4 January, 2017 10:57


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

03-JANUARY-2017

جتنا اب ہمارا کیس پکا ہے اس سے زیادہ پکانا بھی چاہیں تو پک نہیں سکتا۔ شاہ محمود قریشی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ہم کہتے تھے تو ہمارا مزاق اڑایا جاتا تھا آج ڈاٹس ملانے سے واضع ہو گیا کہ مریم بی بی مالک ہیں۔ شاہ محمود قریشی

مریم نواز کے دستخط سامنے آ گئے ہیں پاسپورٹ کی کاپی لگی ہوئی ہے ماڈل ٹاؤن کا ایڈریس سامنے آ گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی

مسلم لیگ ن کی بوکھلاہٹ کا یہ حال ہے کہ پوری کی پوری لیگل ٹیم کو برخاست کر دیا ہے اور نئے تازہ دم گھوڑے لے کر آئے ہیں۔ شاہ محمود قریشی

مسلم لیگ ن نے سلمان اکرم راجہ کو اپنا وکیل مقرر کیا ہے اور وہ خود ٹی وی پروگرامز میں کہتے رہے ہیں کہ بار ثبوت جس پر الزام ہے اس پر ہے۔ شاہ محمود قریشی

پاناما کیس میں نواز شریف کا نام شامل نہیں ہے اور نہ ہی پی ٹٰی آئی کی طرف سے ان پر کوئی الزام لگایا گیا ہے۔ محمد زبیر

ہم مجبوراْ پریس کانفرنس کرتے ہیں عمران خان پریس کانفرنس کرتے ہیں تو پھر ہمیں بھی کرنا پڑتی ہے۔ محمد زبیر

وزیراعظم سے پوچھیں کہ پارلیمنٹ میں ان کی تقریر سچ تھی تو وہ کہیں گے کہ سچ تھی لیکن ان کے وکیل نے کہا ہے کہ وہ ایک سیاسی بیان تھا یعنی جھوٹ بولا گیا تھا۔ قمر زمان کائرہ

میرا سوال یہ ہے کہ اس ملک میں کس کو شک ہے کہ میاں صاحب کی فیملی نے دولت نہیں لوٹی اب تو صرف ٹیکنیکل باتیں رہ گئی ہیں عدالت میں ثابت کرنا ہے۔ کائرہ

اگر مریم بی بی مالک ثابت ہو جاتی ہیں تو وہ تو میاں صاحب کی زیر کفالت ہیں۔ کائرہ

پیپلز پارٹی کے لوگوں کو عدالتوں کی طرف سے سزا کی ایک تاریخ ہے لیکن مسلم لیگ ن والے عدالتوں کو بلڈوز کر دیں یا سپریم کورٹ پر چڑھ دوڑیں تو بھی ان کے خلاف کچھ نہیں ہوتا۔ کائرہ

اگر پی ٹی آئی کی نئی دستاویزات تصدیق شدہ نہیں ہیں تو مسلم لیگ ن مقدمہ کر دے۔ شاہ محمود قریشی

ہم نے نئی دستاویزات سات سمندر پار سے حاصل کی ہیں بہت سی دستاویزات سپینش میں تھیں ہم نے ان کا ترجمہ کروایا ہے۔ شاہ محمود قریشی

ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ مریم نواز اصل مالک ہیں اور ٹرسٹ کو کوئی وجود نہیں ہے۔ شاہ محمود قریشی

ہم نے بتانے کی کوشش کی ہے کہ قطری شہزادے کا خط ایک تماشہ اور قوم کے ساتھ مزاق تھا۔ شاہ محمود قریشی

ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ وزیراعظم کے پارلیمنٹ میں اور عدالت میں بیانات غلط بیانی پر مشتمل تھے۔ شاہ محمود قریشی

اگر لندن فلیٹس کی ملکیت دو ہزار چھ سے مان لی جائے تو ان کی مالیت چار ارب روپے بنتی ہے یہ پیسہ کہاں سے آیا۔ شاہ محمود قریشی

ہم نے شئیر ہولڈنگ دستاویز بھی لگائی ہے اور ایک ایسی دستاویز لگائی ہے کہ جس پر مریم بی بی کے دستخط موجود ہیں۔ شاہ محمود قریشی

مریم نواز نے دستاویزات میں زرائع آمدن کے بارے میں کہا ہے کہ فیملی ویلتھ ہے اگر فیملی ویلتھ ہے تو پھر یہ مریم نواز کی نہیں ہو سکتی۔ شاہ محمود قریشی

کمپنی کے ڈائریکٹرز کو مریم نواز کے دستخط کے ساتھ تبدیل کیا گیا اگر وہ مالک نہیں ہیں تو پھر ان کے دستخطوں سے کیوں تبدیل کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی نے منی لانڈرنگ کا الزام لگایا تھا اور کہا تھا کہ لندن فلیٹس نوے کی دہائی میں خریدے تھے یہ الزام یہ عدالت میں کیوں نہیں لگاتے۔ محمد زبیر

پی ٹی آئی اب التوفیق ٹرسٹ کی بات ہی نہیں کرتی ہے۔ محمد زبیر

عمران خان اپنی پریس کانفرنس میں اچھی زبان استعمال نہیں کرتے۔ محمد زبیر

اللہ محمد زبیر کے لیڈر کو بھی ہدایت دے جو کہتا تھا اوئے زرداری اور پیٹ پھاڑ کر سڑکوں پر گھسیٹے گا۔ کائرہ

سرے محل کا الزام لگانے والے حکومت ہیں وہ یہ کیس عدالت میں لے جایں اور ثابت کر کے سزا دلوایں۔ کائرہ

اللہ کرے عدالت انصاف کر دے مسلم لیگ ن کے پاس بچنے کے پانچ سو طریقے ہیں انہیں بڑے گر آتے ہیں۔ کائرہ

محمد زبیر نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ اپنے لیڈر کی کرپشن کا دفاع ہرصورت میں کرنا ہے۔ کائرہ

ہم چاہتے ہیں کہ پاناما کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو ٹی او آرز کی طرح حکومت کیس کو لٹکانا چاہتی ہے۔ شاہ محمود قریشی

آج حکومت نے عدالت کو درخواست دی ہے کہ ان کے وکیل نئے ہیں کیس ملتوی کر دیا جائے جو مسترد کر دی گئی۔ شاہ محمود قریشی

ہم بھی چاہتے ہیں کہ عدالت پاناما کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سن کر فیصلہ کر دے تا کہ ملک آگے جائے۔ محمد زبیر

سوئس بنک اکاؤنٹ کا کیس ساٹھ لاکھ ڈالرز کا تھا عدالت ک کہنے کے باوجود خط نہیں لکھا تھا کائرہ صاحب اپنے لیڈر کا دفاع کرتے تھے۔ محمد زبیر

زرداری سوئس عدالت سے بھی بری ہوئے تھے اور ملک قیوم اور شہباز شریف کی ٹیپ پکڑی گئی تھی اور عدالت نے اپنا فیصلہ تبدیل کیا تھا۔ کائرہ

سیاسی تعطل ختم کرنے اور سپریم کورٹ پر مسلم لیگ ن کے پیدا کردہ بے شمار ابہام ختم کرنے کے لئیے عدالت کو پاناما کیس کا جلد از جلد فیصلہ کر دینا چاہئیے کائرہ

N A E E M M A L I K
http://naeemmalik.wordpress.com/
00-92-332-4386868

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s