14 February, 2017 20:57


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

14-FEBRUARY-2017

ہر واقعے کے بعد حکومت کا عزم پہلے سے مطبوط ہو جاتا ہے وزیراعظم ہر واقع کے بعد جہاں پہنچ سکتے ہوں ضرور پہنچتے ہیں۔ طلال چوہدری کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

اس وقت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کی سب سے زیادہ زمہ داری صوبوں کی ہے۔ طلال چوہدری

کل کے واقع کا موقع مظاہریں نے دیا یہ ایسا ہی ہے کہ کوئی سو میل کی رفتار والی سڑک پر دو سو میل کی رفتار سے چلائے اور کہے کہ حکومت اسے بچائے۔ طلال چوہدری

انفرادی طور پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کو نہیں روکا جا سکتا لیکن جو اقدامات کرنے چاہیے تھے وہ نہیں کئیے گئے۔ شفقت محمود

نیکٹا کو فعال بنایا جاتا اور ہر ایجنسی کو اس کے ماتحت لایا جاتا تو اس طرح کے واقعات نہ ہوتے۔ شفقت محمود

دہشت گردی کے خلاف جنگ کو سب کو مل کر لڑنا ہو گا۔ سعید غنی

جب بھی کوئی بڑا دہشت گردی کا واقع ہو جاتا ہے اس کے بعد وزیرداخلہ غاب ہو جاتے ہیں چوہدری نثار اپنے کام میں سنجیدہ ہیں بھی یا نہیں۔ سعید غنی

ایپکش کمیٹی میں مل کر فیصلے ہوتے ہیں اور ان پر فوری عمل کیا جاتا ہے۔طلال چوہدری

ہمارے تیس کے قریب انٹیلی جنس کے ادارے ہیں لیکن سب کی معلومات کو ایک جگہ اکٹھا کرنا چاہئیے۔ شفقت محمود

انٹیلی جنس کا نظام بہتر کرلیں پولیس کو بھی بہتر کر لیں لیکن جب تک دہشت گردوں کے خلاف لڑنے کی جرات نظر نہیں آئے گی بہتری نہیں آ سکتی۔ سعید غنی

جب ہم نے سوات میں آپریشن شروع کیا تھا تو مسلم لیگ ن نے اس کی مخالفت کی تھی۔ سعید غنی

دہشت گردی کے خلاف حکومت کی کارکردگی ایکشن سے پتہ چلتی ہے ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکستان اب پہلے سے محفوظ ہے۔ طلال چوہری

ہم کہتے ہیں کہ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئیے فوجی عدالتیں دو سال اور چلنی چاہئییں۔ طلال چوہدری

ہمیں دہشت گردی کے خلاف عوام کا تعاون چاہئیے جو حاصل نہیں کیا گیا۔ شفقت محمود

دہشت گردوں کی طرف سے جاری کئیے گئے خط سے پتہ چلتا ہے کہ ہماری پارلیمنٹ کی بلڈنگ بہت غیر محفوظ ہے۔ شفقت محمود

آرمی چیف کا دہشت گردوں کے خلاف بیان خوش آئیند ہے لیکن سیاسی قیادت کی طرف سے اس سے سخت بیان آنا چاہئیے اس سے لوگوں کو حوصلہ ملتا ہے۔ سعید غنی

وزیراعظم بیان نہیں دے سکتے تو چوہدری نثار بیان دے دیں وہ بہت اچھا بول لیتے ہیں۔ سعید غنی

وزیر اعلی پنجاب نے بڑی بہادری سے دہشت گردوں سے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ طلال چوہدری

ہمارا انتظامیہ کا نظام بہت کمزور ہو چکا ہے اصلاحات لانے کی ضرورت ہے یہ ہو گا تو لمبے عرصے کے لئیے دہشت گردی کے خلاف بندو بست ہو گا۔ شفقت محمود

دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے اور انشا اللہ ہم یہ جنگ جیتیں گے۔ طلال چوہدری

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s