2 July, 2018 20:56


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

02-JULY-2018

پچھلی دفعہ جب میں نے ایاز صادق کے خلاف الیکشن لڑا کسی کو امید نہیں تھی کہ میں اتنے ووٹ لے لوں گا جتنے میں نے لئیے تھے۔ علیم خان کی ندیم ملک لائیو کی گفتگو

یہ بات غلط ہے کہ لوگ پیسوں کی وجہ سے ووٹ دیتے ہیں دل میں جگہ ہونی چاہئیے۔

پچھی دفعہ لوگ لاہور کے مختلف جگہوں پر رہتے تھے لیکن ان کو بسوں میں لا کر مسلم لیگ ن کے حق میں ووٹ ڈلوائے گئے۔

پچھلے الیکشن میں میرے خلاف پچیس تیس ہزار لوگ لا کر ووٹ ڈالوائے گئے۔

میں نے اپنے علاقعے میں ایک سو تیس بستروں کا ہسپتال بنایا ہے لیکن اسے نواز شریف نے نہیں چلنے دیا۔

مسلم لیگ ن نے آج تک لاہور میں ایک بھی اچھا نیا ہسپتال نہیں بنوایا۔

لاہور میں پینے کا صاف پانی نہیں ہے ستر اسی فیصد لوگ گندہ پانی پی رہے ہیں۔

ہسپتالوں میں ایک ایک بیڈ پر تین تین لوگ لیٹے ہوئے ہیں مریضوں کے لواحقین کے ہاتھوں میں ڈرپس پکڑائی ہوتی ہیں۔

دو ہزار تیرہ میں بھی ہم نے لاہور سے چھ سات سیٹیں جیتی تھیں بعد میں تھیلوں سے ردی نکلی تھی۔

ابھی سے بتانا کہ پنجاب کا وزیراعلی کون ہو گا بہت جلدی ہو گا اس کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔

ہمیں اپنے نوے فیصد امیدواروں سے امید ہے کہ وہ اچھا مقابلہ کریں گے۔

جن لوگوں نے الیکشن لڑے ہوتے ہیں انہی کو پتہ ہوتا ہے کہ الیکشن کو کیسے سمبھالنا ہے۔

عمران خان نے تئیس سال جدو جہد کی ہے لوگوں نے اس پر امید لگائی ہے اس کا ساتھ دیں۔

مسلم لیگ ن کے ایاز صادق نے کہا کہ

میرا موجودہ حلقہ میرے لئیے نیا ہے میرا دوسرا حلقہ ہے اس میں میرے پرانے حلقے کے صرف ستر ہزار ووٹ ہیں۔

پچھلے الیکشن میں بھی عمران خان کے سونامی کی ہوا تھی لیکن میں پھر بھی جیت گیا تھا۔

میں نے عمران خان کے خلاف کبھی کوئی الزام نہیں لگایا ایچیسن میں وہ مجھے سے ایک سال سینئیر تھے ہم نے کرکٹ اکٹھے کھیلی ہے۔

میرے حلقے کے ترقیاتی کام خواجہ سلمان رفیق دیکھیں گے میں قومی مسائل دیکھوں گا۔

ہماری بھارت کے ساتھ پانی کے مسئلے پر جنگ شروع ہو چکی ہے آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

ہم کب تک آپس میں لڑتے رہیں گے قومی اشوز پر سیاست دانوں کو اکٹھا ہونا چاہئیے۔

مسلم لیگ ن کا ووٹر اس کے ساتھ ہے نواز شریف اور مریم نواز کے نہ ہونے سے فرق نہیں پڑے گا۔

پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت بنے گی مرکز میں بھی ہم سب سے زیادہ سیٹیں جیتیں گے۔

چوہدری نثار سے میرا عزت کا رشتہ ہے میرے ان کے ساتھ فیملی تعلقات ہیں جو ہوا ہے اللہ کو ایسے ہی منظور تھا۔

وزیراعظم کے لئیے شہباز شریف امیدوار ہیں پنجاب کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

مریم نواز بہت میچور ہو گئی ہیں اگر ہم جیتے تو ہو سکتا ہے کہ انہیں وزیرخارجہ لگا دیا جائے۔

مڈل کلاس ورکر سیاست سے باہر نکل رہا ہے جس کے پاس پیسہ ہے وہ آگے آ رہا ہے۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s