6 February, 2017 20:56


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

06-FEBRUARY-2017

جنرل مشرف سے مختلف موضوعات پر باتیں ہوئیں کسی ایک موضوع پر بات نہیں ہوئی۔ چوہدری شجاعت حسین کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

مشرف سے جیوڈیشری پر بھی بات ہوئی پاناما پر کوئی بھی فیصلہ ہو سکتا ہے۔شجاعت حسین

مشرف سے بات ہوئی ہے کہ مسلم لیگوں کا ایک اتحاد بنایا جائے اور وہ ملک کے بارے میں دلی طور پر پریشان ہیں۔ شجاعت حسین

مشرف قومی لیول کی سیاست کرنا چاہتے ہیں وہ ایم کیو ایم کا سربراہ نہیں بننا چاہتے اس طرح وہ ایک صوبے تک محدود ہو جایں گے۔ شجاعت حسین

پاناما کیس کا جو فیصلہ ہو گا اس پر الیکشن اور بڑی چیزوں کا فیصلہ ہو گا۔ شجاعت حسین

میرا جی ایچ کیو سے کوئی تعلق نہیں ہے ساری زندگی میں میں صرف دو بار جی ایچ کیو گیا ہوں۔ شجاعت حسین

مسلم لیگ ن کو ہمارے جلسوں پر بہت اعترض ہوتا ہے لیکن وہ کے پی کے میں جتنے مرضی جلسے کریں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اسد عمر

مسلم لیگ ن کو پی ٹی آئی کے جلسوں کی زبان پر بہت اعتراض ہوتا ہے لیکن یہ خود پیپلز پارٹی اور بی بی کے بارے میں بہت نا شائستہ زبان استعمال کرتے رہے ہیں۔ اسد عمر

آج شوکت بسرا پر حملے کا بہت افسوس ہوا اور جو مر گئے ہیں ان کے خاندان کے ساتھ دلی دکھ ہے۔ اسد عمر

مشرف ایم کیو ایم میں شامل ہوں تو یہ ان کو سوٹ نہیں کرے گا وہ ملک کے صدر رہے ہیں ان کا سیسی قد گھٹ جائے گا۔ اسد عمر

سیاسی جماعتیں جلسے جلوس کرتی رہتی ہیں میں نے ابھی کراچی میں بہت بڑی ریلی نکالی ہے۔ نہال ہاشمی

عمران خان کا پینتیس پنکچر کا الزام اور نواز شریف کو پاناما میں ملوث کرنے کی کوشش میں عمران خان جھوٹا ثابت ہوا ہے۔نہال ہاشمی

شوکت بسرا پر گولی مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کے بھائی نے چلائی اس کا نام فور شیڈیول میں بھی شامل ہے۔ ندیم افضل چن

پنجاب میں پیپلز پارٹی کے جو پانچ چھ لوگ مسلم یگ ن کے خلاف بولتے ہیں ان میں سے ایک پر آج حملہ کیا گیا ہے۔ ندیم افضل چن

عام طور پر وراثت دادے سے پوتوں کی طرف چلتی ہے لیکن شریف خاندان کی وراثت پوتے سے دادا کی طرف چل رہی ہے۔ ندیم افضل چن

حملہ کرنے والے شوکت بسرا کو مارنا چاہتے تھے لیکن اللہ نے انہیں بچا لیا ان کے بازو میں گولی لگی۔ ندیم افضل چن

شوکت بسرا پر وائٹل چائے بنانے والوں نے حملہ کیا یہ ان کی زاتی لڑائی ہے۔ نہال ہاشمی

مسلم لیگ ن عدلیہ کو نشانہ نہ بنائے تو بہتر ہو گا عدالت نے پاناما کیس لیا ہی وزیراعظم کا احتساب کرنے کے لئیے لیا تھا۔ اسد عمر

چوہدری نثار نے کہا تھا کہ تین یا چار دن میں ڈان لیکس کی تحقیقات کا نتیجہ سامنے آئے گا لیکن چار ماہ گزر گئے ہیں۔ اسد عمر

ڈان لیکس میں جن کا نام ہے سب کو معلوم ہے فواد احمد فواد کا نام بھی نکال دیا گیا ہے سنا ہے پرویز رشید یا طارق فاطمی کو قربانی کا بکرا بنایا جائے گا۔ اسد عمر

فوج اگر سمجھتی ہے کہ ریٹائر جنرل سے زمین کا پوچھنا فوج پر حملہ ہے تو پھر ڈان لیکس کا جو فوج پر اصل حملہ ہے اس پر بات ہونی چاہئیے۔ ندیم افضل چن

ڈان لیکس کی خبر جنرل راحیل شریف کے زمین الاٹ کرنے والے معاملے سے دس گنا زیادہ سیریس تھی اسد عمر

ڈان لیکس کی خبر کو رائی کا پہاڑ بنایا جا رہا ہے۔ نہال ہاشمی

پاناما لیکس پر جو فیصلہ آئے گا وہ پی ٹی آئی کے خواب اور خیالات کے خلاف آئے گا۔ نہال ہاشمی

نواز شریف کا نام پاناما لیکس میں شامل نہیں ہے۔ نہال ہاشمی

http://naeemmalik.wordpress.com/