17 May, 2018 11:54


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

16-MAY-2018

مسلم لیگ ن ممبئی اٹیکس پر کوئی نئی پوزیشن نہیں لے رہی مشرف نے اس پر نواز شریف کی نسبت بہت زیادہ بات کی ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

مشرف نے کشمیر کے حوالے سے کہا تھا کہ ہم کچھ گروپوں کو ٹریننگ دیتے ہیں۔

جنرل مشرف نے جماعت دعوی کے بارے میں بھی بڑی تفصیل سے بات کی تھی۔

جنرل درانی نے کہا تھا کہ کراس بارڈر دہشت گردی میں بد قسمتی سے ہماری زمین استعمال ہوئی ہے۔

سابق ڈی جی آئی ایس آئی اطہر عباس نے کہا تھا کہ ممبئی اٹیکس میں کچھ سابق فوجی ملوث ہو سکتے ہیں لیکن حاضر سروس میں سے کوئی نہیں ہے۔

دھرنے کے بعد عمران خان نے کہا تھا کہ اس ملک سے اگر جمہوریت جائے گی تو لوگ مٹھائی بانٹیں گے۔

ممبئی حملوں پر جن دوسرے لوگوں نے بیانات دئیے انہوں نے بھی رازداری کا حلف اٹھایا ہوا تھا۔

ایک کمشن بنا لیں اور تمام چیزیں اس میں لے آیں۔

نواز شریف کے خلاف مقدمات براہ راست چلائے جا رہے ہیں ان کی کوئی تحقیقات نہیں کی گئیں۔

پی ٹی آئی کے عارف علوی نے کہا کہ

ڈان لیکس پر ہم سے جھوٹ بولا گیا اس میں پرویز رشید کا نام ڈالا گیا اور مریم نواز کا نکالا گیا تھا۔

ڈان نیوز لیک نہیں تھی جان بوجھ کر ایک غلط چیز پبلک میں لائی گئی اور پاکستان کا نام بدنام کیا گیا۔

دھرنے کے پیچھے اگر کچھ اور قوتیں تھیں تو ایک کمشن بنایں اور تحقیقات کریں۔

اگر جنرل ظہیر کی دھرنے کے حوالے سے گفتگو کی کوئی ٹیپ ہے تو لائی جائے اور دکھائی جائے۔

کمشن بنایں لیکن پہلے جو کمشن بنے جب انہوں نے اپنے فیصلے دئیے تو ان کو مانا نہیں۔

نواز شریف ایک خود کش بمبار کی طرح گھوم رہے ہیں اور پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

آج چیرمین نیب کو پارلیمنٹ کی کمیٹی کے سامنے طلب کیا گیا لیکن ہم نے اس پر اعتراض کیا ہے کیونکہ انہیں ایک شخص کے لئیے طلب کیا گیا۔

بعد میں پارلیمنٹ کمیٹی کے ایک رکن منان نے صحافیوں کے ساتھ انتہائی بد کلامی کی جس پر بہت افسوس ہے۔

پیپلز پارٹی کے لطیف کھوسہ نے کہا کہ

نواز شریف نے حلف لیا تھا ریاستی تقدس کا خیال رکھنا سب سے بڑی ڈیوٹی ہے۔

جب کسی عہدے پر ہوتے ہیں تو بہت سے حساس معاملات سامنے آتے ہیں جن کی عالمی اور اندرونی طور پر بڑی اہمیت ہوتی ہے۔

قومی رازوں کو فاش نہیں کرنا ہوتا فاش کرنا غداری ہوتی ہے راز داری کے قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

نواز شریف کوئی غلط بات کریں تو کہہ دیتے ہیں کہ یہ تو فلاں فلاں نے بھی کی تھی۔

نواز شریف کے بیان سے پاکستان پر پابندیاں لگ سکتی ہیں اگر ایسا ہو گیا تو چین بھی ہمارا ساتھ نہیں دے گا۔

نواز شریف فوج پر الزام لگا رہے ہیں پہلے ہی فوج کو روگ آرمی کہا جاتا ہے۔

دھرنے کے پیچھے اگر کچھ اور قوتیں بھی تھیں تو میاں صاحب کی اپنی حکومت تھی تحقیقات کر لیتے۔

میمو گیٹ کیس میں نواز شریف کالا کوٹ پہن کر خود عدالت چلے گئے تھے اور کہا تھا کہ یہ غداری ہے وہ معاملہ دھرنے سے کم اہم نہیں تھا۔

اگر نیب کا فیصلہ نواز شریف کے خلاف آیا تو انہیں فوری طور پر حراست میں لے لیا جائے گا۔

ہائی کورٹ کے پاس اختیار ہے اگر چاہے تو ضمانت لے سکتی ہے۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s