12 June, 2018 20:55


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

12-JUNE-2018

حسن عسکری پر میرا اعتراض زاتی نہیں تھا میری پارٹی نے اعتراض کیا تھا۔ آج کے واحد مہمان شاہد خاقان عباسی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

حسن عسکری کے ٹی وی پروگراموں اور اخباری کالموں میں خیالات ہماری جماعت کے خلاف تھے۔

ہمیں عسکری صاحب کی وجہ سے کوئی نقصان تو نہیں ہو گا لیکن انہیں چاہئیے کہ کوئی ایسی بات نہ کریں جس سے الیکشن پر سوالات اٹھیں۔

چوہدری نثار کو چاہئیے کہ بجائے پبلک میں اپنی رائے کا اظہار کرنے کے پارٹی میٹنگ میں بیٹھ کر بات کریں۔

ہماری جماعت کی چوہدری نثار کے ساتھ کوئی شخصی لڑائی نہیں ہے پارٹی سے کوئی بڑا نہیں ہوتا۔

چوہدری نثار ٹکٹ کے لئیے پارٹی کو اپلائی کریں میں نے بھی ایسے ہی کیا ہے۔

شہباز شریف کہاں سے الیکشن لڑیں گے ابھی اس کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

ایسا کوئی فیصلہ میں نے سنا ہے کہ نواز شریف کے بعد مریم نواز پارٹی کی سربراہ ہوں گی ہمارے صدر شہباز شریف ہیں۔

اگر شہباز شریف الیکشن جیتتے ہیں تو وہی وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے۔

جو لوگ مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر گئے ہیں ان کے جانے سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

پارٹی بدلنے والوں کو میں نے کبھی فائدہ ہوتے نہیں دیکھا کچھ لوگ الیکٹیبل ہوتے ہیں لیکں ٹرسٹ ایبل نہیں ہوتے۔

مشرف کے ساتھی توبہ کر کے مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے تھے کچھ لوگوں نے بہت اچھا پرفارم بھی کیا ہے۔

ہم نے معیشت پر ہمیشہ عوام کے سامنے حقائق رکھے ہیں ہم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہو گیا ہے۔

ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کو اپنی جگہ بنانے دیں اس کا فائدہ ہوا ہے ہماری برآمدات بڑھ گئی ہیں۔

میں نے اپنی پریس کانفرنس میں دو ہزار تیرہ اور اٹھارہ کے معیشت کی تمام حقائق بتائے تھے۔

ہم نے قرضے لے کر سرمایہ کاری کی ہے ان کے نتائج اگلے پانچ دس سال میں سامنے آّیں گے۔

این ایف سی کے آغاز میں اسی فیصد پیسہ مرکز رکھتا تھا بیس فیصد صوبوں کو جاتا تھا اب مرکز کے پاس اٹھاون فیصد رہ جاتا ہے۔

ہم نے مشرف کی دستاویزات کینسل نہیں کیں جو کچھ بھی کیا عدالت کے حکامات تھے۔

ایک شخص آرٹیکل چھ کا ملزم ہے عدالت اس پو سوو موٹو نوٹس لے۔

نواز شریف کو سکیورٹی تھریٹ تھا ان کو کوئی اضافی سکیورٹی نہیں دی گئی تھی۔

نواز شریف کی ریلی کے دوران ایک بچہ گاڑی کے بیچے آیا تھا نئی حکومت پتہ کر لے کہ وہ کس کی گاڑی کے نیچے آیا تھا۔

میں نے گاڑی کے نیچے آنے والے بچے کے کیس کا خاص پیچھا بھی نہیں کیا۔

نواز شریف پر ایسا کیس چلایا جا رہا ہے جس میں اس کا نام بھی نہیں ہے۔

ایان علی کا کیس چھوڑیں وہ ماضی کا حصہ ہے۔

مجھے نہیں معلوم بابا رحمتے کون ہے میں چیف جسٹس سے ملنے گیا تھا۔

اصغر خان کیس پر عدالت کمشن بنا دے اور فیصلہ کر لے۔

حمودالرحمان کمشن رپورٹ ضیا۶الحق نے کیا کیا مشرف کے معاملات سب کو دیکھیں۔

ایفی ڈیوٹ مشرف نے بنایا تھا وہ سیاست دانوں کی کانٹ چھانٹ کرنا چاہتا تھا۔

اگلے الیکشن کے بعد مسلم لیگ ن سنگل لارجسٹ پارٹی ہو گی پارٹی کے ساتھ اتحاد ہو گا یہ وقت کے فیصلے ہیں۔

انتخابات وقت پر ہوں گے ہم نے الیکشن لڑنا ہے ہمیں کسی کا خوف نہیں ہے۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s