12 April, 2017 23:26


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

12-APRIL-2017

قانون سب کے لئیے برابر ہونا چاہئیے جب کسی کو پکڑ لیں تو قانون کے مطابق کاروائی ہونی چاہئیے۔ زاہد حسین کی ندیم ملک لایو میں گفتگو

سول عدات نے عزیر بلوچ کو چھوڑا تو فوج نے پکڑ لیا اس کے اثرات بہت برے بھی ہو سکتے ہیں۔ زاہد حسین

مک مکا کے تحت جس طرح قومی مجرموں کو چھوڑا جا رہا ہے یہ بہت پریشانی کی بات ہے۔ عارف علوی

ڈاکٹر عاصم اور شرجیل میمن کے کیس میں پراسکیوشن نے پش نہیں کیا۔ عارف علوی

عزیر بلوچ کے کیس میں بھی پراسکیوشن نے کہا کہ انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے اس لئیے اسے ضمانت مل گئی۔ عارف علوی

ہم وضاحتیں کر کر کے تھک گئے ہیں کہ ہماری عزیر بلوچ کے ساتھ تصویریں اس وقت کی ہیں جب ہماری ایم پی اے ثانیہ ناز نے لیاری میں ایک دعوت کی تھی۔ شرمیلا فاروقی

جہاں تک میں سمجھتی ہوں فریال تالپور لیاری ضرور گئیں ہیں لیکن وہ کبھی بھی عزیر بلوچ کے گھر نہیں گئیں۔ شرمیلا فاروقی

اگر کوئی دعوت کرے اور وہاں کوئی اور شخص بھی آ جائے جس کا کسی اور سے تعلق ہو تو اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں ہے۔ شرمیلا فاروقی

جن لوگوں کی بریت ہوئی ان کے مقدمات میں پراسکیوشن نے وہی کچھ کیا جو اسے کرنا چاہئیے تھا ہو سکتا ہے کہ کافی ثبوت نہ ہوں۔ ضعیم قادری

اگر فوج نے عزیر بلوچ کو پکڑا ہے تو وہ اس کی وضاحت کر دے گی اس کیس کو ایسے ہی تو نہیں چھوڑا جائے گا۔ ضعیم قادری

عزیر بلوچ پر سینکڑوں لوگوں کے قتل کی ایک پوری چارج شیٹ ہے لیکن پھر بھی وہ چھوٹ جاتا ہے۔ زاہد حسین

شرجیل میمن کی کرپشن کے قصے مجھے خود پیپلز پارٹی کے لوگ بتاتے تھے وہ واپس آتا ہے تو اسے تاج پہنایا جاتا ہے۔ زاہد حسین

لوگوں کے گھروں سے کروڑوں روپے پکڑے جاتے ہیں اس کے بعد بھی کوئی کاروائی نہیں ہوتی پاکستان میں کسی کرپٹ کو سزا نہیں ہو سکتی۔ زاہد حسین

الزام لگایا جاتا ہے لیکن پھر سزا بھی نہیں ہوتی اس کا مطلب ہے کہ پورا سسٹم کرپٹ ہے۔ زاہد حسین

ڈاکٹر عاصم پر الزام تھا کہ اس نے چار سو بیاسی ارب روپے کی کرپشن کی پھر اسے چھوڑ دیا جاتا ہے کیا یہ کوئی ٹی وی ڈارامہ ہے۔ عارف علوی

حامد سعید کاظمی کو سولہ سال کی سزا ہوئی ان پر پراسکیوشن کی رپورٹ پڑھ لیں لیکن پھر کیا ہوا۔ زاہد حسین

حج کرپشن کیس میں یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کا بھی نام تھا ایفی ڈرین کیس میں مسلم لیگ ن کے لیڈر حنیف عباسی کا نام تھا لیکن کچھ نہیں ہوا۔ زاہد حسین

ہم شروع سے ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری پر احتجاج کرتے رہے چوہدری نثار کہتے تھے کہ ان کے پاس ثبوت ہیں تو پھر وہ کیوں نہیں لائے۔ شرمیلا فاروقی

پاناما کیس میں حکومت منی ٹریل فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ زاہد حسین

پاناما کیس میں حکومت کو نقصان پہنچ چکا ہے۔ زاہد حسین

پاناما کیس کے فیصلے کو اس لئیے دیر لگ رہی ہے کیونکہ پانچ ججوں کو ہم آہنگی چاہئیے ہے۔ زاہد حسین

پاناما کیس کا فیصلہ بہت جلد آئے گا اور یہ بہت کلئیر ہو گا۔ عارف علوی

پاناما پینل کے جج صاحب نے بڑی بات کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ایسا فیصلہ ہوگا کہ لوگ صدیوں تک یاد رکھیں گے۔ شرمیلا فاروقی

پاناما کیس میں واضع ثبوت ہیں شریف خاندان کے بیانات متضاد ہیں اور منی ٹریل ثابت نہیں کر سکے۔ شرمیلا فاروقی

نواز شریف کا پاناما کیس میں نام ہی نہیں ہے۔ ضعیم قادری

عدالت پاناما کیس پر جو بھی فیصلہ کرے گی ہم اسے مانیں گے اور اس پر عمل بھی کریں گے۔ ضعیم قادری

قطری شہزادے کا خط مشکوک ہے کیونکہ وہ حقائق کو ثابت نہیں کرتا۔ زاہد حسین

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s