20 March, 2017 21:36


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

20-MARCH-2017

عوام کی نیب کے بارے میں تو جو رائے تھی ہی اب تو سپریم کورٹ نے بھی کہہ دیا ہے کہ یہ ادارہ فوت ہو چکا ہے۔ شاہ محمود قریشی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

لوگوں کا پاکستان میں احتساب کے عمل سے اعتماد اٹھ چکا ہے وہ سمجھے ہیں کہ یہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ شاہ محمود قریشی

بڑے لوگ جرم کریں تو قانون حرکت میں نہیں آتا نیب کو وچ ہنٹنگ کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔ شاہ محمود قریشی

نیب باقی لوگوں کے لئیے فوت ہو چکا ہو گا لیکن پیپلز پارٹی کے لئیے نہیں آج بھی ہمارے بہت سے بیگناہ جیلوں میں پڑے ہوئے ہیں۔ امتیاز شیخ

آج نیب نے شرجیل میمن کی حفاظتی ضمانت کو جو عدالت نے دی تھی تک کو بھی چیلنج کیا ہے۔ امتیاز شیخ

سندھ کے لوگ شرجیل میمن کو جانتے ہیں وہ گواہی دیں گے کہ ماضی کے مقابلے میں ان کی حالت بہت بدل چکی ہے۔ شاہ محمود قریشی

شرجیل میمن کا سیاست میں آنے سے پہلے سے دبئی میں اپنا زاتی کاروبار ہے۔ امتیاز شیخ

الطاف حسین کی بائیس اگست کی تقریر فاروق ستار کے کہنے پر ہوئی ہوتی تو ان کے خلاف مقدمہ بناتے۔ فیصل سبزواری

افسوس کی بات ہے کہ الطاف حسین کی تقریر سننے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ فیصل سبزواری

پیپلز پارٹی نے سندھ میں ایک ہزار ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ دکھایا ہے وہ عوام پر خرچ ہوا ہوتا تو آج ان کی حالت بہتر ہوتی۔ فیصل سبزواری

ہم نہیں کہہ رہے سندھ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ شرجیل میمن پر نوے ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ نہال ہاشمی

پیپلز پارٹی کے اپنے لوگ کہہ رہے ہیں کہ شرجیل میمن کرپشن کا کنگ ہے۔ نہال ہاشمی

پاکستان میں دو قانون ہیں ایک اس شخص کے لئیے جو حکومت میں بیٹھا ہے اور ایک عام آدمی کے لئیے ہے۔ نہال ہاشمی

کسی نے نہیں کہا کہ شرجیل میمن پر نوے ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے یہ غلط بات ہے۔ امتیاز شیخ

ملٹری کورٹس کسی جمہوری معاشرے میں پسندیدہ چیز نہیں ہوتیں۔ شاہ محمود قریشی

پاکستان میں اس وقت عدل کے تین سسٹم متوازی طور پر چل رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی

لوگوں کا اپنے اداروں پر اعتماد نہیں رہا یہ بڑا خطرناک رحجان ہے۔ شاہ محمود قریشی

پاکستان میں وائٹ کالر کرائم کو نہیں پکڑا جاتا اور اس کو پکڑنے کی اہلیت بھی نہیں ہے۔ شاہ محمود قریشی

مراد علی شاہ کا کہنا کہ وہ ادروں کو صوبے سے باہر پھینک دیں گے پیپلز پارٹی کی پالیسی کے خلاف ہے۔ شاہ محمود قریشی

پیپلز پارٹی کے لوگ کرپشن کریں گے تو پھر ملک سے باہر ہی بھاگیں گے نا۔ نہال ہاشمی

ہم ایمان کے اتنے کمزور ہو چکے ہیں کہ ہم چاہتے ہیں کہ ادارے بھی کمزور رہیں تا کہ ہماری کرپشن نہ پکڑی جائے۔ نہال ہاشمی

میں خود سیاسی نشانہ بنا رہا ہوں ارباب رحیم نے میرے خلاف گیارہ مقدمات بنوائے تھے ان میں سے ایک موبائل چھیننے کا کیس بھی تھا۔ امتیاز شیخ

مسلم لیگ ن کے ایک ایم این اے پر جعلی ڈگری کا کیس تھا عدات نے ساڑھے تین سال کیس سنا اور پھر کہا کہ یہ کیس تو الیکشن میں جانا چاہئیے تھا۔ شاہ محمود قریشی

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s