4 July, 2018 23:40


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

04-JULY-2018

والٹن میرا حلقہ ہے میں یہاں سے دو بار ایم این اے جبکہ ایک بار ایم پی اے منتخب ہو چکا ہوں۔ خواجہ سعد رفیق کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میرا حلقہ کنٹونمنٹ کا ایریا ہے ہمارے کونسلرز اور کنٹونمنٹ کے ممبران یہاں مل کر کام کرتے ہیں۔

میرے حلقے میں کوئی ایسا سکول نہیں ہے جو مکمل نہ ہو اور جہاں تمام ضروری سہولتیں موجود نہ ہوں۔

یہاں بارہ کلو میٹر تک کوئی کالج نہیں تھا میں نے لڑکوں کے لئیے خواجہ رفیق جبکہ لڑکیوں کے لئیے رابعہ بسری کالج بنوائے ہیں۔

ہمارے مستقبل کے پروگراموں میں باب پاکستان اور والٹن روڈ کی تکمیل شامل ہے۔

لاہور میں ڈرین سسٹم ٹھیک کرنے کئیے ہڈیارہ ڈرین کو ٹھیک کرنا ہے۔

میرے علاقعے میں قبرستان نہیں ہیں ہم رنگ روڈ کے ساتھ قبرستان بنایں گے اور جنازہ لے جانے کے لئیے بس سروس فراہم کریں گے۔

لاہور میں شہباز شریف نے ہسپتالوں کو بہت بہتر کر دیا ہے کے پی کے اور سندھ سے بھی لوگ یہاں علاج کے لئیے آ رہے ہیں۔

لاہور میں غیر معمولی بارش ہونے کی وجہ سے پانی کھڑا ہوا پیرس میں بھی ہوتی تو پانی کھڑا ہو جاتا۔

لاہور میں صٓف پانی کے لئیے پائپس بدلنے کی ضرورت ہے ہم نے جگہ جگہ صاف پانی کے فلٹریشن پلانٹس لگائے ہیں۔

شہباز شریف نے لاہور کے ارد گرد کے شہروں میں بہت ترقی کروا دی ہے اب کم لوگ لاہور آ رہے ہیں۔

میرا مقابلہ حامد خان سے ہوتا تو زیادہ محنت کرنی پڑتی عمران خان بلیک ہول ہیں۔

میں نے عمران خان کو خود دعوت دی تھی کہ میرے خلاف الیکشن لڑیں۔

ہماری بہت زیادہ کردار کشی کی گئی لیکن کسی نے مجھ سے اس کے متعلق سوال نہیں کیا۔

اعلی تعلیم یافتہ اور منہ بگاڑ کر انگریزی بولنے واالوں کی نسبت میٹرک پاس اور ان پڑھوں کو سیاست کی زیادہ سمجھ ہے۔

لیول پلئینگ فیلڈ ملی تو مسلم لیگ ن الیکشن جیت جائے گی۔

مسلم لیگ ن سے جانے والے کچھ چلے گئے ہیں اور کچھ بھیجے گئے ہیں۔

چوہدری نثار کے بارے میں میں بات نہیں کروں گا ان کے بارے میں پچیس جولائی کے بعد بات کروں گا۔

اگر چھ جولائی کو نواز شریف کو سزا سنا دی گئی تو پھر وہ پاکستان واپس آنے میں تاخیر نہیں کریں گے۔

مریم نواز کا سیاست میں مستقبل بہت اچھا ہے وہ پڑھی لکھی اور بہادر خاتوں ہیں۔

پی ٹی آئی کے ولید اقبال نے کہا کہ

ہم عمران خان کے لئیے ڈور ٹو ڈور کمپین کر رہے ہیں لوگوں کے گھروں میں کالیں بھی کر رہے ہیں۔

این اے ایک سو اکتیس کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ یہاں سردیوں میں گیس ہی نہیں آتی۔

ہائی وولٹیج تاریں بہت نیچی ہیں جن سے بہت اموات ہوتی ہیں پینے کا صاف پانی نہیں ہے۔

والٹن روڈ پر ڈرینیج سسٹم ایسا ہے کہ بارش کے ایک چھٹے کی وجہ سے سڑک پر پانی کھڑا ہے۔

لاہور میں قومی اسمبلی کی چودہ سیٹیں ہیں اور سب سے زیادہ سیٹیں ہماری ہی ہوں گی۔

پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کا مقابلہ ہو گا اور کوئی جماعت مقابلے میں نہیں ہو گی۔

ہم عوام اور حکومت کے درمیان اعتماد کی جو کمی ہے اس کو دور کریں گے۔

پی ٹی آئی کی روبینہ بی بی نے کہا کہ

پڑھے لکھے علاقعوں مسے ووٹر ہمارے حق میں نکلے گا دوسرے علاقعوں میں ہم مرد اور خواتین مل کر گھر گھر جا رہے ہیں۔

ڈی ایچ اے میں ایک گھر سے ایک یا دو ووٹ ہوتے ہیں جبکہ متوسط علاقعے کے ایک دس مرلے کے گھر میں دس ووٹ بھی ہو سکتے ہیں۔

ہماری ساری توجہ گلی محلوں بستیوں اور گاؤں کی طرف ہے۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s