1 March, 2017 21:25


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

01-MARCH-2017

نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ عمران خان کرکٹ پر سیاست نہ کریں میں نجم سیٹھی سے کہوں گا کہ وہ بھی کرکٹ پر سیاست نہ کریں۔ عارف علوی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

جاوید میانداد عامر سہیل اور بہت سے دوسرے کھلاڑیوں نے بھی پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانے کی مخالفت کی ہے۔ عارف علوی

فیصلہ کر لیا ہے تو اب غیر ملکی کھلاڑی نہ بھی آیں تو فائنل لاہور میں کروایں ہم دعا گو ہیں۔ عارف علوی

غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان نہ آنے کے لئیے عمران خان کے بیان کا حوالہ دیا ہے۔ رانا ثنا اللہ

عمران خان نے سیاست کی طرح کرکٹ کو بھی بہت نقصان پہنچایا ہے۔ رانا ثنا اللہ

جس دن لاہور میں دھماکہ ہوا اسی دن آرمی چیف اور اگلے دن وزیراعظم نے کہا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہو گا۔ رانا ثنا اللہ

ہم خود چاہتے ہیں کہ پاکستان میں کرکٹ ہو لیکن جس میچ کروایا جا رہا ہے اس طرح مقصد پورا نہیں ہو گا۔ سعید غنی

لاہور میں پہلا دھماکہ ہوا تو ہم نے خود کہنا شروع کر دیا کہ یہ پی ایس ایل کا فائنل منسوخ کروانے کے لئیے کروایا گیا ہے۔ سعید غنی

پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانا ایک بچے کی ضد ہے اور وہ بچہ نجم سیٹھی ہے۔ عامر سہیل

جب سے نجم سیٹھی کرکٹ میں ؤئے ہیں پاکستان کی کرکٹ نیچے ہی گئی ہے انہوں نے بگ تھری کا ساتھ دیا۔ عامر سہیل

کئی غیر ملکی کھلاڑی اور کمنٹیٹرز پاکستان آنے سے انکار کر چکے ہیں۔ عامر سہیل

لاہور میں دھماکہ ہوا تو رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ اگر لوگ اکٹھے نہ ہوتے تو دھماکہ نہ ہوتا۔ عارف علوی

حکومت اور کرکٹ بورڈ ٹھیک وقت سے پہلے کرکٹ پاکستان لانا چاہ رہے ہیں۔ عارف علوی

کرکٹ کو پاکستان واپس لانے کے لئیے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے۔ سعید غنی

دنیا میں جہاں بھی دہشت گردی ہوئی وہاں کے لوگوں نے اپنی معمول کی زندگی کو جاری رکھا۔ رانا ثنا اللہ

دہشت گردوں کے خوف سے ہم گھروں میں چھپ کر نہیں بیٹھ سکتے۔ رانا ثنا اللہ

پی سی بی نے وزیراعظم وزرائے اعلی اور تمام گورنروں کو بھی لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت دی ہے۔ رانا ثنا اللہ

ابھی وقت سے پہلے نہیں بتایا جا سکتا کہ کون کون لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لئیے جائے گا۔ رانا ثنا اللہ

اگر غیر ملکی کھلاڑی لاہور میں میچ کھیلنے کے لئیے آیں تو ملک کے بڑوں کو بھی ان کی حوصلہ افزائی کے لئیے میچ دیکھنے جانا چاہئیے۔ سعید غنی

دو سال پہلے ملٹری کورٹس بنیں تو کہا گیا تھا کہ اس دوران عدالتی نظام کو درست کر لیا جائے گا لیکن کچھ نہیں کیا گیا۔ سعید غنی

پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ ملٹری کورٹس کو توسیع دینے سے پہلے ایسا بندوبست کیا جائے کہ دوبارہ توسیع دینے کی ضرورت پیش نہ آئے۔ سعید غنی

ملٹری کورٹس کو توسیع دینے سے پہلے تمام سیاسی جماعتوں کی رائے لی جانی چاہئیے۔ سعید غنی

انٹی ٹیررسٹ کورٹس کی طرح ملٹری کورٹس کے فیصلے بھی التوا میں پڑے ہوئے ہیں اب تک صرف بارہ لوگوں کو سزائے موت دی گئی ہے۔ رانا ثنا اللہ

ملٹری کورٹس پر پیپلز پارٹی کے خدشت درست ہیں حکومت اپنی نا اہلی چھپانے کے لئیے پیپلز پارٹی پر تنقید کر رہی ہے۔ عارف علوی

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s