NADEEM MALIK LIVE
22-JULY-2014
ہم چودہ اگست کو پاکستان کے اندر جمہوری نظام کو مظبوط کرنے جا رہے ہیں۔ اسد عمر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو
جمہوریت میں الیکشن کی کوئی تاریخ بندھی ہوئی نہیں ہوتی مڈ ٹرم الیکشن جمہوری نظام کا حصہ ہیں۔ اسد عمر
ہمیں لانگ مارچ پر کوئی اعتراض نہیں ہے ہم صرف یہ کہتے ہیں کہ اس کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں ہے۔ رانا مشہود
ملک میں آپریشن ضرب عضب چل رہا ہے نیز مڈل ایسٹ کی صورت حال نہایت خطرناک ہے۔ رانا مشہود
کراچی آپریشن کے بعد سے روز پولیس والے مر رہے ہیں نیز بھتے کا ریٹ پہلے سے زیادہ ہو گیا ہے۔ آئی اے رحمان
کراچی آپریشن پر وہاں کی سیاسی جماعتوں میں آپس میں کوئی انڈر سٹینڈنگ نہیں ہے۔ آئی اے رحمان
اس وقت کراچی کے صرف ایک علاقعے سے ایک کروڑ روپیہ روزانہ بھتہ وصول کیا جاتا ہے۔ آئی اے رحمان
پورے کراچی سے روزانہ تقریباْ تین یا چار کروڑ روپیہ اکٹھا کیا جاتا ہے۔ آئی اے رحمان
کراچی میں زمین مافیا، بھتہ خوری مزہبی جلسوں پر حملے اور افرتفری سالوں سے چل رہے ہیں۔ نثار کھوڑو
سندھ حکومت نے کراچی کے حالات درست کرنے کے لئیے پولیس کے علاوہ رینجرز کی مدد حاصل کرنا بھی ضروری سمجھا۔ نثار کھوڑو
کراچی میں تمام لوگ جانتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم والے کہاں کہاں جرائم پیشہ لوگوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ اسد عمر
ہم نے سانحہ لاہور پر بننے والے کمشن میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کو شامل کیا ہے تا کہ کسی کو انکوائری پرکوئی شک نہ رہے۔ رانا مشہود
انکوائری کمشن جس پر الزام لگائے گا پنجاب حکومت اس کے خلاف کاروائی کرے گی۔ رانا مشہود
شہباز شریف پر استعفی دینے کے لئیے جیسا پریشر ڈالنا چاہئیے تھا وہ نہیں ڈالا گیا اس میں پی ٹی آئی بھی شامل ہے۔ اسد عمر
سانحہ لاہور اتنا بڑا واقع تھا کہ اس پر شہباز شریف کو خود استعفی دے دینا چاہئیے تھا۔ اسد عمر
میں نے سانحہ لاہور والے دن ہی کہہ دیا تھا کہ شہباز شریف کو استعفی دے کر خود کو انکوائری کے لئیے پیش کر دینا چاہئیے۔ نثار کھوڑو
پی ٹی آئی اب تک الیکشن میں کہیں بھی دھاندلی دکھا نہیں سکی ہے۔ رانا مشہود
پی ٹی آئی انتخابی اصلاحات چاہتی ہے اور وہ پارلیمنٹ میں ہوں گی۔ رانا مشہود
اب تک کئی حلقوں میں دھاندلی ثابت ہو چکی ہے کیا حکومت نے کسی قسم کی کوئی انکوائری کروائی ہے کہ کس طرح دھاندلی کی گئی۔ اسد عمر
آزاد الیکشن کمشن ہونے کے باوجود اگر فئیر الیکشن نہیں ہو سکے تو پھر اس کا کیا فائدہ۔ نثار کھوڑو