31 May, 2017 12:02


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

30-MAY-2017

اس وقت جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ رجسٹری دونوں پریشر میں ہیں۔ عرفان قادر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

انصار عباسی نے آرٹیکل لکھا ہے کہ سپریم کورٹ رجسٹری جے آئی ٹی کے ممبران کے لئیے اداروں کو وٹس اپ سے فون کرتی رہی۔ عرفان قادر

سننے میں آ رہا ہے کہ حسین نواز نے جے آئی ٹی کے بہت سے سوالات کے جوابات نہیں دئیے۔

اگر حسین نواز نے جے آئی ٹی کے سوالات کے جوابات نہیں دئیے تو وہ سپریم کورٹ کو لکھ دے گی۔

نواز شریف اور عمران خان کے اثاثوں کا زمین آسمان کا فرق ہے ایک ہاتھی ہے اور دوسرا چوہا۔

عمران خان کبھی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہے۔

پتہ نہیں کہ سپریم کورٹ عمران خان کا کیس اتنی توجہ سے کیوں سن رہی ہے ایک کیس میں ملک کا پیسہ باہر گیا ہے اور دوسرے میں ملک کے اندر لایا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رانا افضل نے کہا کہ

شنید ہے کہ جے آئی ٹی کے لئیے پہلے بھی ان دو بندوں کے نام تھے اور بعد میں بھی انہی کو چنا گیا جن پر مسلم لیگ ن نے اعتراض کیا لیکن میں تصدیق نہیں کر سکتا۔ رانا افضل

عمران خان پر غلط اثاثے بتانے کا کیس بن سکتا ہے چاہے وہ کسی سرکاری عہدے پر نہیں رہے۔

پی ٹی آئی کے فواد چوہدری نے کہا کہ

جے آئی ٹی کے دونوں ممبران کو سپریم کورٹ نے ہی چنا ہے لیکن انصار عباسی کا سب کو پتہ ہے کہ ان کے کیا تعلقات ہیں ۔

پیپلز پارٹی کے دور میں انہوں نے زرداری کے خلاف بھی ایک پوری مہم چلائی تھی۔

سپریم کورٹ تو انکار نہیں کر رہی وہ تو کہہ رہی ہے کہ جے آئی ٹی کے ممبران کا انتخاب اس نے کیا ہے۔

انصار عباسی کا آرٹیکل چھپا ہے ادھر مریم اورنگزیب نے کہہ دیا ہے کہ سپریم کورٹ اس کا نوٹس لے۔

عمران خان نے بنی گالہ کی تین سو کنال زمین پینسٹھ لاکھ روپے میں خریدی تھی اور بنک کی رسیدیں ساتھ لگی ہیں۔

جمائمہ نے عمران خان کو تین کروڑ پینتیس لاکھ روپے بھیجے اور اس کی بنک رسید بھی موجود ہے۔

پاکستان میں جو بھی مافیا کو ہاتھ لگائے گا اس کے خلاف کاروائی ہو گی۔

پیپلز پارٹی کے نبیل گبول نے کہا کہ

سپریم کورٹ کو انصار عباسی کے آرٹیکل پر سوو موٹو نوٹس لینا چاہئیے۔

سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی بڑے پریشر میں کام کر رہی ہیں ان کو بڑی بڑی آفرز کی گئی ہیں۔

جے آئی ٹی کو نواز شریف سے خطرہ ہے۔

سپرم کورٹ نے پاناما کیس میں آخری وقت میں اپنا فیصلہ تبدیل کیا اور کہا کہ جے آئی ٹی تشکیل دیتے ہیں۔

وٹس اپ پر سپریم کورٹ کی طرف سے کال نہیں آئی تھی بلکہ سٹیٹ بنک نے کال کی تھی۔

میں نے سنا ہے کہ مردم شامری کے بعد جھاڑو پھرے گا اور سب کا احتساب ہو گا۔

مجھے آنے والے دنوں میں الیکشن نظر نہیں آ رہا۔

پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ غیر ملکی پاکستانیوں سے فنڈنگ کا کیس وفاقی حکومت سنے کیونکہ یہ کہتے ہیں کہ امریکی پاکستانی اس ملک کے شہری نہیں ہیں۔

اوورسیز پاکستانی کی بھی پارٹی کو فنڈ کر سکتے ہیں کیونکہ وہ ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

اگر ہم کوئی غیر قانونی کام کر رہے ہیں تو حکومت ہماری جماعت پر پابندی لگا دے۔

نواز شریف سعودی عرب کے دورے پر اکرم شیخ کو ساتھ لے کر گیا ہے سعودی حکومت کو کہا ہے کہ وہ کوئی راستہ نکالیں۔

میں ایک دو ہفتے میں بتاؤں گا کہ مسلم لیگ ن پیلز پارٹی اور فضل الرحمان کی کی پارٹی فنڈنگ کہاں سے ہو رہی ہے۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s