26 June, 2018 20:54


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

26-JUNE-2018

الیکشن کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا اس دفعہ میری پرفارمنس پہلے سے بہتر رہے گی کیونکہ یہ بہت کم ہوا ہے کہ کسی حکومت نے اپنے وعدے پورے کئیے ہوں۔ خواجہ آصف کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی دہشت گردی تھی پٹرول لینے کے لئیے لمبی لائینیں ہوتی تھیں جو ہم نے ٹھیک کیا ہے۔

اس دفعہ ہمارا نعرہ ہے کہ ووٹ کو عزت دو اور یہ کام کوئی نظریاتی جماعت ہی کر سکتی ہے۔

میرے والد نے چار الیکشن جیتے انیس سو اکہتر میں وہ پیپلز پارٹی سے ڈیڑھ سو ووٹوں سے ہار گئے تھے۔

میرے والد نے ضیا۶ دور میں غیر جماعتی الیکشن بھی جیتا۔

دو ہزار تیرہ میں عمران خان کی ایک لہر آئی ہوئی تھی اب وہ ختم ہو گئی ہے۔

اس دفعہ عمران خان کی جماعت کیں ایسے لوگ ہیں جو تین تین بار پارٹیاں بدل چکے ہیں۔

پی ٹی آئی کا نظریاتی ورکر مجھے ووٹ نہیں دے گا لیکن وہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کے لئیے باہر نہیں آئے گا۔

نواز شریف اور شہباز شریف کے دو مختلف بیانئیے ہیں لیکن شہباز شریف نے بھی کبھی نہیں کہا کہ ووٹ کو عزت نہ دو۔

نواز شریف الیکشن مہم میں نہ آئے تو لازمی طور پر اس کا اثر پڑے گا لیکن ووٹر ان کی غیر حاضری کی وجہ کو سمجھے گا۔

میں یہ تسلیم کرتا ہوں کہ ہم نے جہاں کہیں موقع دیا اسے کسی نہ کسی نے پر کر دیا۔

ہمارے قائد نواز شریف ہی ہیں اگر مریم نواز آگے آتی ہیں تو وہ بھی ان کی زیر قیادت کام کریں گی۔

چوہدری نثار اور زعیم قادری کے اختلافات کی کیا وجہ ہے مجھے معلوم نہیں ہے۔

الیکشن کے وقت امیدواروں کی کھینچا تانی ہمیشہ ہوتی ہے اس دفعہ سوشل اور الیکٹرونک میڈیا کی وجہ سے زیادہ شہرت ہو گئی۔

میں دوبارہ منتخب ہو گیا تو شہر کے لئیے رنگ روڈ یا کوئی پل بناؤں گا کیونکہ سکولوں میں چھٹی کے وقت ٹریفک پھنس جاتی ہے۔

میں سیالکوٹ میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لئیے بھی کام کرنا چاہوں گا۔

پی ٹی آئی کے عثمان ڈار نے کہا کہ

پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا کہ کسی اپوزیشن کے امیدوار کو بہتر ہزار ووٹ ملے ہوں جو مجھے ملے۔

میرا یہ ماننا ہے کہ پچھلے الیکشن میں دھاندلی ہوئی لیکن میں اس دفعہ خواجہ آصف کا بھر پور مقابلہ کروں گا۔

سیالکوٹ میں کوئی اچھا ہسپتال نہیں ہے پینے کا صاف پانی نہیں ہے ٹیکنیکل یونیورسٹی نہیں ہے۔

ہماری انڈسٹری کے پانچ ارب روپے رکے ہوئے ہیں لیکن خواجہ آصف نے کچھ نہیں کیا۔

میرا جینا مرنا میرے بچے سیالکوٹ میں رہتے ہیں لیکن میرا مخالف اور اس کے بچے اس شہر میں نہیں رہتے۔

میں منتخب ہو گیا تو سیالکوٹ میں ایک جدید ہسپتال، یونیورسٹی بنانا چاہتا ہوں نیز صاف پانی کا بندو بست کرنا چاہتا ہوں۔

ہم اس دفعہ الیکشن کے لئیے بالکل تیار ہیں اور میرے کارکن بھی تیار ہیں۔

پی ٹی آئی میں جتنے لوگ بھی آئے ہیں وہ عمران خان کے نظرئیے پر آئے ہیں۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s