12 June, 2017 23:10


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

12-JUNE-2017

موجودہ حالات میں مجھے لگتا ہے کہ جے آئی ٹی اپنا کام نہیں کر سکے گی۔ نبیل گبول کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ایک فوٹو حسین نواز کا لیک ہوا ہے ایک نواز شریف کا ہو گا جس دن وہ جے آٗئی ٹی کے سامنے پیش ہو گا۔

مسلم لیگ ن الیکشن کی تیاری کر رہی ہے۔

چوہدری نثار نے کہا تھا کہ ان کے پاس ڈاکٹر عاصم کی جے آئی ٹی کی وڈیو ہے جسے وہ چلا دے گا اگر ڈاکٹر عاصم کی بن سکتی ہے تو پھر شریف خاندان کی کیوں نہیں۔

مسلم لیگ ن کے لوگ جے آئی ٹی کی بارے میں جو الفاظ کہتے ہیں وہ انہیں وزیراعظم ہاؤس سے دئیے جاتے ہیں۔

نواز شریف کے خلاف جے آئی ٹی کی رپورٹ میں کچھ نہیں نکلے گا۔

پی ٹی آئی کے شبلی فراز نے کہا کہ

پی ٹی آئی شروع سے کہہ رہی ہے کہ نواز شریف کے ہوتے جے آئی ٹی اپنا کام نہیں کر سکتی۔

مسلم لیگ ن جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن وہ نہیں ہوئی۔

مسلم لیگ ن مختلف اداروں میں اپنے بندوں کو بٹھاتی ہے جو وقت آنے پر ان کے مفاد کے لئیے کام کرتے ہیں۔

اب وقت آ گیا ہے کہ شریف خاندان کی کرپشن کو عوام کے سامنے کھول دیا جائے۔

مسلم لیگ ن کی مائزہ حمید نے کہا کہ

سپریم کورٹ نے کبھی نہیں کہا تھا کہ اداروں نے ریکارڈ میں کوئی تبدیلی کی ہے لیکن جے آئی ٹی کہہ رہی ہے۔

سارا ریکارڈ مشرف کے قبضے میں تھا اس نے کی ہو گی۔

جے آئی ٹی لوگوں پر وعدہ معاف گواہ بننے کے لئیے دباؤ ڈال رہی ہے۔

جے آئی ٹی مسلم لیگ ن پر الزامات لگا کر کیس کو لٹکانا چاہتی ہے۔

پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن نے کہا کہ

سجاد علی شاہ جب نواز شریف کو سزا دینے لگے تو اس نے سات دنوں کی مہلت مانگی تھی اور اسی دوران سپریم کورٹ پر حملہ کر دیا تھا۔

چوہدری نثار نے کہا تھا کہ ڈان لیکس کا فیصلہ چار دنوں میں آ جائے گا یہ معاملے کو طول دیتے ہیں۔

نواز شریف نے پچانوے چھیانوے اور ستانوے میں صفر چار سو ستتر اور صفر ٹیکس ادا کیا تھا میری اطلاع کے مطابق اس ریکارڈ کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

شریف خاندان اس نظام کے لاڈلے اور بگڑے ہوئے بچے ہیں۔

شہباز شریف نے حسین نواز کو بچہ کہا اس بچے کی تین بیویاں اور نو بچے ہیں۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements