13 July, 2017 22:29


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

13-JULY-2017

برٹش ورجن آئی لیند اب بلیک منی کی سیف ہیون نہیں ہے اس کے خلاف قانونی مدد لی جا سکتی ہے۔ عرفان قادر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

مریم نواز کو اس بات کا ثبوت دینا ہو گا کہ وہ آف شور کمپنیوں کی مالکہ نہیں ہیں۔

شریف خاندان کے خلاف جتنے ثبوت آ گئے ہیں اب انہیں اپنے دفاع میں بہت مشکل پیش آئے گی۔

نواز شریف پبلک آفس ہولڈر تھے اپنے بچوں کو تو انہوں نے ایسے ہی آگے کیا ہوا ہے جب جائیدادیں خریدی گئیں تو وہ بہت چھوٹے تھے۔

ہمیں صادق اور امین کا مسئلہ اتنا بھی آگے نہیں لے جانا چاہئیے کہ میڈیا ہم سب کے بیانات کا تضاد دکھاتا رہے۔

میں بہت حیران ہوں کہ ایک بچے کو تشدد کر کے مارنے والے کی عدالت نے بل از گرفتاری ضمانت کیسے قبول کر لی۔

مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ

مریم نواز صرف تین مہینے کے لئیے نیلسن اور نیسکان کی مالکہ رہی جو اتنی بڑی بات نہیں ہے۔

پاناما کا کیس اب جب سپریم کورٹ میں چلے گا تو مسلم لیگ ن کے وکلا اپنا موقف پیش کریں گے۔

پیپلز پارٹی کے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ

نواز شریف پیپلز پارٹی اور تمام سیاسی جماعتوں پر کرپشن کا الزام لگاتے تھے اور چور کہتے تھے لیکن اب خود پھنس گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن والے جے آئی ٹی بننے کا فیصلہ آنے کے بعد مٹھائیاں کھا رہے تھے۔

جے آئی ٹی نے میاں صاحب کی سیاست کا ستیا ناس کر کے رکھ دیا ہے۔

کوئی میاں صاحب کوچور نہیں کہتا لیکن جب عدالت کہے کہ ان کی آمدن زرائع سے زیادہ ہے تو پھر بتایں کہ پیسے کہاں سے آئے۔

پی ٹی آئی کے فواد چوہدری نے کہا کہ

سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ پاناما کی تحقیقات کرمنل انوسٹی گیشن ہیں۔

سپریم کورٹ نے اپنی تسلی کے لئیے جے آئی ٹی بنائی تھی اب وہ پیر کو اس معاملے کو دیکھیں گے۔

پاناما کے علاوہ اب شریف خاندان پر عدالت کو دھوکہ دینے اور جعلی دستاویزات تیار رکنے کے کیس بھی بن چکے ہیں۔

بیرسٹر ظفراللہ روز عمران خان کے خلاف بیانات دیتے ہیں وہ انسانی حقوق کے وزیر ہیں کبھی گھریلو ملازمین پر تشدد کے مسئلے پر بھی بولیں۔

گھریلو مقتول ملازم اختر کی بہن عطیہ نے کہا کہ

باجی فوزیہ نے میرے بھائی کو لوہے کے راڈ سے مارا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی

باجی فوزیہ مجھے بھی لوہے کے راڈ سے مارتی تھی۔

عادل امین ایس پی سٹی نے کہا کہ

پولیس نے عطیہ کے بیان پر فوزیہ کے خلاف ایف آئی آر کاٹ دی ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اختر کی موت بہت زیادہ تشدد کئیے جانے کی وجہ سے ہوئی۔

فوزیہ کو عدالت نے قبل از گرفتاری ضمانت دے دی ہے۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s