13 February, 2017 21:28


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

13-FEBRUARY-2017

کل کراچی میں سما۶ کے کارکن پر ہونے والا حملہ در حقیقت پورے آزاد میڈیا پر حملہ تھا۔ شیخ رشید احمد کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

حکومت لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کروانا چاہ رہی تھی یہ دھماکہ کر کے پیغام دیا گیا ہے۔ شیخ رشید

لاہور میں اب پی ایس ایل کا فائنل میچ نہیں ہونا چاہئیے۔ شیخ رشید

نیشنل ایکشن پلان پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں سوائے مولانا فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کے۔ شیخ رشید

دو دن میں دو واقعات ہو گئے ہیں ابھی اور بھی ہوں گے دشمن بہت منظم ہے قوم کو تیار رہنا چاہئیے۔ شیخ رشید

اعتزاز کی طرح جس نے دہشت گرد کو دبوچ لیا تھا پوری قوم کو سامنے آنا ہو گا۔ شیخ رشید

شام میں جنگ بندی ہونے کے بعد وہاں سے دو گروپس افغانستان واپس پہنچ چکے ہیں۔ شیخ رشید

کل افغانستان میں دھماکہ ہوا ہے جس میں بہت سے امریکہ فوجہ مارے گئے ہیں۔ شیخ رشید

امریکہ کہہ رہا ہے کہ افغانستان میں طالبان دوبارہ اکٹھے ہو رہے ہیں۔ شیخ رشید

میں ابھی ایک گھنٹے پہلے سینٹ میں یہی بات کہہ رہا تھا کہ لگتا ہے کہ دہشت گرد پھر سے سر اٹھا رہے ہیں۔ رحمان ملک

کل کراچی میں ایک واقع ہوا آج لاہور میں ہو گیا ہے ایف سی کے جوانوں کو بھی مارا گیا ہے۔رحمان ملک

پاکستان کو ڈو مور کا کہا جاتا ہے اور فضل اللہ جیسا بندہ امریکہ کی گود میں بیٹھا ہوا ہے۔ رحمان ملک

وزیراعظم اور آرمی چیف کو صرف پاکستان کی سکیورٹی کے ایک نقطہ پر بات کرنی چاہئیے۔ رحمان ملک

مسلم لیگ ن کے پاس دو تہائی اکثریت ہے فوجی عدالتوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں لائے پتہ چل جائے گا کہ کون حق میں ہے اور کون خلاف ہے۔ رحمان ملک

حکومت دہشت گردی کے خلاف جو قدم بھی اٹھائے گی پیپلز پارٹی اس کی حمایت کرے گی۔ رحمان ملک

فارما ایسوسی ایشن نے اشتہار لگائے تھے کہ حکومت ان کے مطالبات پر مزاکرات کرے ورنہ وہ احتجاج کریں گے لیکن حکومت نے بات نہیں کی۔ محمود الرشید

فارما ایسوسی ایشن نے جب احتجاج شروع کر دیا تو حکومت نے بات چیت کرنے کی پیشکش کر دی۔ محمود الرشید

نیشنل سکیورٹی کو جس طرح وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ترجیح دینی چاہئیے تھی نہیں دی۔ محمود الرشید

دو سال فوجی عدالتیں رہیں اس دوران حکومت نے جو اقدامات لینے تھے نہیں لئیے۔ محمود الرشید

آج لاہور کے دھماکے سے کئی مایں بہنیں بیوہ ہو گئیں کئی بچے یتیم ہو گئے کئی گھروں کا سہارہ چھن گیا۔ سراج الحق

ہمارے پڑوس میں ہمارا ایک ایسا دشمن بیٹھا ہے جو بھارت اور افغانستان کو بھی ہمارے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ سراج الحق

جب تک حکومت عام آدمی کو وی آئی پی نہیں سمجھے گی اور سکیورٹی صرف وی آئی پیز کو ہی دے گی حالات درست نہیں ہو سکتے۔ سراج الحق

تمام سیاسی جماعتوں نے دہشت گردی کے خلاف حکومت نے جو مانگا وہ دیا اب بھی اگر حکومت کو تعاون درکار ہے تو ہم تیار ہیں۔سراج الحق

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s