15 June, 2017 22:56


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

15-JUNE-2017

نواز شریف کا جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا ایک واقع تھا جو ہو گیا بلا وجہ اس کو اچھالا جا رہا ہے۔ سلمان اکرم راجہ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

نواز شریف کا بیان اپنی جگہ لیکن کیا کوئی شہادت پیش کی گئی یہ چیز سامنے نہیں آئی۔

چوہدری شوگر مل کا پاناما کے کیس کے ساتھ دور دور کا بھی تعلق نہیں ہے۔

شریف خاندان کا موقف ہے کہ حسین نواز نے اپنے اثاثے دادا سے ملنے والی دولت سے بنائے ہیں۔

حسین نواز کو دو ہزار چھ میں بیرر سرٹیفیکیٹ ملے جن کا کوئی ریکارڈ نہیں ہوتا۔

جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد سپریم کورٹ فیصلہ کرے گی کہ نیب کے تحت کیس چلنا ہے یا ایف آئی اے کے۔

شریف خاندان جو ثبوت دے چکا ہے میرے خٰال میں اس سے زیادہ اور کچھ نہیں دے سکے گا۔

جے آئی ٹی ایک تفتیشی باڈی ہے اس کی تفتیش پر سپریم کورٹ نواز شریف کے خلاف فیصلہ نہیں دے سکتی۔

مسلم لیگ ن کے خرم دستگیر نے کہا کہ

ابھی تک جے آئی ٹی کے سامنے جو کچھ رکھا گیا ہے وہ میٹیریل ہے ثبوت نہیں ہے۔

جے آئی ٹی ایک جال پھینکنے کی کوشش کر رہی ہے کہ اس میں کوئی پھنس جائے۔

نواز شریف نے اپنے بیان میں کٹھ پتلیوں کی پیچھے جو ہاتھ ہیں ان کا زکر کیا ہے۔

کٹھ پتلیوں کے پیچھے کن کے ہاتھ ہیں یہ سب کو پتہ ہے۔

پی ٹی آئی کے عارف علوی نے کہا کہ

نواز شریف چاہتے ہیں کہ ان سے کرپشن پر سوال نہ کیا جائے سوال کرنے والی فیکٹریاں بند نہیں ہوں گی۔

نواز شریف کے اثاثے ان کے وسائل سے زیادہ ہیں اور انہیں اس بات کا جواب دینا ہو گا۔

نواز شریف نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر کوئی احسان نہیں کیا ان پر کرپشن کا الزام ہے۔

نواز شریف سپریم کورٹ کے تیرہ سوالوں کے جواب دیں انہوں نے پریس کے سامنے پہلے سے لکھا ہوا پرچہ پڑھا۔

جس کے پاس ثبوت ہوتا ہے وہ سامنے رکھتا ہے یہ نہیں کہتا کہ اس کا ٹرائیل عوام کریں گے۔

نواز شریف کو قوم کے ساتھ جھوٹ بولنے کی وجہ سے نا اہل قرار دیا جانا چاہئیے۔

نواز شریف کا اوپن ٹرائیل ہونا چاہئیے تھا تا کہ لوگوں کو پتہ چلتا کہ وہ کیسے جھوٹ بولتے ہیں۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s