16 January, 2018 20:59


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

16-JANUARY-2018

کیپٹن صفدر پر دس ارب روپے کا الزام ہے انہوں نے اس ملک کو تباہ کر دیا ہے۔ شیخ رشید کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

نواز شریف شیخ مجیب الرحمان بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جو ٹرمپ اور مودی کہہ رہے ہیں وہی نواز شریف کہہ رہا ہے ان کو اٹھا کر باہر پھینک دینا چاہئیے۔

اگر شیخ مجیب الرحمان والا بیان کسی سندھی بلوچی یا پٹھان نے دیا ہوتا تو سارا ملک تھو تھو کر رہا ہوتا نواز شریف پنجابی ہے اس لئیے وہ اب بھی محب وطن ہے۔

سانپ اور نواز شریف اکٹھے آ رہے ہوں تو پہلے نواز شریف کو ختم کریں سانپ ایک بندے کو ڈستا ہے نواز شریف بیس کروڑ عوام کو ڈس رہا ہے۔

مجھ پر یہ اللہ کا کرم ہے کہ میں سیاسی جماعتوں کو ایک جگہ اکٹھا کر لیتا ہوں۔

پہلے جانا ہم نے لاہور تھا لیکن پہلے کوئٹہ چلے گئے اس کو کہتے ہیں کہ دکھاؤ سجی لیکن مارو کھبی۔

ضرورت ہوئی تو ہم استعفے بھی دے دیں گے ہم اس کے لئیے تیار ہیں۔

اس وقت بدلی ہوئی فوج اور عدلیہ ہے وہ وقت چلا گیا جب چار پانچ ٹرک آ کر حکومت پر قبضہ کر لیتے تھے۔

اگر اس ملک نے چلنا ہے تو پھر نواز شریف سے جان چھڑانی ہو گی۔

مسلم لیگ ن والے کہتے تھے کہ شیخ رشید ایک سیٹ کا بندہ ہے اب نواز شریف کو پتہ چلا ہے کہ ایک سیٹ والا برے کو گھر پہنچا سکتا ہے۔

کل ابھی ہمارا جلسہ ہی ہو گا لیکن ایک دن ایسا بھی آئے گا کہ دھرنا بھی دیں گے۔

مسلم لیگ ن والے مردے ہیں ان سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے کوئی روکے گا تو چیر کر نکل جاؤں گا۔

نواز شریف زلت اور رسوائی کے گہرے گڑھے میں گرے ہوئے ہیں ان کو یہاں سے نکالنا ہے۔

مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان نے کہا کہ

شیخ رشید ساری عمر اسمبلی میں رہے ہیں انہیں نواز شریف کے خلاف اس قسم کی زبان استعمال نہیں کرنی چاہئیے۔

اپوزیشن کو اس طرح عوام کے مینڈیٹ کے خلاف نہیں جانا چاہئیے۔

جس دن مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے شیخ رشید کا راستہ روکا تو ان کو پتہ چل جائے گا۔

اپوزیشن کا مقصد صرف حکومت گرانا ہے لیکن میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ پنجاب حکومت نہیں گرا سکیں گے۔

لگتا ہے کہ زینب کا قاتل ایک بہت ہوشیار آدمی ہے وہ بھیس بدل لیتا ہے۔

پی ٹی آئی کے عارف علوی نے کہا کہ

جس طرح مسلم لیگ ن حکومکت چلا رہی ہے یہ اس ملک کے لئیے بہت خطرناک ہیں۔

نواز شریف اس وقت بھی آئین میں ترمیم کا بل لائے ہیں کہ سپریم کورٹ جو فیصلہ کرے گی اس پر اپیل کی جا سکے گی۔

نواز شریف نے ٹرمپ کے بیان کے جواب میں کچھ نہیں کہا کیونکہ ہماری معیشت تباہ ہے۔

یہ میرا پارلیمانی حق ہے کہ اگر میں حکومت گرا سکتا ہوں تو گرا دوں۔

زرہ سی چنگاری دکھانے کی ضرورت ہے کسان بھی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔

نواز شریف اپنے آپ کو شیخ مجیب کے ساتھ ملا رہے ہیں جس کی بیٹی آج بھی لوگوں کو مار رہی ہے کیونکہ انہوں نے پاکستان کا ساتھ دیا تھا۔

زینب جیسے واقعات اتنے زیادہ ہوتے ہیں اس کی ایک فیصد بھی رپورٹنگ نہیں ہوتی۔

پاکستان میں بچوں سے زیادتی کے خلاف قوانین موجود ہیں لیکن ان پر عمل نہیں ہوتا۔

کاشف محمود ایکٹر نے کہا کہ

اگر شیخ رشید کہہ رہے ہیں کہ سندھ حکومت پنجاب سے بہتر ہے تو مجھے یہ بات سمجھ میں نہیں آتی۔

میں آج بھی عمران خان کا سپورٹر ہوں لیکن شیخ رشید کی باتیں عوام پر اچھا تاثر نہیں چھوڑیں گی۔

مجھے یقین ہے کہ عمران خان زراری کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔

آج زینب کا معاملہ میڈیا میں چل رہا ہے لیکن کچھ دنوں بعد یہ بیک گراؤنڈ میں چلا جائے گا مسلم لیگ ن کا طریقہ ہی یہی ہے کہ معاملات کو لمبا کرو۔

ریاض احمد نمائیندہ سما۶ نے کہا کہ

مال روڈ پر احتجاج کے مکمل انتظمات ہو چکے ہیں جس پر اپوزیشن لیڈرز نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

زینب کیس میں اب تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔

جو وڈیو دکھائی جا رہی ہے اس پر بھی شک کام اظہار کیا جا رہا ہے کہ وہ زینب کی ہے بھی یا نہیں ہے۔

پولیس ابھی بھی کہہ رہی ہے کہ وہ جلد ملزم کو پکڑ لے گی۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

w

Connecting to %s