19 February, 2016 09:20


NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

18-FEBRUARY-2016

ہم اس لئیے بھوک ہڑتال کرنے جا رہے ہیں کیونکہ الطاف حسین کی تقریر اور تصویر کو مستقل طور پر روک کر رکھا ہوا ہے۔ خالد مقبول صدیقی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

کالعدم تنظیموں کے نمائندوں اور کرپٹ لوگوں کو ٹی وی پر آنے کی اجازت ہے لیکن ایک منتخب جماعت کے سربراہ پر میڈیا کے دروازے بند کئیے ہوئے ہیں۔ خالد مقبول صدیقی

بھوک ہڑتال اور دھرنا ایک جمہوری حق ہے لیکن ہم نے بات چیت کے دروازے کبھی بھی بند نہیں کئیے ہیں۔ خالد مقبول صدیقی

الطاف حسین کی تقریر پر پابندی نہیں ہونی چاہئیے لیکن انہیں بھی اجتناب سے کام لینا چاہئیے۔شاہ محمود قریشی

الطاف حسین کئی دفعہ ایسے جملے کہہ دیتے ہیں کہ جن سے لوگوں کی دل آزاری ہوتی ہے۔ شاہ محود قریشی

جتنا وقت ٹی وی نے الطاف حسین کو دیا ہے کسی اور کو نہیں دیا اور ان کی تقریر پر پابندی پمرا نے لگائی ہے انہیں اس کی وضاحت کرنی چاہئیے۔ شاہد خاقان عباسی

پمرا نے سلیکٹو فیصلے کئیے ہیں اور اس غیر جانداری کا مظاہرہ نہیں کیا جس کی اس سے توقع تھی۔ شاہ محود قریشی

ہم نے ایل این جی منگوانے کا جس کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے وہ قطر حکومت کی ملکیت ہےاس میں کوئی شئیر ہولڈر نہیں ہے۔ شاہد خاقان عباسی

قطر سے ایل ین جی منگوانے کے لئیے پیپرا کے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ شاہد خاقان عباسی

ایل این جی کی قیمت پٹرول کے ساتھ منسلک ہے پٹرول کی قیمت بڑھنے یا کم ہونے سے اس کی قیمت پر بھی اثر پڑے گا۔ شاہد خاقان عباسی

ایل این جی گیس کے لائین لاسز صرف آدھا فیصد ہوں گے۔ شاہد خاقان عباسی

میں اپنے خلاف کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کرنے کو ویل کم کہوں گا الزام لگانے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔ شاہد خاقان عباسی

حکومت کہتی ہے کہ توانائی کی کمی فوری طور پر پوری کرنے کے لئیے ایل این جی منگوانا ضروری ہے لیکن ہم نے پانی اور کوئلے کے وسائل کو استعمال ہی نہیں کیا۔ شاہ محمود قریشی

ہمیں ایران سے گیس منگوانا قطر کی نسبت سستا پڑ سکتا تھا لیکن اس منصوبے کو اب کوئی اہمیت نہیں دی جا رہی۔ شاہ محمود قریشی

سیف الرحمان کی وجہ سے غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں وہ ایل این جی کے متعلق میٹنگز میں بیٹھے ہوئی دکھائی دیتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی

پنجاب حکومت اپنے سائے سے بھی خوفزدہ ہے اس پر کئی مقدمات بنے لیکن کسی کا کچھ نہیں بنا۔ شاہ محمود قریشی

پاکستان میں کرپشن بہت زیادہ ہے لیک نیب اور اینٹی کرپشن یونٹس ناکام ہو چکے ہیں۔ شاہ محمود قریشی

نواز شریف اور رانا ثنا اللہ کے نیب کے خلاف بیانات نہایت غیر زمہ دارانہ ہیں۔ شاہ محمود قریشی

ابھی تو کسی پر ہاتھ بھی نہیں ڈلا کہ ہائے ہائے شروع ہو گئی ہے۔ شاہ محمود قریشی

دنیا میں جمہوریت احتساب کے عمل میں شفافیت سے چلتی ہے پاکستان میں سلیکٹو قسم کا احتساب ہوتا ہے۔خالد مقبول صدیقی

پاکستان میں کرپشن کی ایک مسلسل کہانی ہے لیکن آج تک کسی بڑے افسر کو سزا نہیں ہوئی چھوٹے لوگوں کو پکڑ لیا جاتا ہے۔ خالد مقبول صدیقی

عوام سمجھتے ہیں کہ حکمران خاندانوں کے سارے کاروبار کرپشن کی وجہ سے چل رہے ہیں۔ خالد مقبول صدیقی

نیب کرپشن کی تحقیقات ضرور کرے لیکن کسی کو خوفزدہ نہ کرے افسران کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی

نیب نے صرف ایل این جی معاہدے کا ڈیٹا مانگا تھا جو اس کو دے دیا گیا ہے کوئی تفتیش نہیں ہو رہی۔ شاہد خاقان عباسی

ایل این جی کے ٹرمینل کی تعمیر میں حکومت نے ایک پیسہ بھی نہیں خرچ کیا اس کی انوسٹمنٹ صفر ہے۔ شاہد خاقان عباسی

کے پی کے میں کوئی ایسا قانون جو انصاف کو روکے یا اس پر سمجھوتہ کرے اس کو تبدیل کر دینا چاہئیے۔ شاہ محمود قریشی

وفاقی حکومت نیا بل لا رہی ہے کہ کرپشن میں کسی کو گرفتار کرنے سے پہلے اس سے پوچھا جائے ایسا ہی قانون سندھ حکومت لائی تو وفاق اس پر تنقید کر رہا تھا۔ خالد مقبول صدیقی

ملک میں فیوڈل اور خاندانی سیاست چل رہی ہے عوام کو ایسے لوگوں کو نکال باہر کرنا چاہئیے۔ خالد مقبول صدیقی

سیاست میں کسی بھی کلاس کا بندہ حصہ لے سکتا ہے اصل بات ایمانداری سے کام کرنا ہے۔ شاہ محمود قریشی

پاکستان میں اینٹی کرپشن کے ادارے خود سب سے زیادہ کرپٹ ہیں۔ شاہد خاقان عباسی

پاکستان میں احتساب کے عمل پر کسی کو یقین ہی نہیں ہے۔شاہ محمود قریشی

Leave a comment