15 June, 2017 09:06


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

14-JUNE-2017

میں سپریم کورٹ سے کہوں گا کہ وہ مسلم لیگ ن کے حملوں پر صبر سے کام لے۔ بابر اعوان کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

سپریم کورٹ کے تیرہ سوالات میں سے تین ایسے ہیں کہ جن کا نواز شریف کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن کی کوشش ہے کہ کسی طرح پاناما کیس پر سے سپریم کورٹ کی توجہ ہٹائی جائے ایسا نہیں ہونا چاہئیے۔

جے آئی ٹی نواز شریف سے پوچھ سکتی ہے کہ ان کے پاس پچاسی سے پہلے ، وزیراعظم بننے سے پہلے اور اب کیا کچھ ہے۔

اگر کوئی قانون کے راستے میں رکاوٹ ڈالے تو اس کے خلاف کاروائی ہو سکتی ہے سپریم کورٹ سب کچھ ریکارڈ کر رہی ہے۔

مسلم لیگ ن کے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ

ہم وزیراعظم کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر جے آئی ٹی جانا چاہتے تھے لیکن انہوں نے منع کر دیا ہے۔

ہم نے ایمبولینس اس لئیے بھیجی تھی کیونکہ ہمیں جے آئی ٹی کی طرف سے بھیجنے کے لئیے کال آئی تھی۔

سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا کہ

میں نے رائے دی تھی کہ ججوں کو کسی فوجی یا سول کیس میں استثنا حاصل نہیں ہے لیکن میری رائے چھپا دی گئی۔

یہ دیکھا جانا چاہئیے کہ کسی کے جج بننے سے پہلے اور بعد میں کتنے اثاثے تھے۔

نواز شریف کے اپنے خلاف کاروائی کے دوران استعفی دے دینے کے دو پہلو ہیں ایک اخلاقی ہے اور دوسرا قانونی ہے۔

نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی کو کہا تھا کہ جب تک ان کے خلاف کاروائی ہو رہی ہے وہ استعفی دیں اب اخلاقی طور پر انہیں خود بھی استعفی دینا چاہئیے۔

سپریم کورٹ کے پاس یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ کسی وزیراعظم کو گھر بھیجے یوسف رضا گیلانی کو غلط طور پر گھر بھیجا گیا تھا۔

جب یوسف رضا گیلانی کو گھر بھیجا گیا میں نے اسی وقت سپریم کورٹ سے کہا تھا کہ آپ نے غلط کام کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے علی محمد خان نے کہا کہ

انصاف یہ نہیں ہے کہ نواز شریف کو جیل میں ڈال دیا جائے انصاف یہ ہے کہ ہوتا ہوا نظر آنا چاہئیے۔

نواز شریف اور ان کے بچوں کو پتہ ہے کہ ان کا پرچہ خالی ہے۔

نواز شریف کے پاس بہترین موقع ہے کہ وہ کل جے آئی ٹی کے سامنے اپنی بےگناہی کا ثبوت دے دیں۔

مسلم لیگ ن ایک مافیا ہے اسے معلوم ہے کہ اگر ڈان گر گیا تو یہ سب گر جایں گے۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s