22 May, 2017 22:34


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

22-MAY-2017

پی آئی اے کی فلائیٹ سے ایک مرتبہ پھر ہیروئین ملنا بہت بد قسمتی کی بات ہے۔ مشہود تاجور کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ائیر پورٹ پر کئی قسم کی ایجنسیز ہوتی ہیں وہ سب طیارے پر ہیروئین رکھ جانے کی زمہ دار ہیں، مشہود تاجور

فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی آئی اے کی ہر فلائیٹ کی پرواز سے پہلے تلاشی لیا جایا کرے گی۔ مشہود تاجور

لندن میں پی آئی اے کی فلائیٹ سے ہیروئین ملنے والی فلائیٹ کے عملے کو سینٹ کی کمیٹی نے بلایا وہ سب بغیر تیاری کے آئے۔ شیری رحمان

فلائیٹ کا عملہ کسی بات کا جواب نہیں دے رہا تھا میں زندگی میں پہلی بات سختی سے بولی تو کچھ جوابات ملے۔ شیری رحمان

یہ اطمینان کی بات ہے کہ اس دفعہ پی آئی اے کی فلائیٹ سی کسی غیر ملکی ائیر پورٹ پر ہیروئین نہیں ملی بلکہ پاکستان میں ہی پکڑ لی گئی۔ ڈاکٹر مصدق ملک

لندن میں پکڑی جانے والی ہیروئین طیارے پر رکھے جانے والے واقع کی بھر پور تحقیقات ہو رہی ہیں۔مصدق ملک

حکومت بتائے کہ پی آئی اے کی فلائیٹ میں ہیروئین رکھنے کے واقع پر اب تک کتنے لوگوں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔ شفقت محمود

میں پی ٹی آئی کا ورکر ہوں آج ایف آئی اے والوں نے میرے دفتر میں آ کر توڑ پھوڑ کی مجھے اس کی وجہ معلوم نہیں ہے۔ فرقان کاکا خیل

ہمیں ایف آئی اے والے اٹھا کر لے جاتے ہیں کچھ دیر رکھنے کے بعد چھوڑ دیتے ہیں پتہ نہیں کہ اس کی وجہ کیا ہے۔ فرقان کاکا خیل

حکومت سیاسی اختلاف رائے رکھنے والوں کو ہراساں کر رہی ہے۔ شیری رحمان

مجھے ایک رحجان نظر آ رہا ہے حکومت کبھی ورکرز کے کبھی میڈیا اور کبھی اینکرز کے پیچھے پڑ جاتی ہے یہ ڈکٹیٹر شپ کی طرف جا رہی ہے۔ شفقت محمود

دنیا میں یاہو گوگل وغیرہ پر بھی آزادی رائے کا غلط استعمال کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔ مصدق ملک

ہم نے بڑی مشکل سے آزادی رائے حاصل کی ہے حکومت لوگوں پر ظلم نہ کرے۔ شیری رحمان

نیٹو سپلائی بند کرنے پر شکاگو میں ایک کانفرنس تھی میں نے زرداری کو اتنی دیر طیارے پر نہیں بیٹھنے دیا جب تک ان کی تقریر کو یقینی نہیں بنا لیا۔ شیری رحمان

وزیراعظم ہاؤس سے کہا گیا کہ وہ اسلامی کانفرنس میں تقریر کریں گے لیکن ایسا نہیں ہو مجھے اس کا بہت افسوس ہے۔ شیری رحمان

جب وزیراعظم نے کہیں تقریر کرنی ہو تو پہلے سے سب کچھ طے ہوتا ہے۔ شفقت محمود

ٹرمپ نے اپنی تقریر میں کہا کہ بھارت دہشت گردی کا شکار ہے لیکن پاکستان کا نام تک نہیں لیا۔ شفقت محمود

میرے پاس اس بات کی تفصیلات نہیں ہیں کہ نواز شریف نے اسلامی کانفرنس میں تقریر کرنی تھی۔ مصدق ملک

حکومت نے اعلان کیا تھا کہ نواز شریف کانفرنس سے خطاب کریں گے پھر کیوں نہیں ہوا بتایا جائے۔ شیری رحمان

پاکستان کے صحافی نواز شریف کی تقریر کے لیے کانفرنس میں گئے لیکن وہ نہیں ہوئی تو وہ خاموشی سے اپنے کمروں میں چلے گئے۔ شیری رحمان

ہم نے کبھی نواز شریف کی ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی۔ مصدق ملک

مصدق ملک کیسے وزیراعظم کے ترجمان ہیں کہ انہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ شفقت محمود

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s