20 September, 2017 16:57


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

19-SEPTEMBER-2017

میری بیٹی کو بہت مارا گیا کسی اور نے نہیں پکے یقین کے ساتھ کہتی ہوں کہ باجی اور صاحب نے ہی مارا۔ انوری بیگم والدہ فاطمہ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میری بیٹی کو کیوں مارا گیا یہ میں نہیں جانتی لیکن اسے بہت برے طریقے سے مارا گیا۔

باجی نے مجھے بلایا میں گئی تو وہاں میری بیٹی کی لاش پڑی تھی اور باجی نے کہا کہ تمہاری بیٹی نے پنکھے کے ساتھ لٹک کر خود کشی کر لی ہے۔

باجی نے مجھ سے پوچھا کہ کیا تمہاری بیٹی کے کسی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے تو میں نے کہا کہ نہیں۔

صاحب میری بیٹی کو چھپ چھپ کر پیسے دیتا تھا اور مرنے سے دو دن پہلے اسے موبائل بھی دیا۔

میری بیٹی نے مجھے بتایا تھا کہ جب وقت آئے گا تو سب کچھ پتہ چل جائے گا۔

میری بیٹی کی لاش ہسپتال سے مجھے دی گئی تو اس کی گردن اور ٹھوڑی پر نشانات تھے تو میں نے کہا کہ اس نے خود کشی نہیں کی اسے قتل کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر قرار عباس نے کہا کہ

میڈیکل بورڈ نے پوسٹ مارٹم کیا ہے جس سے ثابت ہو گیا ہے کہ فاطمہ پر تشدد کیا گیا۔

فاطمہ کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ قتل ہے۔

ہسپتال کے ڈکٹر نے فاطمہ کی موت کو خود کشی قرار نہیں دیا پولیس نے اپنے طور پر ایسا کیا ہو گا۔

پیپلز پارٹی کی شیری رحمان نے کہا کہ

فاطمہ کے ساتھ کچھ ایسا کیا گیا ہے کہ جس کو دبانے کی کوشش کی گئی ہے۔

فاطمہ کے قتل کو خود کشی بنانے میں تحقیقات کرنے والے پولیس آفیسر کا کردار بھی نظر آ رہا ہے۔

پیپلز پارٹی شروع سے کہہ رہی ہے کہ ہمیں اپنے گھر کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

اگر وزیرداخلہ یہ کہتا ہے کہ ہمیں انے گھر کو ٹھیک کرنا چاہئیے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ نواز شریف نے پچھلے چار سال میں گھر کو ٹھیک نہیں کیا۔

احسن اقبال ایک وزیر ہیں وہ کس کو کہہ رہے ہیں کہ ہمیں اپنے گھر کو ٹھیک کرنا چاہئیے۔

حکومت کو دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی اونر شپ لینی چاہئیے روز نام لئیے بغیر فوج پر الزام لگا رہی ہوتی ہے۔

مسلم لیگ ن کے وزرا کے بیانات میں بہت زیادہ تضادات ہیں۔

جو دنیا ہمیں ڈو مور کا کہتی ہے میں اس سے پوچھوں گی کہ آپ نے دہشت گردی کے خلاف کیا کیا ہے۔

ہمارا بیلنس آف پیمنٹس خراب ہے ہم پھر امریکہ جا رہے ہیں اور قرضے کے لئیے سر جھکا کر بات کرنا پڑے گی۔

پی ٹی آئی کے اسد عمر نے کہا کہ

فاطمہ کا کیس بتاتا ہے کہ کس طرح ہمارے ملک کا نظام طاقتور کی مدد کرتا ہے اور کمزور کو نظر انداز کرتا ہے۔

سب سے اوپر طاقتور ہے پھر قانون ہے اور پھر عوام ہیں۔

ضرب عضب، آپریشن ردالفساد اور کراچی آپریشن کوئی شب برات کے پٹاخے نہیں پھوڑ رہے اپنے گھر کو ٹھیک کر رہے ہیں۔

ہم دہشت گردی کے خلاف کام کر رہے ہیں اگر نہیں ہو رہا تو بتایں کون نہیں کرنے دے رہا۔

ہماری حکومت دنیا کے سامنے مودی اور بھارت کی نقطہ نظر پیش کرتی ہے لیکن پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر کالعدم تنظیموں کے خلاف نہیں بولتی۔

امریکہ کا صدر جس زبان میں پاکستان کو دھمکیاں دیتا ہے ہماراے وزرا اور وزیراعظم بھی وہی زبان استعمال کرتے ہیں۔

ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا ہے یہ درست بات ہے لیکن دشمن کے بیانئیے میں بات نہیں کریں دشمن طاقتور ہو جائے گا اور پاکستان کمزور ہو گا۔

دہشت گردی کے خلاف جتنی قربانیاں پاکستان کی فوج نے دی ہیں اور کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ دنیا کی طقتور ترین امریکی فج حاصل نہیں کر سکی۔

افغانستان میں بیٹھے ہوئے دہشت گرد بلوچستان اور پاکستان کے دوسرے علاقعوں میں دہشت گردی کرتے ہیں۔

غیر ملکی قرضوں میں ہم اسی ارب ڈالر کی حد پار کر چکے ہیں۔

پچھلے آٹھ نو ماہ سے قرضے بڑھ رہے ہیں اور زر مبادلہ کے زخائر کم ہو رہے ہیں۔

اس سال کے پہلے دو ماہ میں ہمارا خسارہ پہلے کی نسبت تینتیس فیصد زیادہ ہے۔

مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ

فاطمہ کے کیس میں قتل، ظلم اور معاملے کو چھپانے کی کوشش کی داستان ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہئییں۔

ہمارے ملک میں چھبیس سو کے قریب دہشت گردی کے واقعات ہوتے تھے جو اب ڈیڑھ سو تک آ گئے ہیں۔

پیپلز پارٹی اور ہمارے دور میں دہشت گردوں سے ایک وسیع و عریض علاقعہ خالی کروایا گیا ہے۔

جب تک ایک بھی دھماکہ ہو گا ہم اپنے گھر کو ٹھیک کرتے رہیں گے۔

الیکشن کمشن ایک آزاد ادارہ ہے اس نے ایسے شخص کی درخواست کو کیوں مسترد نہیں کیا جس پر کالعدم تنظیم کا ساتھی ہونے کا الزام ہے۔

وزیراعظم اور وزیر دفاع نے بھی وہی باتیں کی ہیں جو اسد عمر کہہ رہے ہیں۔

ہم نے امریکہ کو کہا ہے کہ اگر آپ ہم پر الزامات لگایں گے تو پھر ہم دیگر ممالک سے اسلحہ لے لیں گے۔

پچھلے کچھ عرصے میں ہماری برآمدات بہتر ہوئی ہیں۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s