28 May, 2018 20:54


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

28-MAY-2018

دنیا میں بیس پچیس سالوں کے بعد ریاست کے رازوں کو لوگوں کو بتا دیا جاتا ہے۔ رانا افضل کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

اب پتہ چلا پے کہ لیاقت علی خان کو سی آئی اے نے مروایا تھا۔

ہمارے ملک میں ریٹائرڈ ملٹری آفیسرز ٹی وی پر اپنی ماہرانہ رائے دیتے ہیں لیکن ابھی ان میں میچورٹی نہیں ہے۔

سنا ہے کہ جنرل اسد درانی کی ایک کتاب اب لندن سے چھپ کر بھی آ رہی ہے۔

پیپلز پارٹی کے نبیل گبول نے کہا کہ

بڑے فسوس کی بات ہے کہ بار بار ہماری فوج پر حملے کئیے جا رہے ہیں۔

ہماری فوج پر حملے ایک انٹرنیشنل سازش ہے اور یہ جب سے مودی بر سر اقتدار آیا ہے شروع ہوئے ہیں۔

نواز شریف نے یہ کہا کہ ممبئی حملے کے لوگ پاکستان سے گئے لیکن یہ نہیں بتایا کہ اے پی ایس کے حملہ وار کہاں سے آئے۔

سب سے پہلے ڈان لیکس کے کیس کی تحقیقات کو سامنے لایا جانا چاہئیے۔

پی ٹی آئی کے عارف علوی نے کہا کہ

جنرل اسد درانی نے ریاست کے راز فاش کئیے ہیں۔

کسی مسئلے پر اپنی رائے دی جا سکتی ہے لیکن معلومات ظاہر نہیں کی جا سکتیں۔

مشرقی پاکستان کو علحیدہ کرنے میں بھارت نے جو سازش کی تھی اب سامنے آیا ہے کہ بھارت نے کس طرح گڑ بڑ کی تھی۔

را کے سابق چیف اے یاس دلت نے کہا کہ

جنرل درانی نے کوئی نئی بات نہیں کی ہم تو امن چاہتے ہیں مجھے افسوس ہے کہ جنرل درانی کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پاکستان اگر امن چاہتا ہے تو پھر جنرل درانی کے خلاف کاروائی کیوں کی جا رہی ہے۔

میں نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ صاحب کو بھات میں بلانا چاہئیے اور ان سے بات چیت کرنا چاہئیے۔

پاکستان اور بھارت کو اعلانیہ طور پر امن مزاکرات کرنے چاہئییں۔

ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ

میرے متعلق خبر بنا دی گئی تھی کہ مر گیا ہے۔

آج میرا نام تک نہیں لیا گیا میرا نام زبان پر آنا چاہئیے۔

میرا اور گوہر ایوب کا خیال تھا کہ اگر اب ہم نے ایٹمی دھماکے نہیں کئیے تو پھر زندگی بھر نہیں کر سکیں گے۔

میرے علم میں آیا کہ حکومت امریکہ کے ساتھ اربوں روپے کی ڈیل کر رہی تھی کہ دھماکے نہیں کرتے اور گوہر ایوب نے اس کی تصدیق کی تو میں نے حکومت کو خط لکھا۔

ہم نے اپنی جان خطرے میں ڈالی کہ اگر دھماکے نہیں کئیے جاتےتو تمام معاملات دھر کے دھرے رہ جاتے۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Leave a comment