26 January, 2016 10:49


NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

25-JANUARY-2016

جنرل راحیل شریف کا ملازمت میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ بھی ان کا اپنا ہے اور اس کا اعلان کرنا بھی ان کا اپنا فیصلہ ہے۔ رانا ثنا اللہ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

جنرل راحیل شریف کا اعلان ان کی ایک محب وطن ملٹری جنرل ہونے کی شہرت کو تقویت دیتا ہے۔ رانا ثنا اللہ

جنرل شریف کو دس ماہ پہلے اپنی ملازمت کے بارے میں بیان دینے کی نہ ضرورت تھی اور نہ کوئی ان کو مجبور کر سکتا تھا ان کے بیان سے تمام ابہام ختم ہو گئے ہیں۔ رانا ثنا اللہ

آپریشن ضرب عضب کا فیصلہ اکیلی فوج نے نہیں بلکہ سب نے مل کر لیا تھا۔رانا ثنا اللہ

آپریشن ضرب عضب فوج کا فیصلہ تھا آئی ایس پی آر کے بیان سے ہمیں پتہ چلا کہ یہ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ اسد عمر

آپریشن ضرب عضب کا فیصلہ پارلیمنٹ میں زیر بحث نہیں آیا تھا فوج کے اس آپریشن کے فیصلے کے بعد تمام سیاسی جماتوں نے اس کی حمایت کی۔ اسد عمر

جنرل راحیل شریف کو اپنی ملازمت میں توسیع نہ لینے کے فیصلے کا اعلان کرنے کی ضرورت نہیں تھی انہیں افواہوں کی وجہ سے ایسا کرنا پڑا۔ اسد عمر

لوگوں کی زہنوں میں تزبزب پیدا ہوتے ہیں راحیل شریف کے بیان سے وہ دور ہو گئے ہیں۔ لطیف کھوسہ

پنجاب دہشت گردوں کی آماجگاہ ہے دہشت گرد تنظیمیں وہاں پر نام بدل کر کام کر رہی ہیں۔ لطیف کھوسہ

جب تک پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی نہیں ہو گی نیشنل ایکشن پلان مکمل نہیں ہو گا۔ لطیف کھوسہ

پنجاب میں دہشت گرد تبنظیموں کے خلاف کاروائی کرنا بہت ضروری ہے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ان تنظیموں نے نام بدل کر حصہ لیا۔ اسد عمر

پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف بہت موثر اور بھر پور آپریشن ہو رہا ہے۔ رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ ن پر یہ الزام کہ وہ پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی نہیں کر رہی اسے بدنام کرنے کی ایک مہم ہے۔ رانا ثنا اللہ

پنجاب میں کراچی کی طرح کوئی نو گو ایریا نہیں ہے۔ رانا ثنا اللہ

اگر ضروری ہوا تو پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف رینجرز سے مدد لی جائے گی۔ رانا ثنا اللہ

رانا ثنا اللہ کا کہنا کہ حکومت کا پنجاب میں دہشت گردوں پر مکمل کنٹرول ہے سمجھ سے باہر کی بات ہے۔ اسد عمر

ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ پنجاب میں دہشت گردوں پر ایف سکسٹین سے بمباری کی جائے لیکن یہ ایلیٹ فورس کے بس کی بات نہیں ہے رینجرز کی مدد کی ضرورت ہو گی۔ اسد عمر

جب تک دہشت گردوں کے خلاف پنجاب میں کاروائی نہیں ہو گی نیشنل ایکشن پلان مکمل نہیں ہو سکتا۔ لطیف کھوسہ

پٹھان کوٹ پر حملے کے بعد جیش محمد کے کچھ لوگوں کو گرفتار کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں لیکن ان کی تفصیلات بتانا قومی مفاد میں نہیں ہو گا۔ رانا ثنا اللہ

مولانا مسعود اظہر اگر ہماری ایجنیوں کی تحویل میں نہیں ہیں تو باہر بھی نہیں ہیں جب ضروورت ہو گی بلا لیا جائے گا۔ رانا ثنا اللہ

رانا ثنا اللہ یہ تاثر دے کر کہ پنجاب میں دہشت گرد حکومت کے کنٹرول میں ہیں نہ صرف پنجاب بلکہ پنجاب کی حکومت کے ساتھ بھی زیادتی کر رہے ہیں۔ اسد عمر

نیکٹا کا آج تک ایک بھی اجلاس نہیں ہوا اور اس کے لئیے جو فنڈز چاہئییں وہ آج تک مختص ہی نہیں کئیے گئے۔ لطیف کھوسہ

جب تک وہ شخص جو اپنے نظریات کی وجہ سے خود کش بمبار بنتا ہے ختم نہیں ہو گا فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں جیت سکتی۔ اسد عمر

میں اسد عمر لطیف کھوسہ اور ندیم ملک کو دعوت دیتا ہوں کہ لاہور آ کر میرے اور اینٹی ٹیررازم یونٹ کے سربراہ کے ساتھ بیٹھ کر پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف کوروائیوں کی تفصیلات جانیں۔ رنا ثنا اللہ

Leave a comment