14 August, 2017 22:49


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

14-AUGUST-2017

میں جنید جمشید کو انیس سال کی عمر سے جانتا تھا۔ سلمان احمد کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

جنید سے مل کر میوزک بھی بنایا اور روحانی بات چیت بھی ہوتی تھی۔

انیس سو ستاسی میں جب ہم نے دل دل پاکستان بنایا تو کلاشنکوف کلچر تھا ہیروئین استعمال ہو رہی تھی لوگ خود کشیاں کر رہے تھے۔

ہم نے سوچا کوئی ایسا گانا بنایا جائے جو لوگوں کے دلوں کے قریب ہو۔

آج تیس سال بعد بھی نئی نسل دل دل پاکستان گا رہی ہے۔

قائد اعظم نے اپنی ساری دولت اور سوچ پاکستان کے لئیے قربان کر دی۔

گلوکار وارث بیگ نے کہا کہ

آج میں بہت پر امید ہوں پاکستان جوان ہو گیا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے سے میں خوش ہو گیا ہوں۔

لوگ سمجھتے تھے پاکستان میں کبھی احتساب نہیں ہو سکتا لیکن یہ ہو گیا ہے۔

میں یہ نہیں چاہتا کہ صرف میاں صاحب کا احتساب ہو سب کو ہونا چاہئیے۔

میاں صاحب کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے اب عمران خان، کوئی اور سیاست دان یا کوئی ڈکٹیٹر بھی کرپشن کرے گا تو اس کے ساتھ بھی یہی ہو گا۔

پاکستان میں چودہ سال سے دہشت گردی ہو رہی ہے لیکن اس قوم کا جزبہ بے مثال ہے۔

آرمی چیف جھنڈا لہرانے گئے تو بارش ہو رہی تھی لیکن ایک بھی بندہ اٹھ کر نہیں گیا۔

ہماری یوتھ کو چاہئیے کہ وہ اپنا نام ایسی چیزوں میں بنایں کہ جس سے پاکستان کا نام بھی بنے۔

گلوکار فخرعالم نے کہا کہ

گوگل نے مجھے دعوت دی میں وہاں گیا تو مجھے بہت خوشی ہوئی کہ وہ پاکستان میں اپنے کاروبار کے بارے میں بہت خیال رکھتے ہیں۔

گوگل والوں نے مجھے بتایا کہ کمپیوٹر کی فیلڈ میں پاکستان سے بے پناہ ٹیلنٹ آ رہا ہے۔

پاکستان میں اس وقت ایک سیاست دان کہتا ہے کہ وہ سڑکوں پر نکلے گا تو دوسرا بھی کہتا ہے کہ وہ بھی نکلے گا تا کہ اپنی طاقت دکھا سکے۔

سچ عدل انصاف ہمارے مزہب کی بنیاد ہے لیکن آج ستر سال بعد بھی ہم اس پر بحث کر رہے ہیں۔

پاکستان کی یوتھ میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے ان میں سے ہر ایک لیڈر بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements