23 February, 2017 21:30


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

23-FEBRUARY-2017

آرمی چیف کا بھارت کے خلاف بیان ایک فوجی کا بیان ہے اور وہ ایسا ہی ہونا چاہئیے تھا۔ طارق فضل چوہدری کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کے خلاف سازش نہیں کرنی چاہئیے تو کیا وہ یہ کہتے کہ شرارت کرنی چاہئیے۔ طارق فضل

وزیراعظم نے اندرونی اور علاقعائی صورت حال کو مد نظر رکھ کر بیان دینا ہوتا ہے۔ طارق فضل

اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان کے اندر اس وقت جو حالات ہیں ان کا سہرا بھارت کے سر ہے۔ جنرل غلام مصطفی

وزیراعظم نے دنیا کو خوش کرنے والا بیان دیا ہے انہیں پاکستان کے دفاع میں بیان دینا چاہئیے تھا۔ جنرل غلام مصطفی

میں نے آج تک نواز شریف کے منہ سے بھارتی جاسوس کلبھوش یادیو کا نام نہیں سنا۔ عارف علوی

وزیراعظم کا بیان کہ پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کے خلاف سازش نہیں کرنی چاہئیے تسلیم کرنا ہے کہ پاکستان بھارت کے خلاف سازش کرتا ہے۔ عارف علوی

بھارت کے سابق جنرل نے کہا ہے کہ پاکستان کو خون میں نہلا دو تا کہ وہ کشمیریوں کی مدد نہ کر سکے۔ عارف علوی

نوا زشریف تاجر ہیں اور اب بھی بھارت کے ساتھ تجارت کی بات کر رہے ہیں۔ عارف علوی

وزیراعظم لیڈرشپ نہیں دکھا رہے وہ دنیا میں پاکستان کے متعلق بھارت کی پالیسی کے نیچے چل رہے ہیں۔ عارف علوی

اگر ہم انٹرنیشنل فورم پر پاکستان کے مفاد کی بات نہیں کریں گے تو کوئی ہماری بات نہیں سنے گا۔ جنرل غلام مصطفی

اسلامی دنیا بھی اس وقت کشمیر کے مسئلے پر ہمارے ساتھ نہیں ہے صرف چین ہمارا ساتھ دے رہا ہے۔ عارف علوی

ہم نے کلبھوش یادیو کو پکڑا جو بھارت کا سرونگ فوجی ہے بھارت نے پاکستان کا فوجی جاسوس پکڑا ہوتا تو اب تک یو این او سے ہمیں دہشت گرد ملک قرار دلوا چکا ہوتا۔ عارف علوی

کلبھوش یادیو ہماری ایجنسیوں کے پاس ہے اور وہ اس سے معلومات حاصل کر رہی ہیں۔ طارق فضل

لاہور کے دھماکے کے بارے میں ایک زخمی نے کہا ہے کہ چار گیس سلنڈر منگوائے تھے تین نیچے جبکہ ایک اوپر کی منزل پر پڑا تھا۔ رانا ثنا اللہ

ابھی تک دھماکے کی وجہ کے بارے میں کوئی حتمی رائے نہیں ہے تحقیقات ہو گی تو پتہ چلے گا۔ رانا ثنا اللہ

لاہور مال روڈ خود کش دھماکے کے سہولت کار نے بتایا ہے کہ اس کے متعلق صرف تین چار لوگوں کو علم تھا باقی کوئی نہیں جانتا تھا۔ رانا ثنا اللہ

پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوا تو فول پروف سکیورٹی فراہم کریں گے۔ رانا ثنا اللہ

پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانے سے پہلے آج کے دھماکے کے محرکات کو سامنے رکھیں گے۔ رانا ثنا اللہ

پاکستان اپنی اندر کی کمزوریاں دور کرے اور بھارت کو اپنا دشمن تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔ جنرل غلام مصطفی

پاکستان فوراْ ایک وزیر خارجہ مقرر کرے اور بھارت کی دہشت گردی کامعاملہ دنیا کے سامنے لائے۔ عارف علوی

پاکستان کی سیاسی جماعتوں کا خارجہ پالیسی پر غیر سنجیدہ رویہ ہے طنز کرنے کی بجائے ٹھوس تجاویز پیش کریں۔ طارق فضل چوہدری

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s