9 March, 2017 21:19


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

09-MARCH-2017

پیپلز پارٹی کے نو نقاط میں سے چھ پر فیصلہ ہو گیا ہے۔ آج کے واحد مہمان اسحق ڈار کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

پیپلز پارٹی ملٹری کورٹس کو دو سال تک توسیع دینے کے فیصلے پر رضا مند ہو گئی ہے۔

پیپلز پارٹی ملٹری کورٹس میں سیشن جج کو ساتھ بٹھانے کے مطالبے سے بھی دستبردار ہو گئی ہے۔

پیپلز پارٹی کے باقی چھ نقاط زیر غور ہیں۔

کل ملٹری کورٹس کو دو سال کی توسیع دینے کے لئیے آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں پیش کر دی جائے گی۔

جے یو آئی کا ملٹری کورٹس کو توسیع دینے کے فیصلے کی مخالفت کرنا ان کا جمہوری حق ہے۔

ہماری پوری کوشش ہو گی کہ جے یو آئی بھی ملٹری کورٹس کو دو سال کی توسیع دینے کے فیصلے کی حمایت کر دے اور متفقہ فیصلہ آئے۔

دہشت گردی کے خلاف عدالتی نظام کا نیا سسٹم لا رہے ہیں۔

نیشنل ایکشن پلان کی نگرانی کے لئیے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

افغانستان کا بارڈر بند کرنے کا فیصلہ پچھلے ہفتے حکومت نے فوج کے ساتھ بیٹھ کر کیا تھا۔

پاکستان نے افغانستان کو چھہتر دہشت گردوں کی لسٹ دی ہے جن کے خلاف شواہد موجود ہیں۔

پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے کے ساتھ جڑا ہوا ہے ایک ملک میں امن ہو گا تو دوسرے میں بھی ہو گا۔

سمجھوتی ایکسپریس کو جلانے والوں کو بھارت کے بری کر دینے کے معاملے پر وزارت خارجہ کام کر رہی ہے وہ اس کا مناسب جواب دے گی۔

ہماری انٹیلی جنس کمپنیوں کو یقینی بنانا چاہئیے کہ ڈان نیوز جیسے معاملات لیک نہ ہو سکیں۔

امید ہے کہ ڈان نیوز والے مسئلے پر ایک دو ہفتے میں رپورٹ آ جائے گی۔

سعودی عرب کی خواہش کہ جنرل راحیل شریف کو اسلامی فوج کا سربراہ بنا دیا جائے حکومت اصول کے مطابق فیصلہ کرے گی۔

جنرل راحیل شریف کے اسلامی ممالک کی فوج کا سربراہ بننے میں کوئی خرابی نہیں ہے ان کو اجازت دے دی جائے گی۔

ہم نے سوئٹزرلینڈ میں موجود بنک اکاؤنٹس کے معاملے پر ان سے بات کی ہے ان کی طرف سے خط آ گیا ہے کہ ہمارے ساتھ کام کریں گے۔

نواز شریف کا نام پاناما کے کیس میں نہیں ہے ہمیں ان کے ممکن طور پرہٹ جانے کے بعد کا کوئی منصوبہ بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔

عدالتیں انصاف کے مطابق فیصلے کرتی ہیں کسی کی خواہشات پر نہیں کرتیں۔

امریکہ نے پاکستان سے دس ارب ڈالرز منی لانڈرنگ ہونے کی رپورٹ وسیع تناظر میں جاری کی ہے۔

ہم پاکستان سے باہر پیسہ لے جانے کے قانون میں تبدیلی کرنے جا رہے ہیں۔

ملٹری کورٹس کا معامل ختم ہوتے ہیں انتخابی اصلاحات پر کام کریں گے۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s