چاہئیے۔ کشمالہ طارق

بلوچستان کے لوگوں میں حکومت کے متعلق بے اعتباری بہت پائی جاتی ہے۔ فرخ سلیم

About Nadeem Malik

http://www.facebook.com/NadeemMalik.Pakistan Nadeem Malik conducts flagship currrent affairs programme of AAJ TV 'Islamabad Tonight'. The programme gives independent news analysis of the key events shaping future of Pakistan. A fast paced, well rounded programme covers almost every aspect, which should be a core element of a current affairs programme. Discussion with the most influential personalities in the federal capital and other leading lights of the country provides something to audience to help them come out with their own hard hitting opinions.

Posted on 2012, in CURRENT AFFAIRS. Bookmark the permalink. Leave a Comment.

Comments are closed.

Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 10,563 other followers