27 April, 2017 21:47


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

27-APRIL-2017

میں پوچھتا ہوں کہ کیا کوئی ایسا آدمی ہے جس کی نواز شریف کو ضرورت تھی اور اس نے اسے رشوت دینے کی کوشش نہ کی ہو۔ آج کے واحد مہمان عمران خان کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

نواز شریف سیاست دانوں کو خریدنے کے لئیے چھانگا مانگا لے گئیے تھے۔

نواز شریف نے جنرل آصف نوا ز کو رشوت کے طور پر بی ایم ڈبلیو کی چابی دی تھی۔

اگر میں آفر کرنے والے کا نام بتا دو گا تو نواز شریف اس سے انتقام لے گا۔

مجھے ایک بندے کے زریعے دس ارب روپے کی آفر کی گئی اور اگر وہ کامیاب ہو جائے تو دو ارب روپے کی اسے بھی آفر تھی۔

جن لوگوں نے جسٹس قیوم پر دباؤ ڈالا اور اس کی آڈیو ٹیپ موجود ہے انہوں نے سپریم کورٹ کے ججوں پر کتنا دباؤ ڈالا ہو گا۔

میں سپریم کورٹ کے ججوں کو فیصلہ دینے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

اے این پی کو پتہ ہے کہ سینٹ کے الیکشن کے وت لوگوں کو خریدا جاتا ہے۔

جتنی کرپشن نواز شریف نے اس ملک میں پھیلائی ہے وہ کسی اور نے نہیں پھیلائی۔

نجم سیٹھی نے الیکشن میں دھاندلی کی اس کو کرکٹ بورڈ کا چیرمین لگا دیا اور اس کا کروڑوں روپے کا ٹیکس معاف کر دیا۔

ہم جے آئی ٹی کے متعلق سپریم کورٹ کو خط لکھنے جا رہے ہیں کہ جن اداروں کو وہ خود مفلوج کہتی ہے وہ نواز شریف کے نیچے کیسے شفاف تحقیات کریں گے۔

پاناما کیس میرا زاتی نہیں ہے یہ پاکستان کا کیس ہے یہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کا کیس ہے۔

جنرل باجوہ نے میرے ساتھ ملاقات میں واضع طور پر کہا کہ وہ جمہوریت میں یقین رکھتے ہیں اور یہ بہت اچھی بات ہے۔

آئی ایس آئی اور ایم آئی نے ڈان لیکس میں جو کچھ کیا ہے اس سے میرا ان پر اعتماد کم ہو گیا ہے۔

ڈان لیکس پر انکوائری رپورٹ کھودا پہاڑ اور نکلا چوہا والی بات ہوئی ہے۔

نواز شریف پاکستان کے دشمن بھارت کا نقطہ نظر پیش کرتا ہے وہ کہتا ہے کہ وہ بھارت سے دوستی چاہتا ہے لیکن پاکستان کی فوج نہیں چاہتی۔

مودی نے جنرل راحیل شریف کو دہشت گردوں کا سردار کہا تھا۔

ڈان لیکس پاکستان کی سکیورٹی کا معاملہ ہے لیکن فوج کی کچھ مجبوریاں ہیں وہ ایک حد تک ہی جا سکتی ہے۔

ساری قوم پاناما پر ایجوکیٹ ہو چکی ہے وہ جے آئی ٹی کی کاروائی کو دیکھ رہی ہو گی۔

سپریم کورٹ کے پانچوں ججوں نے قطری خط کو مسترد کر دیا ہے کہ وہ اس کے نہیں مانتے۔

اسحق ڈار کا اقبالی بیان اور تمام تفصیلات جے آئی ٹی کے سامنے پیش کی جایں گی۔

مریم نواز کا بینفیشل اونر ہونے کا معاملہ جے آئی ٹی کے سامنے دوسرا نقطہ ہو گا۔

ہم پورے ملک میں نواز شریف کے خلاف جلسے کریں گے اور لوگوں کو اکٹھا کریں گے۔

ہم پاناما کیس کی وجہ سے پارٹی الیکشن نہیں کروا سکے امید ہے رمضان میں کروا دیں گے۔

میرا دل کہتا ہے کہ اس سال الیکشن ہوں گے۔

کہتے ہیں کہ ایک زرداری سب پہ بھاری لیکن وہ بلاول پر بھاری ہو گیا ہے۔

زرداری کیو جہ سے اتنی بڑی پیپلز پارٹی ایک چھوٹی سی جماعت ہو کر رہ گئی ہے۔

میں نے زرداری کے بیان کو جواب اس لئیے ددیا کیونکہ اس نے مجھے امیچور کہا تھا۔

میرا پیپلز پارٹی سے زرداری کے ہوتے ہوئے کوئی اتحاد نہیں ہو سکتا وہ کرپشن کا برینڈ نیم ہے۔

بلاول ہوتے تو پیپلز پارٹی کے ساتھ کرپشن کے خلاف اتحاد ہو سکتا تھا۔

میڈیا نے قوم کو شعور دے دیا ہے نواز شریف جھوٹا ثابت ہو گیا ہے وہ سیاست میں ختم ہو چکا ہے۔

نواز شریف پولیس اور الیکشن کے عملے کے اپنے ساتھ ملا کر الیکشن لڑتا ہے۔

اس دفعہ میں نواز شریف کو پولیس اور الیکشن کا عملہ ساتھ ملا کر الیکشن نہیں کروانے دوں گا۔

میں یہ بات ماننے کوتیار نہیں ہوں کہ عوام نواز شریف کو ووٹ دیتے ہیں وہ ووٹ کسی کو دیتے ہیں لیکن منتخب کوئی اور ہوتا ہے۔

دنیا میں ملکوں کے درمیان لوگوں کے لوگوں کے ساتھ رابطے ہوتے ہیں لیکن نواز شریف مودی سے زاتی تعلقات کی بنا پر بات کرتا ہے۔ دنیا میں ملکوں کے تعلقات ہوتے ہیں شخصیتوں کے نہیں ہوتے۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s