28 February, 2017 21:15


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

28-FEBRUARY-2017

کراچی میں گورنر کی حیثیت سے امن امان کو قائم رکھنا میرے لئیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ آج کے واحد مہمان گورنر سندھ محمد زبیر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

کراچی کو الطاف حسین اور ایم کیو ایم نے یرغمال بنایا ہوا تھا اب یہاں امن امان کے حوالے سے بہت بڑی تبدیلی آ چکی ہے۔

نائں زیرو تمام خرابیوں کا مرکز تھا لیکن آج وہاں تالے لگے ہوئے ہیں اور کوئی الطاف حسین کا نام لینے کو تیار نہیں ہے۔

الطاف حسین کا پاکستان کی سیاست میں اب کوئی کردار نہیں ہے وہ لندن میں رہتے ہیں وہیں اپنی جماعت کو رجسٹر کروایں۔

ہم الطاف حسین کو اب کبھی پاکستان کی سیات میں نہیں آنے دیں گے انہوں نے تیس سال تک کراچی کو مفلوج کئیے رکھا۔

پاکستان میں ترقی کراچی کے پرائیویٹ سیکٹر کی وجہ سے ہوئی اسے دوبارہ بحال کرنا ہے۔

ایم کیو ایم کے تقسیم ہونے سے کراچی کی سیاست میں ایک خلا پیدا ہوا ہے جسے دوسری جماعتوں نے پر کرنا ہے۔

مراد علی شاہ ایک متحرک وزیراعلی ہیں انہوں نے اپنی ٹیم میں بہت تبدیلیاں کی ہیں اور پڑھے لکھے لوگوں کو لے کر آئے ہیں۔

میرا کام صوبائی اور لوکل گورنمنٹ سے مل کر عوام کی خدمت کرنا ہے۔

پاناما کا فیصلہ آنے کے بعد مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کو سوچنا ہو گا کہ اب وہ عوام کو کیسے قائل کریں۔

عمران خان کہتے ہیں کہ میرا تقرر میرٹ پر نہیں ہوا تو میں اعلی تعلیم یافتہ ہوں اور آئی بی ایم جیسی کمپنی میں چھبیس سال تک کام کیا ہے۔

پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانے کے متعلق دو رائے ہیں اور دونوں بہت وزنی ہیں۔

پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانے کا اعلان کرنے کے بعد اسے واپس لینا پاکستان کے دشمنوں کو غلط پیغام دیتا۔

عمران خان کا پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانے کو پاگل پن کہنا زیادتی ہے۔

پچھلے سال پی ایس ایل کے سیمی فائنل کے موقع پر تمام بڑے زمہ داران موجود تھے اور سب کی رائے تھی کہ اگلا فائنل پاکستان میں ہونا چاہئیے۔

سیہون شریف کے خود کش بمبار کی شناخت ہو چکی ہے لیکن اس کا تعلق کس تنظیم سے ہے یہ ابھی پتہ نہیں ہے۔

کراچی میں خطرناک حد تک غیر قانونی تارکین وطن رہ رہے ہیں اور ان کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کراچی پولیس کی نفری لاہور سے کم ہے۔

پوری دنیا میں وی آئی پیز کو سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے پاکستان میں کوئی غیر معمولی کام نہیں ہو رہا۔

بلاول بھٹو کو سکیورٹی فراہم کرنا پاکستان کے لئیے بہت ضروری ہے لوگوں کو اس بات کو سمجھنا چاہئیے۔

میں ہمیشہ نئے چیلنج لینا پسند کرتا ہوں کسے معلوم کہ دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن کے بعد میں کہاں پر ہوں گا۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s