20 April, 2018 08:08


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

19-APRIL-2018

لاہور کی آبادی گیارہ ملین کی ہے جسے ہم روزانہ ستر گیلن فی بندہ پانی فراہم کر رہے ہیں جو بہت بڑی مقدار ہے۔ ایم ڈی واسا زاہد عزیز کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

منصوبہ بنایا گیا ہے کہ بی آر بی نہر کے پانی کو ٹریٹ کر کے لوگوں کو فراہم کیا جائے گا۔

بی آر بی نہت سے پانی کی ترسیل کے منصوبے پر اگلے سال کے شروع میں کام شروع کر دیا جائےگا۔

لاہور کے پانی میں آرسینک کی مقدار پچاس مائکرو گرام سے زیادہ نہیں ہے یہی معیار ہے۔

محمود بوٹی کے مقام پر ایک ڈیم بنانے کا بھی منصوبہ ہے جس سے نو سو کیوبک فٹ پانی ملے گا۔

لاہور میں پانی کی کمی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کے عارف علوی نے کہا کہ

موسم کے اثرات کا پاکستان کے پانی کے زرائع پر بہت برا اثر پڑے گا۔

پاکستان میں پانی کا مسئلہ بہت خطرناک صورت حال اختیار کر رہا ہے۔

پانی کی کمی سے صوبوں کے درمیان، پاکستان، بھارت اور افغانستان کے درمیان مشکل صورت حال پیدا ہو جائے گی۔

ہم سمجھتے ہیں کہ جنوبی پنجاب کو ایک علحیدہ صوبہ بنانا چاہئیے۔

سکولوں میں سکیورٹی ڈیپازٹ لیتے ہیں لیکن تعلیم ختم ہونے کے بعد واپس نہیں کرتے۔

ماہر قانون بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ

اگر ایگزیکٹو اپنی زمہ داری نہیں نبھائے گا تو چیف جسٹس یہ کام کر سکتا ہے۔

پانی کا مسئلہ بہت اہم ہے آئین کے تحت چیف جسٹس اس مسئلے کو حل کر سکتا ہے۔

ہمیں اس وقت کالا باغ ڈیم کی بہت ضرورت ہے۔

ہم پرائیویٹ اداروں پر تنقید تو کر رہے ہیں لیکن ان اداروں کی وجہ سے پاکستان میڈیکل کی فیلڈ میں دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔

پاکستان میں میڈیکل کی فیلڈ کا اسی فیصد کام پرائیویٹ اداروں نے سمبھالا ہوا ہے حکومت نے ادارے نہیں بنائے۔

چیف جسٹس کو نچلی عدالتوں میں مقدمات کی طرف بھی توجہ دینی چاہئیے وہاں لوگوں کو انصاف نہیں ملتا۔

رانا قاسم نون رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ

جب تک نئے صوبے نہیں بنیں گے ہمارا نظام ٹھیک نہیں ہو سکتا۔

جنوبی پنجاب کے ساتھ جو زیادتیاں کی گئیں اب ان کے تدارک کا وقت آ گیا ہے۔

چھوٹے یونٹ ہوں گے تو گورننس بہتر ہو گی۔

جو پیسے ملتان میٹرو پر لگائے گئے ہیں اس سے پنجاب کے کئی اضلاع میں صحت اور صاف پانی کی سہولتیں فراہم کی جا سکتی تھیں۔

ہم نے ساوتھ پنجاب کے مسئلے پر بہت دفعہ بولا ہے لیکن کوئی اثر نہیں ہوا۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s