7 June, 2018 20:52


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

07-JUNE-2018

صحافیوں پر جہاں بھی تشدد ہو اس کی مزمت کرتے ہیں پتہ نہیں یہ کون کرواتا ہے اور کیوں کرواتا ہے۔ آج کے واحد مہمان نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

اگر کوئی اینٹی سٹیٹ ہو تو اس کے خلاف کاروائی ہونی چاہئیے صرف اختلاف رائے کی وجہ سے کسی کو اینؔٹی سٹیٹ نہیں کہا جا سکتا۔

ایک قانون ہے کہ انفرمیشن کا حق سب کو ہے اگر کسی میڈیا کو غیر ملکی فنڈنگ ہوئی ہے تو اس کی معلومات حاصل کرنی چاہئییں۔

ہمارے پاس پی ٹی وی سب سے بڑا ادارہ ہے ہم نے اسے ہدایات دی ہیں کہ سب پارٹیوں کو ایک جیسا وقت دیا جائے اور ہم اس کی نگرانی بھی کریں گے۔

ہمارے ملک میں بھی ٹی وی پر بحث ہونی چاہئیے کہ امیدوار بتایں کہ وہ منتخب ہونے کے بعد کیا کریں گے۔

ہم کسی اخبار کو جو بھی اشتہارات دیں گے اس کی تفصیل بھی بتایں گے وزیراعظم نے پہلی میٹنگ میں ہی کہا تھا کہ سب کچھ صاف ہونا چاہئیے۔

سوال اٹھانے اور الزام لگانے میں بہت فرق ہوتا ہے کسی بھی معاملے کی پہلے تحقیقات ہونی چاہئییں۔

ہمارا اختیار مستقل نہیں ہے ہم وقتی اہمیت کے کام کر سکتے ہیں۔

سول مقدمات میں کئی کئی سالوں تک فیصلے نہیں ہوتے ہم ان قوانین میں ترامیم کرنے جا رہے ہیں بے شک آنے والی حکومت ان کو ختم کر دے۔

جج اور وکیل دونوں غلطیاں کرتے ہیں لیکن جب تک قانونی اصلاحات نہیں کی جایں گی یہ ٹھیک نہیں ہو سکتیں۔

پچھلی حکومت کا مینڈیٹ تھا کہ قانون میں ایسی ترامیم کریں کہ مقدمات ملٹری کورٹس میں نہ جایں لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہی۔

ہمارے ملک میں ایکسٹرا جیوڈیشل کلنگ کی جاتی ہے دنیا کے کسی قانون میں اس کی اجازت نہیں ہوتی۔

صوبائی حکومتوں کی زمہ داری ہے کہ وہ دیکھے کہ کسی کو عدالت سے باہر تو نہیں مارا جا رہا۔

الیکشن انشا اللہ پچیس جولائی کو ہوں گے شفاف ہوں گے اور پر امن ہوں گے۔

ضرورت ہوئی تو الیکشن کے دوران کیمرے بھی لگایں گے اور فوج بھی بھیجیں گے۔

نندی پور پراجیکٹ کی تفتیش کرنا نیب کا کام ہے ہمارا کام یہ ہے کہ ہم ساری معلومات لوگوں تک پہنچا دیں۔

لوڈ شیڈنگ پر کل جو ہوا وہ ہوا لیکن آج ہم حکومت میں ہیں تو ہم نے جواب دینا ہے تھوڑا سا وقت دیں بتایں گے کہ کیوں لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔

ایل این جی میں کتنی کرپشن ہوئی ہے مجھے علم نہیں ہے اور میں اس معاملے میں ملوث بھی نہیں ہونا چاہوں گا یہ معاملہ نیب کے پاس ہے۔

پٹرولیم کی وزارت بہت اہم ہے ہم اس کو اسی طرح چلانا چاہئیں گے تا کہ نئی حکومت آ کر اپنے طریقے سے اسے چلائے۔

پرویز مشرف کے معاملے پر میں کوئی بات نہیں کروں گا اور نہ کابینہ میں اس پر کوئی بات ہوئی ہے۔

اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ نے سب کو بلایا ہے وہ جو بھی حکم دے گی ہم اس پر عمل کروایں گے۔

شفاف الیکشن کے لئیے جو بھی تجاویز ہوں گی ان پر غرر کریں گے اور لوگ دیکھیں گے کہ ان پر عمل بھی ہو رہا ہے۔

عدالت نے کاغزات نامزدگی پر اچھا فیصلہ کر دیا ہے حلقہ بندیوں پر فیصلے ہو رہے ہیں۔

فاٹا کا معاملہ طے شدہ ہے ہم اس کو نہیں چھیڑیں گے۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s