10 May, 2017 09:03


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

09-MAY-2017

جب حادثہ ہوا کسی نے ہماری مدد نہیں کی میرے بابا میری اماں کو ایمبولینس میں ہسپتال لے کر چلے گئے اور میں اپنی بہن کو خود گاڑی چلا کر باہر تک لے کر آیا۔ بیٹا مرحومہ ثمینہ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میرے بابا خود بھی بہت زخمی ہوئے لیکن اماں کی وجہ سے انہوں نے اپنا علاج نہیں کروایا میری بہن کے بھی پاؤں چھل گئے۔ بیٹا

جب ہم سیڑھیوں پر چل رہے تھے تو وہ ہل رہی تھیں وہ مظبوط نہیں تھیں۔ بیٹا

میں چپس کا پیکٹ لینے کے لئیے گیا کہ پیچھے سے سٹیڈیم نیچے گر گیا۔ بیٹا

اس واقع کے دس دن بعد اے آر وائی والے کل آئے تھے۔ بیٹا

میری ماں کے دو آپریشن ہوئے لیکن انہیں بیہوشی کے لئیے جو دوا دی اس کی وجہ سے وہ دوبارہ ہوش میں نہیں آ سکیں اور وفات پا گئیں۔ بیٹا

میری صدر وزیراعظم اور ملک ریاض سے اپیل ہے کہ ہماری والدہ وفات پا گئی ہیں وہ میرے اور میرے بہن بھائیوں کے بارے میں کچھ بہتر سوچیں۔ بیٹا

صدر مملکت زخمی خاتون کے بارے میں جو بعد میں وفات پا گئی بہت زیادہ فکر مند تھے اور اس کے علاج کے لئیے بڑی رقم مختص کی۔ فاروق عادل

وفات پا جانے والی خاتون کے شوہر جو علاج کی سہولتیں ان کو دی گئیں پر بہت مطمئین تھے۔ فاروق عادل

ہم بیٹھے تھے کہ اچانک سٹیج ہلنا شروع ہو گیا اور پھر وہ نیچے گر گیا۔ ایک زخمی

سٹیج گرنے کے چند منٹس کے بعد لائٹس بند کر دی گئیں اور اے آر وائی والے بھاگ گئے۔ ایک زخمی

ہم نے زخمیوں کو اپنی گاڑیوں میں ہسپتال پہنچایا کوئی ایمبولینس موجود نہیں تھی۔ ایک شخص

ہم لوگ سٹیج پر بیٹھے تھے کہ اچانک وہ گر گیا ہر طرف سے عورتوں اور بچوں کی چیخوں کی آوازیں آ رہی تھیں۔ ایک زخمی

میں اور میری ماں بیٹھے تھے کہ جب سٹیج گرا لوگوں نے اپنی گاڑیوں میں زخمیوں کو ہسپتال پہنچیا۔ ایک زخمی

لوگ کہہ رہے ہیں کہ سٹیج گرا حقیقت یہ ہے کہ پورا سٹیڈیم گر گیا تھا۔ ایک زخمی

لوگوں کے بیٹھنے کے لئیے عارضی سٹیڈیم بنایا گیا تھا اس میں پانچ ہزار کے قریب لوگ بیٹھے تھے۔ ایک زخمی

میں اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ بیٹھا تھا کہ سٹیج گر گیا میری بیوی کو ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ آئی ہے پتہ نہیں وہ اب چل پائے گی یا نہیں۔ ایک زخمی خاتون کا خاوند

میری بیوی کے جسم کا نچلا حصہ بے جان ہو چکا ہے۔ خاوند زخمی خاتون

میں حادثے کی بحریہ ٹاؤن اور اے آر وائی کو زمہ دار سمجھتی ہوں میری ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ آئی ہے۔ زخمی خاتون

انتظامیہ نے بہانہ کیا کہ زلزلہ آنے سے سٹیج گرا ہے۔ زخمی خاتون

ابھی تک بحریہ ٹاؤن یا اے آر وائی میں سے کسی نے ہماری خبر تک نہیں لی ہے۔ زخمی خاتون

سما۶ نے سٹیج گرنے کے واقع پر پروگرام کر کے بڑی جرات کا مظاہرہ کیا ہے ورنہ اب تک تمام میڈیا خاموش تھا۔ طارق فضل چوہدری

مجھے رات بارہ بجے اطلاع ملی کی بحریہ ٹاؤن میں حادثہ ہوا ہے اور زخمیوں کو پمز میں لایا جا رہا ہے۔ طارق فضل چوہدری

میں نے پمز میں فون کر کے عملے کو الرٹ کیا اور زخمیوں کی بھر پور مدد کرنے کی ہدایت کی۔ طارق فضل چوہدری

بحریہ ٹاؤن حادثے کی زبردست میڈیا مینجمنٹ کی گئی کسی کو اس واقع کو رپورٹ نہیں کرنے دیا گیا۔ طارق فضل چوہدری

سی ڈی اے نے اسلام آباد کو پانچ سیکٹرز میں تقسیم کیا ہوا ہے۔ طارق فضل چوہدری

عمران خان نے بنی گالا میں جہاں گھر بنایا ہے وہاں کسی قسم کی تعمیر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ طارق فضل چوہدری

عمران خان کے گھر کو گرانے کا فیصلہ کر لیا جائے گا۔ طارق فضل چوہدری

عمران خان نے گھر بنانے سے پہلے سی ڈی اے سے نقشہ پاس کروایا اور باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کیا تھا۔ عمران اسماعیل

عمران خان کا گھر غیر قانونی ہے تو گرا دیں ورنہ معافی مانگیں۔ عمران اسماعیل

رانا ثنا اللہ نے اپنے گھر کے ساتھ جگہ پر قبضہ کیا ہوا ہے حکومت کی توجہ ادھر کیوں نہیں جاتی۔ عمران اسماعیل

ہم عمران خان کے گھر کی تعمیر کا اجازت نامہ پیش کر سکتے ہیں۔ عمران اسماعیل

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s