23 March, 2017 22:08


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

23-MARCH-2017

چیرمین پی سی بی اور پی ایس ایل کے ہیڈ کہہ رہے کہ کھلاڑیو ں کے خلاف سپاٹ فکسنگ کے ثبوت مل گئے ہیں تو پھر اب تفتیش کس بات کی کرنی ہے۔ محسن حسن خان کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میں نے تین سال پہلے پریس کانفرنس کر کے کہا تھا کہ جسٹس قیوم کی رپورٹ پر عمل کر لیں ورنہ پاکستان کرکٹ کا بہت نقصان ہو جائے گا۔ محسن حسن خان

اگر ماضی میں کرکٹ میں کرپشن پا پردہ نہ ڈالا ہوتا تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔ عامر سہیل

عمران خان اور جاوید میانداد نے ہمیں بہت اچھی ٹیمیں بنا کر دیں ہمیں بہت سے میچز جیتنے چاہئیے تھے لیکن ہم پیسے کی پیچھے پڑ گئے۔ عامر سہیل

سرفراز نواز نے نجم سیٹھی کے بارے میں کہا تھا کہ وہ ورلڈ کپ سے پہلے بھارت میں کچھ مخصوص لوگوں سے ملا تھا لیکن ہم نے کوئی تفتیش نہیں کی۔ عامتر سہیل

کھلاڑیوں کو کرپشن پر لیکچر دیا گیا اور اس کے پندرہ منٹ کے بعد وہ بکیوں سے ملے یہ بہت افسوسناک بات ہے۔ سعید اجمل

شرجیل کے متعلق کہا جا رہا تھا کہ پاکستان کو ایک بہت اچھا اور ایگریسو اوپنر مل گیا ہے لیکن تھوڑے پیسوں کے لئیے ملک کو بیچ دیا۔ سعید اجمل

جن کھلاڑیوں نے ملک کو بیچا ہے انہیں شرم آنی چاہئیے۔ سعید اجمل

ہم نے پانچ سال کی سخت محنت کے بعد ملک کا نام سپاٹ فکسنگ سے صاف کر دیا تھا کھلاڑیوں نے اسے پھر سے خراب کر دیا ہے۔ سعید اجمل

ہم گراؤنڈ میں کھل رہے ہوتے تھے تو ہم پر فکسر فکسر کی آوازیں لگائی جاتی تھیں۔ سعید اجمل

کرکٹ میں کرپشن بہت عرصے سے چل رہی ہے اور اس کا سب کو پتہ ہے۔ جاوید میانداد

جو بھی کرکٹ میں کرپشن میں ملوث ہے ان سب پر پابندیاں لگنی چاہئییں ان کی نوکریاں ختم کر دینی چاہئییں۔ جاوید میانداد

نجم سیٹھی سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ جاوید میانداد

ہمارے ہاں لوگ اپنے آپ کو بچانے کے لئیے کھلاڑیوں کو بچانا شروع کر دیتے ہیں۔ محسن حسن خان

ہماری ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی جوا ہوتا ہے یہ برائی بہت نیچے تک پھیل چکی ہے۔ جاوید میانداد

پاکستان دنیا میں غیر قانونی کاموں کی جنت بن چکا ہے یہاں کوئی گورننس نہیں ہے۔ عامر سہیل

یاری دوستی میں لوگوں کو کرکٹ بورڈ میں لا کر بٹھا دیا جاتا ہے۔ عامر سہیل

کرکٹ بورڈ کے آفیشلز کی سرگرمیاں بھی دیکھی جایں کہ وہ کن کاموں میں ملوث ہیں۔ عامر سہیل

پورا بورڈ دبئی میں بیٹھا ہوتا ہے ایک ٹیم کے ساتھ بیس پچیس بندے ہوتے ہیں دیکھیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ سعید اجمل

ماجد خان، ظہیر عباس اور صادق محمد جیسے کھلاڑی پی ایس ایل میں کیوں نہیں ہیں۔ جاوید میانداد

کرکٹ بورڈ گوروں کو اس لئیے لے کر آتا ہے تا کہ وہ خاموش رہیں۔ جاوید میانداد

پاکستان کے جن کھلاڑیوں نے کرکٹ کی بہت زیادہ خدمت کی ہے ان کو پی ایس ایل میں کیوں نہیں لگاتے۔ جاوید میانداد

جتنی تنقید نجم سیٹھی پر ہوتی ہے اگر اسے کوئی لالچ نہیں ہے تو پھر وہ بورڈ میں کیوں رہتا۔ عامر سہیل

کرکٹ بورڈ میں پاکستان کے سابقہ کھلاڑی جنہوں نے کرکٹ کی بہت زیادہ خدمت کی ہے کو لے کر آیں۔ سعید اجمل

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s