9 August, 2017 22:05


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

09-AUGUST-2017

نواز شریف کا جی ٹی روڈ سے جانے کا فیصلہ پارٹی کی خواہش پر کیا گیا ہے۔ آج کے واحد مہمان شاہد خاقان عباسی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

جوں جوں ریلی آگے بڑھے گی کراؤڈ میں اضافہ ہوتا جائے گا۔

عوام نے نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول نہیں کیا ہے۔

نواز شریف سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ریویو میں جایں گے فل بنچ ہو گا امید ہے بہتر فیصلہ آئے گا۔

میری ٹرم کا ٖفیصلہ پارٹی نے کرنا ہے لیکن آج فیصلہ کیا گیا ہے کہ میں ہی وزیراعظم رہوں گا۔

ٹیکس دینا آپشن نہیں ہے فرض ہے ٹیکس نہ دینے سے ملک کمزور ہو جاتا ہے۔

پارلیمنٹ کے لوگوں نے ٹیکس دے کر مثال قائم کرنی ہے وہ ٹیکس نہیں دیں گے تو پھر کوئی بھی نہیں دے گا۔

نادرا کے زریعے کسی بھی شخص کی جائیداد گاڑیوں اور اخراجات کی تفصیل کا پتہ کیا جا سکتا ہے۔

میری کوئی آف شور کمپنی نہیں ہے اور نہ ہی ملک سے باہر کوئی پراپرٹی ہے۔

جو پیسہ دبئی میں انویسٹ کیا گیا ہے دیکھنا پڑے گا کہ وہاں کیسے پہنچا ہے۔

باسٹھ تریسٹھ میں بہت ابہام ہے اسے درست کرنے کی ضرورت ہے۔

اقامہ کے متعلق کوئی قانون نہیں ہے صرف آئین کی ایک شق میں اس کی وضاحت کی گئی ہے۔

اگر اقامہ کا نواز شریف والا فیصلہ باقیوں پر بھی لگا تو ارکان کی بڑی تعداد اس کی لپیٹ میں آ جائے گی۔

نیا پارٹی ہیڈ کون ہو گا اس کا فیصلہ پارٹی کرے گی عوام کے لئیے پارٹی ہیڈ نواز شریف ہی ہے۔

نواز اور شہباز شریف کے درمیان کوئی تنازع نہیں ہے لیکن کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ ہو۔

چوہدری نثار نے مجھے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا لیکن بتایا کہ وہ سب کے سامنے کہہ چکے ہیں کہ وزیر نہیں بنیں گے۔

نواز شریف کا تیس سال کا تجربہ ہے میرا چار سال کا ہے اس لئیے مجھے بڑی کابینہ بنانی پڑ رہی ہے۔

ہم نے زیادہ زور معیشت کو ٹھیک کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر لگانا ہے۔

جب ہمیں حکومت ملی ملک ڈیفالٹر ہو جانے کے دھانے پر کھڑا تھا اب صورت حال بہتر ہو چکی ہے۔

حکومت اور فوج یہ ملک سب کا ہے سب کو مل کر چلنا ہے۔

جنرل قمر جاوید سے سب باتیں ہوئی ہیں ہم نے یہ تاثر نہیں دینا کہ ہم فریق ہیں۔

افغان پالیسی سے پہلے ہم نے اپنی خود مختاری کا تحفظ کرنا ہے اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔

شام کے حالات کا اثر تمام ملکوں پر پڑا ہے۔

بھارت کو میں دوست ملک نہیں کہہ سکتا جب تک کشمیر کے حالات ٹھیک نہ ہو جایں۔

ہمیں پتہ چلا ہے کہ افغانستان میں داعیش موجود ہے اور اسے وہاں سے مدد بھی مل رہی ہے۔

میں نے افغان صدر سے دہشت گردی کے موضوع پر بات بھی کی تھی۔

ہماری حکومت نے کراچی میں امن دیا اب ہمیں وہاں معیشت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر زور دینا ہے۔

ہم کراچی کی تمام ضروریات پوری کریں گے ایم کیو ایم نے وزیراعظم کے انتخاب میں ہمیں سپورٹ کیا ہے۔

ہم نے کراچی کا پانی مسئلہ حل کرنا ہے۔

میں نے کہا تھا کہ نومبردو ہزار سترہ میں لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی اور میں اس پر قائم ہوں۔

ہر سیاسی جماعت نیب کے قانون کو چھیڑنے گھبراتی ہے کہ کہیں یہ تاثر نہ جائے کہ وہ احتساب سے بچنا چاہتی ہے۔

نیب قوانین انصاف کے خلاف ہیں یہ قانون ایک ڈکٹیٹر کا بنایا ہوا ہے۔

نیب صرف مسلم لیگ ن کے خلاف استعمال ہوئی ہے اس کا قانون تبدیل ہونا چاہئیے لیکن اتفاق رائے کے ساتھ ہونا چاہئیے۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s