25 January, 2017 09:49


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

24-JANUARY-2017

آج عدالت میں جماعت اسلامی کے وکیل جو دلائل دے رہے تھے اس سے خود سراج الحق بہت پریشان دکھائی دے رہے تھے۔شاہ محمود قریشی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

مجھے کچھ ایسے لوگ دھمکیاں دے رہے ہیں جن کی عقل کام نہیں کرتی۔ شیخ رشید

مجھ پر اس سے پہلے بھی حملے ہو چکے ہیں اب ہوا تو نواز شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ زمہ در ہوں گے۔ شیخ رشید

مریم نواز نے آج عدالت میں پاناما کیس میں جو دستاویزات جمع کروائی ہیں ان پر انہوں نے دستخط ہیں نہیں کئیے ہوئے تھے۔ شیخ رشید

شریف خاندان کے خلاف قدرت کی طرف سے ایف آئی آر درج ہو رہی ہے۔ شیخ رشید

مسلم لیگ ن کے تین وزرا کسی مشکل میں لگتے ہیں انہی کو پتہ ہے کہ ان کا کیا مسئلہ ہے۔ شیخ رشید

مسلم لیگ ن کے وزرا جو کچھ کہہ رہے ہیں اس سے نواز شریف کو فائدے کی بجائے نقصان ہی ہو گا۔ شیخ رشید

آج مریم نواز اور نواز شریف کی ٹیکس اور دولت کے بارے میں تمام دستاویزات عدالت میں جمع کروا دی گئی ہیں۔ ڈاکٹر مصدق ملک

تین ہفتے کی عدالتی کاروائی کے دوران کوئی ْثابت نہیں کر سکا کہ نواز شریف کا پاناما کیس کے ساتھ کوئی تعلق ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک

گلف سٹیل اور اس کے لئیے لئیے گئے بنک کے قرضوں کی تفصیل آج عدالت کو دے دی گئی ہے۔ ڈاکٹر مصدق

جہاں جہاں کیس میں کمزوریاں دکھائی دیتی ہیں وہاں وہاں کاغزات جمع کروا دئیے جاتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی

ہمیں شک ہے کہ کاغزات بنائے جا رہے ہیں اگر سب کچھ موجود تھا تو پھر اتنی دیر کیوں کی۔ شاہ محمود قریشی

مریم نواز کہتی ہیں کہ پاناما پیپر جعلی ہیں تو پھر آئی سی آئی جے، جرمن اخبار اور بی بی سی کو عدالت لے جایں۔ شاہ محمود قریشی

جرمن اخبار نے جو دستاویزات جاری کی ہیں ان کی تصدیق ہونا باقی ہے۔ ڈاکٹر مصدق

کیپٹن صفدر کا ٹیکس پہلے فوج کی نوکری کے دوران اور پھر جب وہ ایم این اے بنے تو بھی ان کا ٹیکس کٹتا رہا ہے۔ ڈاکٹر مصدق

مریم نواز چالیس لاکھ کے قریب آمدن پر ٹیکس ادا کرتی ہیں اور ان کے کاغزات عدالت میں جمع کروا دئیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر مصدق

پچھلے کچھ دنوں میں عدالت نے کئی بار کہا ہے کہ اگر کوئی کاغز ہے جو نواز شریف کی لندن فلیٹس کی ملکیت کے ساتھ تعلق ثابت کرتا ہے تو جمع کروایں لیکن نہیں کروایا۔ ڈاکٹر مصدق

مریم نواز جھوٹ بول رہی ہیں یا الزام لگانے والے اس کے لئیے سپریم کورٹ ایک کمشن بنا سکتی ہے۔ علی ظفر

سپریم کورٹ پاناما کیس کا فیصلہ کرے گی اور اس کی تہہ تک پہنچے گی اور اس کے لئیے میرے خیال میں تحقیقات کمشن بنائے گی۔ علی ظفر

جرمن اخبار اور بی بی سی کی خبر میں بالکل سچائی نظر آ رہی ہے اور بچہ بچہ جان گیا ہے کہ پیسہ کسی نہ کسی ایسے آیا ہے جو ظاہر نہیں کیا ہوا۔ علی ظفر

نیب اور ایف آئی اے پر لوگوں کو اعتبار نہیں ہے کیونکہ پاکستان کی سب سے بڑی شخصیت نواز شریف مقدمے میں ملوث ہے۔ علی ظفر

سپریم کورٹ کے کمشن میں ایک جج ایک وکیل اور ایک آف شور کمپنیوں کا ماہر شامل کرنا چاہئیے اس طرح یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ علی ظفر

ہم سمجھتے ہیں کہ کمشن کی نوبت ہی نہیں آئے گی اور اگر آئی تو پھر غور کیا جا سکتا ہے۔ شاہ محمود قریشی

میرا خیال تھا کہ مسلم لیگ ن کا وکیل منی ٹریل دے گا لیکن جب ایسا نہیں ہوا تو قوم کے ساتھ ساتھ مجھ جیسے بندے کو بھی یقین ہو گیا ہے کہ کچھ نہ کچھ چھپایا جا رہا ہے علی ظفر

اگر قطری خط اور گلف سٹیل والی بات درست ہوتی تو مسلم لیگ ن کے وکیل کے لئیے ثبوت حاصل کرنا مشکل نہ ہوتا۔ علی ظفر

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s