11 June, 2018 20:55


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

11-JUNE-2018

میں کچھ انتخابات میں حصہ لے چکا ہوں مجھے اب کافی تجربہ ہو چکا ہے لیکن میرے ٹکٹ لینے کی نوبت ہی نہیں آئی۔ نوید اقبال کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میں نے کچھ حلقوں سے اپنے کاغزات نامزدگی جمع کروائے ہوئے ہیں مجھے کسی حلقے سے ٹکٹ مل بھی سکتا ہے۔

مجھے ٹکٹ نہیں بھی ملے گا تو بھی میں پی ٹی آئی کا کارکن رہوں گا۔

ہم آئیندہ انتخابات میں پنجاب میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ہمیں اب تجربہ ہو چکا ہے۔

دنیا کی بیشتر جمہوریتوں میں دو پارٹیوں کا سسٹم ہے پاکستان میں بھی یہی تھا صرف پی ٹی آئی تیسری بڑی سیاسی قوت بن کر ابھری ہے۔

مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان نے کہا کہ

چوہدری نثار کا مسلم لیگ ن کے ساتھ تیس پینتیس سال کا تعلق ہے کبھی اختلافات ہو جاتے ہیں۔

چوہدری نثار کو منانے کی کوشش کی جا رہی ہے وہ دوبارہ پارٹی میں آ سکتے ہیں۔

نواز شریف کے بر خلاف چوہدری نثار کی خواہش تھی کہ اداروں کے خلاف بات نہ کی جائے۔

اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ٹکراؤ کی وجہ سے بہت سے لوگ مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر چلے گئے۔

مسلم لیگ ن کی پنجاب میں جو کارکردگی ہے اس پر دو رائے نہیں ہیں۔

مسلم لیگ ن نے پنجاب میں صحت تعلیم اور انفراسٹرکچر پر بہت زیادہ کام کیا ہے۔

پچھلے الیکشن میں مسلم لیگ ن نے پنجاب سے تین سو سے زیادہ جبکہ قومی اسمبلی کی پچاسی فیصد سیٹیں جیتی تھیں۔

میں نے نواز شریف کے ساتھ لوگوں کی حمایت کی ایسی لہر کبھی نہیں دیکھی جیسی اس وقت ہے۔

پیپلز پارٹی کے مرتضی وہاب نے کہا کہ

میں نے کراچی سے اپنے کاغزات نامزدگی داخل کروا دئیے ہیں اور میں الیکشن لڑوں گا۔

اب کراچی میں خوف کی فضا نہیں ہے وہ کھل کر اپنی رائے کا اظہار کر سکیں گے۔

پیپلز پارٹی سوچ سمجھ کر اپنی حکمت عملی طے کر رہی ہے وہ الیکشن جیتے گی۔

مسلم لیگ ن کی طرف سے پچھلی مرتبہ کراچی سے ایک ایم این اے اور ایک ایم پی اے منتخب ہوا تھا لیکن انہوں نے تین سال پہلے پارٹی چھوڑ دی کیوں کہ کراچی ان کی ترجیح نہیں تھی۔

پچھلی مرتبہ کراچی کے لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دئیے لیکن اس مرتبہ وہ اس سے بھی مایوس دکھائی دیتے ہیں۔

ہم بہت پر اعتماد ہیں کہ بدین سے پیپلز پارٹی ہی جیتے گی زوالفقار مرزا اور ان کی بیگم کے مقابلے میں ہم جیتیں گے۔

مسلم لیگ ن کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ آج ڈالر ایک سو اکیس روپے تک پہنچ چکا ہے۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s