1 February, 2017 21:18


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

01-FEBRUARY-2017

میرا بیٹا دبئی گیا تھا دو ہزار چودہ کے بعد سے اس کی کوئی خبر نہیں ہے۔ محمد عمر متین کی والدہ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

یو اے ای میں پاکستان کے کونسلیٹ نے ہمارے ساتھ بہت برا سلوک کیا ہمیں گالیاں تک دیں۔ والدہ

عمر متین میرا سب سے چھوٹا بیٹا ہے اس کی بیٹی اب چار سال کی ہو گئی ہے۔ والدہ

ہم نے ہر دروازہ کھٹکھٹایا ہے ہماری کسی نے نہیں سنی کوئی ایسا نہیں جو ہماری مدد کرے۔ والدہ

ہمیں اتنا تو پتہ چلے کہ ہمارا بیٹا کہاں ہے وہ ہے بھی یا نہیں۔ والدہ

ہمارے پاس پینشن کے جتنے پیسے تھے وہ ہم لگا چکے ہیں ہم ایسے نہیں تھے جیسے اب ہو گئے ہیں۔ والدہ

میری وزیراعظم سے اپیل ہے کہ وہ ہمیں بلایں اور ہماری بات سن لیں۔ والدہ

عمر متین کا مسئلہ انسانی ہے میں وزارت خارجہ کے لوگوں سے ضور بات کروں گا۔ جہانگیر ترین

میں عمر متین کی خبر حاصل کرنے کی پوری کوشش کروں گا اور جو بھی کر سکوں گا کروں گا۔ رانا افضل

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ حافظ سعید کو قومی مفاد میں گرفتار کیا گیا ہے ہمیں ان پر یقین کرنا چاہئیے۔ ترین

ہماری پالسی بدلتی رہتی ہے جس سے شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں۔ ترین

میں پیرس گیا تو وہاں ہر کوئی حافظ سعید کے متعلق بات کر رہا تھا ان کا موقف بہت سخت تھا ہماری کوئی بات سننے کو تیار نہیں تھا۔ رانا افضل

ہم حافظ سعید کا دفاع کرتے رہے کیونکہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں تھا۔ رانا افضل

اگر میری وجہ سے پاکستان کے مفاد کو نقصان پہنچے تو مجھے قربانی دینی چاہئیے۔ رانا افضل

بھارت نے حافظ سعید کے مسئلے کو بہت موثر طریقے سے دنیا کے سامنے پیش کیا ہم نے اپنا دفاع نہیں کیا۔رانا افضل

ہم نے مدرسے کی اس لئیے فنڈنگ کی کیونکہ ہم مولانا سمیع الحق کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئیے ساتھ لے کر گئے اور انہوں نے قطر پلائے۔ ترین

مولانا سمع الحق کے قطرے پلانے کے بعد ہماری پولیو مہم بہت اچھے طریقے سے چلی۔ ترین

ہم نے مدرسوں کی فنڈنگ انہیں مین سٹریم میں شامل کرنے کے لئیے کی اب وہاں جدید علوم بھی پڑھائے جا رہے ہیں۔ ترین

اب مدرسوں کی فنڈنگ پر چیک اینڈ بیلنس ہے اور اس میں غیر ملی فنڈنگ بھی شامل ہے۔ رانا افضل

نیشنل ایکشن پلان اس سطح تک نہیں پہنچ سکا جہاں اسے پہنچنا چاہئیے تھا۔ ترین

وزیر نے نیشنل ایکشن پلان پر اپنی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی اور اس پر بحث بھی ہوئی۔ رانا افضل

خبر یہ ہے کہ جسٹس سعید ٹھیک ہیں اور پاناما کیس کی سماعت سوموار سے شروع ہو جائے گی۔ ترین

اصل بات شواہد ہیں شریف خاندان پہلے ایک قطری خط لائے اور اب قطری خط نمبر دو آ گیا ہے۔ ترین

منی ٹریل بنک کی ٹرانزیکشن ہیں جو نہیں پیش کی گئیں۔ ترین

شریف خاندان کا کاروبار ملک سے باہر تھا ان کے پارٹنر نے خط دیا ہے تیسرا بندہ بیچ میں کہاں سے آ گیا۔ رانا افضل

شریف خاندان کہتا ہے کہ گلف سٹیل مل سو فیصد قرضہ لے کر لگائے دنیا میں کہیں بھی سو فیصد قرضہ نہیں دیا جاتا۔ ترین

نواز شریف نے پارلیمنٹ میں تقریر کی تو کہا کہ ان کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں بعد میں قطری کا خط لے آئے۔ ترین

حمد ثانی کو پاکستان میں پاور پراجیکٹ کا کام دیا ہے اور ایل این جی کا ٹھیکہ بہت مہنگے داموں دے دیا ہے۔ ترین

اب قطری شاہ کو گھوڑا تحفے کے طور پر سپیشل جہاز میں بھیجا ہے۔ ترین

قطری شاہ کو گھوڑا پسند آ گیا تھا گھوڑے کو جہاز میں نہیں بھیجتے تو کیسے بھیجتے۔ رانا افضل

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s