29 December, 2016 21:46


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

29-DECEMBER-2016

ایم کیو ایم کراچی آپریشن کے خلاف نہیں ہے کیونکہ اس کا سب سے زیادہ فائدہ خود ہماری جماعت اور کراچی کے شہریوں کو ہو گا۔ خواجہ اظہار الحسن کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ہمارا اعتراض یہ ہے کہ کراچی آپریشن میں جو غلطیاں ہوئیں ان پر صوبائی حکومت نے کیا کیا۔ اظہار الحسن

جرائم پیشہ لوگ کسی بھی جماعت میں شامل ہو جاتے ہیں وہ جرم کریں تو جرم کی بات کی جائے جماعت کو زمہ دار نہیں ٹھہرایا جائے۔ اظہار الحق

مجھ سمیت بہت سے لوگوں کو ملزم کے طور پر پکڑا گیا لیکن اگر بے گناہ ثابت ہو جایں تو پھر باعزت زندگی کی طرف واپسی کا حق ہونا چاہئیے۔ اظہار الحسن

ایم کیو ایم پاکستان اب ایک الگ جماعت ہے پہلے یہ ایک جماعت تھی اس کا ماضی کے واقعات سے کچھ تو تعلق باقی رہے گا۔ محمد زبیر

کراچی دنیا کا خطرناک ترین شہر بن چکا تھا اور اس کام کا آغاز ایم کیو ایم نے کیا تھا، محمد زبیر

ایم کیو ایم کی ایک کال پر کراچی شہر بند ہو جاتا تھا پھر گولیاں چلتی تھیں اور رکشوں کو آگ لگنا شروع ہو جاتی تھی۔ محمد زبیر

کراچی کی دہشت گردی کا تعلق ملک کے دوسرے علاقعوں سے بھی ہے یہ ایک الگ مسئلہ نہیں ہے۔ سعید غنی

جب تک سارے ملک میں حالات ٹھیک نہیں ہوں گے کراچی میں مکمل امن نہیں ہو سکتا۔ سعید غنی

پیپلز پارٹی اور پیپلز امن کمیٹی کا آپس میں کوئی تعلق نہیں رہا زوالفقار مرزا نے اسے ہماری جماعت کی زیلی تنظیم قرار دے دیا تھا۔ سعید غنی

ہماری جماعت پیپلز امن کمیٹی سے اپنی لا تعلقی کا اظہار کر چکی ہے۔ سعید غنی

پیپلز پارٹی کبھی بھی پیپلز امن کمیٹی کے گرفتار شدہ لوگوں کے پیچھے نہیں کھڑی ہوئی جبکہ ایم کیو ایم ایسا کرتی ہے۔ سعید غنی

ایم کیو ایم کے علاوہ پیپلز پارٹی کو بھی جواب دینا پڑے گا کراچی کے دس ہزار شہری مرے ہیں کوئی جانور نہیں مرے یا فصلیں تباہ نہیں ہوئیں۔ اظہار الحسن

کراچی بہت ہی پر امن شہر تھا ایم کیو ایم کو عروج ملا تو اس کا امن تباہ ہوا۔ محمد زبیر

الطاف حسین کا تعلق بھارت سے جوڑا جاتا ہے لیکن وہ اکیلا نہیں ہو سکتا اور لوگوں کو بھی زمہ داری لینا ہو گی۔محمد زبیر

اے ڈی خواجہ کو ہٹانا اچھا فیصلہ نہیں تھا لیکن مراد علی شاہ کی کراچی میں امن لانے کی نیک نیتی پر شک نہیں کیا جا سکتا۔ محمد زبیر

اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کی دو تین وجوہات بتائی جاتی ہیں ان میں سے ایک پولیس میں بھرتیوں کا معاملہ ہے۔ سعید غنی

دوسری وجہ خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری کو بتایا جاتا ہے۔ سعید غنی

پیپلز پارٹی کو دونوں باتوں پر اعتراض نہیں ہماری جماعت پر یہ الزام لگانا درست نہیں ہے۔ سعید غنی

دلچسپ بات یہ ہے کہ اے ڈی خواجہ کو ہٹایا نہیں گیا انہوں نے چھٹی کی درخواست دی تھی۔ سعید غنی

ہر بات کا الزام ایم کیو ایم پر لگانا درست نہیں ہے یہ اردو سپیکنگ لوگوں کی نمائیندہ جماعت ہے۔ اظہار الحسن

کراچی آپریشن کو اپنے فوکس پر رہنا چاہئیے ڈاکٹر عاصم جیسے کیس اس پر اعتراضات اٹھا دیتے ہیں۔ سعید غنی

کراچی آپریشن سرحدوں پر ہونے والا آپریشن نہیں ہے اس کے کچھ سیاسی اثرات بھی ہیں۔ اظہار الحسن

رینجرز کا نمائیدہ ایک بیان دیتا ہے جبکہ حکومت اس بات سے ہی لا علم ہوتی ہے۔ اظہار الحسن

کراچی کو اب ایک معاشی عروج کی ضرورت ہے یہاں سرمایہ کاری ہونی چاہئیے اور لوگوں کو نوکریاں ملنی چاہئییں۔ محمد زبیر

N A E E M M A L I K
http://naeemmalik.wordpress.com/
00-92-332-4386868

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s