5 March, 2018 20:56


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

05-MARCH-2018

میں فوج میں کیپٹن تھا میں نے ضیا۶الحق کے مارشل لا کے خلاف احتجاج کو طور پر استعفی دے دیا تھا۔شاہین خالد بٹ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میں استعفی دینے کے بعد امریکہ چلا گیا اور اب تک وہیں رہ رہا ہوں میرے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہے۔

نائن الیون کے بعد مجھے امریکہ میں ائیر پورٹ پر گرفتار کر لیا گیا تھا لیکن میرے خلاف کوئی الزام نہیں لگایا گیا اور مجھے چھوڑ دیا گیا۔

یہ خبر غلط ہے کہ مجھے پانچ لاکھ کا بونڈ بھرنے کے بعد چھوڑا گیا۔

پیپلز پارٹی کی پلوشہ خان نے کہا کہ

ہر دفعہ سینٹ الیکشن پر پیسہ چلنے کی بات کی جاتی ہے لیکن کبھی کوئی ثبوت نہیں دیا گیا۔

اگر پیپلز پارٹی پر الزام ہے کہ اس نے پیسوں سے سینٹ کے لئیے ووٹ لئیے تو چوہدری سرور نے بھی پنجاب میں ایسے ہی ووٹ لئیے۔

جو ایم پی اے اپنا ووٹ بیچ دے تو کالا دھندہ کہلاتا ہے۔

ایم کیو ایم والے پیپلز پارٹی کو ووٹ نہ دیتے تو کدھر جاتے ان کا لیڈر عجیب و غریب باتیں کر رہا تھا۔

مسلم لیگ ق کے افضل وزیر خان نے کہا کہ

اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ سینٹ کے الیکشن میں پیسوں سے ووٹ لئیے گئے۔

دوکان لگی ہوئی ہے جس کے پاس پیسے ہیں وہ ووٹ خرید لیتا ہے۔

پی ٹی آئی کے انیس ارکان کنفرم بک گئے جبکہ بائیس ان کنفرم بک گئے۔

کے پی کے میں ٹیکنو کریٹ کی سیٹ کا الگ ریٹ تھا اور جنرل سیٹ کا الگ تھا میری اطلاع کے مطابق چار کروڑ روپے کا ریٹ لگا۔

اس طرح ووٹ دیں گے اور پھر کہیں کہ عمران خان لعنت کی بات کرتا ہے۔

نیب کا چیرمین پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے لگایا تھا وہ احد چیمہ اور فواد حسن فواد کی طرح کام نہیں کرے گا وہ ریاست کا ملازم ہے۔

پی ٹی آئی کے شفقت محمود نے کہا کہ

یہ خبر ہے کہ پی ٹی آئی ارکان بک گئے ہم خود بھی تفتیش کر رہے ہیں۔

اگر سب نے پی ٹی آئی کو ووٹ دئیے ہوتے تو ہمارے چھ ارکان سینٹ کا الیکشن جیت جاتے لیکن پانچ جیت سکے۔

چوہدری سرور کو پی ٹی آئی کے تیس ارکان نے ووٹ دئیے دو ہماری جماعت میں شامل ہوئے جبکہ ق لیگ نے بھی ہمیں ووٹ دئیے۔

جب کسی کو آفر کی جائے گی تو ووٹ بکے گا اس سسٹم کو بدلنے کی ضرورت ہے۔

محسن نواز رانجھا کے لیڈر کے بارے میں سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ نہ وہ صادق ہیں اور نہ امین ہیں۔

نواز شریف کہتے پھرتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا انہوں نے قطری خط کے علاوہ کچھ پیش نہیں کیا۔

مسلم لیگ ن کے محسن نواز رانجھا نے کہا کہ

پنجاب میں مسلم لیگ ن کے بیس ارکان نے پارٹی امیدواروں کو سینٹ کے لئیے ووٹ نہیں دئیے۔

ساؤتھ پنجاب کے ارکان نے بھی مسلم لیگ ن کے ارکان نے ہمارے امیدواروں کو ووٹ نہیں دئیے۔

ہم سینٹ میں ایسے لوگوں سے اتحاد کریں گے جو با کردار ہیں اور جن کے کچھ اصول ہیں۔

چوہدری شوگر مل کا کیس اور دوسرے مقدمات مسلم لیگ ن کے خلاف انتقام ہے عوام اسے اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

http://naeemmalik.wordpress.com/