19 March, 2018 21:13


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

19-MARCH-2018

بہت پہلے کا فیصلہ ہو چکا ہے کہ مشرف نے واپس آنا ہے۔ پرویز مشرف کے ترجمان ڈاکٹر امجد کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

مشرف اپنے اتحادیوں سے مشورہ کرنے کے بعد اگلے مہینے پاکستان واپس آ جایں گے۔

مشرف نے واپس آنے کے لئیے کوئی شرط نہیں رکھی صرف سکیورٹی مانگی ہے۔

نواز شریف نا اہل ہیں لیکن ان کو حکومت اور سکیورٹی ایجنسیاں اب تک سکیورٹی دے رہی ہیں۔

حکومت کہہ دے کہ مشرف کو سکیورٹی دیں گے تو وہ آ جایں گے ان پر بہت سے حملے ہو چکے ہیں۔

مشرف اب تک سترہ مرتبہ عدالتوں میں پیش ہو چکے ہیں صرف کوئٹہ میں سکیورٹی وجوحات کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے۔

آرٹیکل چھ صرف مشرف پر نہیں نواز شریف جس طرح عدلیہ اور فوج کے خلاف بول رہے ہیں ان پر بھی لگتا ہے۔

آرٹیکل چھ صرف آئین توڑنے پر نہیں لگتا اور بھی باتیں ہیں جن پر یہ آرٹیکل لگتا ہے۔

مشرف کے ساتھی زاہد حامد پر بھی آرٹیکل چھ لگتا ہے کیونکہ آئین کے مطابق ساتھیوں پر بھی یہی قانون لگتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر مصدق نے کہا کہ

مشرف اگر پاکستان آیں گے تو حکومت ان کو سکیورٹی دے گی۔

مشرف پاکستان سے واپس آنے کی گارنٹی دے کر گئے تھے۔

شہباز شریف نے اپنی تقریر میں آج آئین کی برتری کی بات کی ہے۔

مسلم لیگ ن میں کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ تیزی نہیں کرنی چائیے آہستہ چلنا چاہئیے منزل تو وہی ہے۔

ہر تین چار سال بعد نئے نوجوانوں کو آگے لے آیا جاتا ہے کہ یہ شاید ہمارے کنٹرول میں رہیں گے۔

پاکستان میں آئین کی بات کریں تو اداروں کے ٹکراؤ کی بات کی جاتی ہے۔

پی ٹی آئی کے چوہدری سرور نے کہا کہ

پاکستان میں جو جتنا قانون کو توڑ سکتا ہے اس کا قد کاٹھ اسی کے مطابق ناپا جاتا ہے۔

کسی کا تعلق فوج عدلیہ یا سیاست سے ہو سب کا احتساب ہونا چاہئیے۔

مشرف کو واپس آنا چاہئیے اور اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کرنا چاہئیے۔

عدالت جو فیصلہ کرے اس کو بھی ماننا چاہئیے یہ نہیں کہ فیصلہ حق میں ہو تو ٹھیک ورنہ اسٹیبلشمنٹ کی سازش قرار دیا جاتا ہے۔

آج سے پندرہ بیس سال پہلے کسی کے ساتھ زیادتی ہوتی تھی تو ڈی سی کو فون کرتے تھے تو وہ کاروائی کرتے تھے اور بتاتے تھے کہ واقعی زیادتی ہوئی تھی۔

آج ڈی سی، ایس پی ایم ین ایز اور ایم پی ایز کے پانڈی بن چکے ہوئے ہیں۔

اداروں کو غیر سیاسی کریں ایسا نہیں ہو گا تو پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔

پاکستان کے مسائل بہت گہرے ہو چکے ہیں اگر ہم نے پانی کے مسئلے پر توجہ نہ دی تو یہ بحران بہت بڑا ہو جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ

قانون سب پر برابر لاگو ہونا چاہئیے لیکن مشرف کے معاملہ میں سپریم کورٹ بے بس تھی۔

مشرف جا کر ہسپتال میں لیٹ گئے تھے سب کو معلوم تھا کہ انہیں دل کا کوئی عارضہ نہیں تھا۔

مشرف کی واپسی کی بات نواز شریف کے بیانات کی وجہ سے ہو رہی ہے کہ ان کو تو سزا دے دی گئی لیکن مشرف جس نے آئین توڑا ملک سے باہر ہے۔

میں نہیں سمجھتا کہ مشرف کبھی پاکستان واپس آیں گے۔

بھٹو اور نواز شریف نے فوجی ادوار میں سیاست شروع کی لیکن بھٹو نے عروج میں اس سسٹم کو چیلنج کیا تھا۔

نواز شریف بعد میں بھی اداروں کے ساتھ رہے۔

مغرب میں سب سے بڑا دباؤ عوامی رائے ہے ہمارے ہاں یہ نہیں ہے۔

ادارے عدلیہ قانون آئین میڈیا موجود ہے لیکن سماج پیچھے رہ گیا ہے۔

اداروں کو کام کرنے سے کسی نہیں روکا انہیں صرف کنفلکٹ آف انٹرسٹ کی اجازت نہیں ہے۔

http://naeemmalik.wordpress.com/