28 August, 2017 22:27


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

28-AUGUST-2017

میں کیپٹن صفدر کے بیان پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا مجھے تو وہ زہنی طور پر بیمار لگتے ہیں شیخ رشید احمد کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

مجھے تو پورا شریف خاندان ہی زہنی طور پر بیمار لگتا ہے انہیں سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ کرنا ہے اور کیسے کرنا ہے۔

میں سپریم کورٹ میں اس لئیے گیا ہوں کہ نیب کے وکیل نے کہا تھا کہ وہ ساتھ دن میں حدیبیہ پیپر مل کا کیس چلایں گے اب عدالت اسے حکم دے۔

شریف خاندان کو یہ کس نے کہا تھا کہ وہ قطری کا خط لے کر آیں۔

میرے پاس ایک گول کا پستول تھا میں نے صرف نواز شریف کے خلاف کیس کیا کسی اور کے خلاف نہیں کیا۔

حدیبیہ کا کیس کھلا تو وہ مدر آف کرائمز ثابت ہو گا۔

پیپلز پارٹی کے نئیر بخاری نے کہا کہ

شریف خاندان کے خلاف مقدمات اپوزیشن نے نہیں بنائے بلکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سپریم کورٹ اس نتیجے پر پہنچی۔

پیپلز پارٹی کے خلاف مقدمات اپوزیشن نے سیاسی طور پر نشانہ بنانے کے لئیے بنائے زرداری کی گیارہ سال جیل کا حساب کون دے گا۔

عدالت نے زرداری کو عدم ثبوتوں کی وجہ سے بری کر دیا تھا۔

عمران خان نے بنی گالا کی زمین میں سرکاری زمین پر بھی قبضہ کیا ہوا ہے۔

عمران خان اگر ایماندار ہیں تو اپنی زمین کا سروے کروا لیں۔

عمران خان کے پاس تین سو کنال کی رجسٹری ہے ہو سکتا ہے کہ قبضہ دینے والوں نے غلط دیا ہو۔

پی ٹی آئی کے شفقت محمود نے کہا کہ

پاکستان میں اشرافیہ ناقص عدالتی نظام کو کرپشن کے لئیے استعمال کرتی ہے۔

پاکستان میں اشرافیہ اپنی کرپشن چھپانے کے لئے لوگوں کو قتل تک کروا دیتی ہے۔

سٹیل مل کیس میں گواہ کو قتل کروا دیا گیا تھا۔

نواز شریف کیس میں سپریم کورٹ خود نگرانی نہ کرتی تو سارے بچ جاتے۔

زرداری کے محترمہ سے شادی سے پہلے اور بعد کے اثاثوں کا موازنہ کرلیں۔

چھوٹے چھوٹے بچے اور عورتیں جیلوں میں پڑے ہیں اور ملک کو لوٹنے والوں کو کوئی پوچھتا نہیں۔

عمران خان نے منی ٹریل اور اپنی زمین کی ساری تفصیلات جمع کروا دی ہیں۔

عمران خان نے اگر سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے تو پیپلز پارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور میں اس پر کاروائی کیوں نہیں کی۔

جسٹس ریٹائرڈ شائق عثمانی نے کہا کہ

نیب اگر زراری کے خلاف کیس میں اپیل کرے گی تو مقدمہ ہائی کورٹ جائے گا۔

این آر او کیس میں پاکستان کے انگلینڈ میں سفیر واجد شمس الحسن سارا ریکارڈ اٹھا کر لے گئے تھے مقدمہ کس طرح ہو گا۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements