17 July, 2017 22:34


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

17-JULY-2017

جے آئی ٹی کا ایک ایک صفحہ بغض جانبداری اور لاقانونیت سے داغدار ہے۔ خرم دستگیر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

سپریم کورٹ کئی بات کہہ چکی ہے کہ جے آئی ٹی فیصلہ نہیں دے سکتی فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔

جے آئی ٹی نے جو دستاویزات قانونی یا غیر قانونی طریقے سے حاصل کی ہیں وہ گواہوں کو نہیں دکھائی گئیں۔

جے آئی ٹی نے اپنے اختیارات سے بری طرح تجاوز کیا ہے۔

فری ٹرائیل ہمارا حق ہے یہ ہمیں ملنا چاہئیے۔

ان ہاؤس تبدیلی اور فریش مینڈیٹ دونوں راستے ہمارے سامنے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے نئیر بخاری نے کہا کہ

دو ملکوں کے درمیان قانونی معاملات پر تعاون ہوتا ہے دوسرے ملکوں سے ملنے والی دستاویزات کی تصدیق کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔

جے آئی ٹی کے اندر جو کچھ ہوا قوم کو بتایا جائے تا کہ پتہ چلے کہ سوال کیا تھا اور جواب کیا دیا گیا۔

ثبوت دینے کی زمہ داری حکومت پر ہے جو ابھی تک پوری نہیں کی گئی۔

شریف خاندان نے اپنئ دفاع میں جو دستاویزات عدالت میں پیش کی ہیں وہ جعلی ہیں۔

پاناما کیس اب چند دنوں کی بات ہے ایک راستہ نااہلی ہے جبکہ دوسرا ٹرائیل ہے۔

بار بار کہتے ہیں کہ نواز شریف نے خود کو اور اپنے بچوں کو احتساب کے لئیے پیش کر دیا کیا انہوں نے قوم پر کوئی احسان کیا ہے۔

مسلم لیگ ن والے عمران خان کو مفرور کہتے ہیں بنی گالا اسلام آباد میں ہے انہیں گرفتار کیوں نہیں کرتے۔

پی ٹی آئی کے چوہدری سرور نے کہا کہ

پہلے مسلم لیگ ن نے جے آئی ٹی بننے پر خوشی کا اظہار کیا اب اعتراض کر رہے ہیں۔

یو اے ای کے جسٹس ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ ان کے پاس گلف سٹیل کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

برٹش ورجن آئی لینڈ نے کہا ہے نیلسن اور نیسکان کی مالکہ مریم نواز ہے اگر یہ دستاویزات جعلی ہیں تو عدالت میں پتہ چل جائے گا۔

جے آئی ٹی کی دستاویزات اگر جعلی ہیں تو مسلم لیگ ن والے عدالت میں ان کے متعلق بات کریں۔

اگر جے آئی ٹی نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے تو اسے دھمکیاں نہیں دیں اسے چیلنج کریں۔

ایس ای سی پی کے چیرمین کے خلاف سپریم کورٹ نے دستاویزات میں جعلسازی کا مقدمہ درج کرنے کو کہا ہے اور حکومت نے ابھی تک اسے اپنے عہدے سے علحیدہ نہیں کیا۔

وزیراعظم ان ہاؤس تبدیلی لا کر اپنا کیس لڑتے تو ان کے قد میں اضافہ ہوتا۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s