22 March, 2018 21:44


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

22-MARCH-2018

بیس سال پرانی بات ہے جب ایک کونسلر ابو بکر نے کہا کہ پارک کے ساتھ کافی جگہ ہے یہاں ایک لین اور بنا دینی چاہئیے۔ اسحق ڈار کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ڈی جی ایل ڈی اے نے جھوٹ بولا ہے انہوں نے مجھے فون کیا کہ سڑک کھلی کرنے لگے ہیں آپ کو کوئی اعتراض تو نہیں ہے۔

میرے خلاف یہ کیس منصوبہ بندی کے تحت بنایا گیا ہے۔

میرا نام اس کیس میں دنیا ٹی وی کی ایک خاتون کی رپورٹ پر بنایا گیا ہے۔

میں نے کسی کو سڑک بنانے کے لئیے کوئی زبانی حکم نہیں دیا۔

چیف جسٹس حضرت عمر کی مثٖالیں دیتے ہیں انہیں اس واقع کی پہلے تحقیق کروانی چاہئیے تھی۔

روپے کی قیمت کم کرنے سے پاکستان کے قرضے میں کھربوں روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

پاکستان کی معیشت کو روپے کی قیمت کم کر کے اتنا نقصان پہنچایا گیا ہے جو کبھی پورا نہیں ہو گا۔

میرے آنے کے بعد قرضے کیسے بڑھ گئے ہیں مجھے معلوم نہیں ہے۔

میں نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا اگر میری پالیسی پر عمل جاری رہتا تو واپس جانے کی ضرورت پیش نہ آتی۔

سابق صدر وسیم سجاد نے کہا کہ

کلثوم نواز بیمار ہیں کئی دفعہ ہسپتال گئی ہیں اس لئیے نواز شریف اور مریم نواز کو ان سے ملنے کی اجازت دے دینی جائے۔

نواز شریف نے ایک مہم چلائی ہوئی ہے وہ واپس آ جایں گے وہ نہیں چاہیں گے کہ ان کی سیاست تباہ ہو۔

مسلم لیگ ن میں اختلافات اب کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔

چوہدری نثار کے بیان میں کافی سختی نظر آ رہی ہے مسلم لیگ کی قیادت اور چوہدری نثار میں ایک خلیج دکھائی دے رہی ہے۔

ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ بتدریج بڑھ رہا ہے ہماری معیشت ایک دن میں خراب نہیں ہوئی ہے۔

مشرف کے دور میں ڈالر ساٹھ روپے کا تھا۔

مسلم لیگ ن کے رانا افضل نے کہا کہ

مجھے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت نہ ملنے پر مایوسی ہوئی ہے۔

مشرف کو کمر کے درد کا باہنہ بنا کر باہر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی حالانکہ وہ باہر جا کر ڈانس کرتے رہے۔

چوہدری نثار کبھی بھی مسلم لیگ ن کو نقصان نہیں پہنچایں گے وہ اپنی رائے دیتے رہتے ہیں۔

عمران خان کے بچے برطانیہ میں کیوں پیدا ہوئے وہ پاکستان میں بھی پیدا ہو سکتے تھے۔

پی ٹی آئی کے فواد چوہدری نے کہا کہ

رانا صاحب مشرف کی بیماری کا تو زکر رہے ہیں لیکن اسحق ڈار کی جعلی بیماری انہیں نظر نہیں آ رہی۔

اسحق ڈار کو وزیراعظم کی جہاز میں ملک سے فرار کروایا گیا۔

جاتی عمرہ کی دیوار سرکاری خرچ سے پچیس کروڑ روپے میں بنائی گئی۔

اللہ کلثوم نواز کو صحت دے لیکن کتنا اچھا ہوتا کہ ان کا علاج پاکستان میں ہو رہا ہوتا۔

پاکستان میں ایک ہسپتال تو ایسا ہوتا جہاں سب کا علاج ہو سکتا۔

ہم شوکت خانم میں کلثوم نواز کا علاج کریں گے یہ انہیں واپس بلوا لیں۔

عمران خان کے بچے برطانیہ میں اس لئیے پیدا ہوئے کیونکہ ان کی ماں وہاں سے تھی۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s