12 July, 2018 20:53


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

12-JULY-2018

ہم نواز شریف کا استقبال کرنے کے لئیے ائیر پورٹ جانا چاہتے ہیں۔ شہباز شریف کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

رات کے اندھیروں میں ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

ساری زمہ داری الیکشن کمشن پر آتی ہے بے گناہ لوگوں کو پکڑا جا رہا ہے۔

انتظامیہ ہم سے خوفزدہ ہے پتہ نہیں وہ کس بات سے خوف زدہ ہیں۔

میں استقبال کی ریلی کو لیڈ کروں گا میں پکڑا گیا تو میرا بیٹا حمزہ لیڈ کرے گا۔

اب تک جتنے سروے آئے ہیں ان سب کے مطابق مسلم لیگ ن سب سے مقبول جماعت ہے۔

نواز شریف نے ملک سے اندھیرے ختم کئیے چین سے سی پیک کا تحفہ لے کر آئے اور امن قائم کیا۔

میری ماں بیمار ہیں ان کو نواز شریف کے ساتھ پلیٹھی کا بیٹا ہونے کی وجہ سے زیادہ انس ہے۔

ہم عمران خان کی طرح گالی گلوچ نہیں کریں گے جن کو زبان پر لانا بھی ممکن نہیں ہے۔

عمران خان نے مجھ پر الزام لگایا کہ جاوید صادق نامی شخص نے مجھے ستائیس ارب روپے دئیے۔

عمران خان نے مجھ پر الزام لگایا کہ میں نے انہیں اربوں روپے کی پیشکش کی۔

عمران خان نے مجھ پر ملتان میٹرو میں کرپشن کا الزام لگایا۔

میں نے عمران خان کو نوٹس دیا لیکن آج تک انہوں نے اس کا جواب نہیں دیا۔

عمران خان جھوٹے ہیں بہتان خان ہیں۔

چینی کمپنی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا ملتان میٹرو کی کرپشن کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

نیب نے ملتان میٹرو کی تفتیش کر لی ہے وہ اسے قوم کے سامنے لے آئے میں چیلنج کر رہا ہوں۔

اگر ملتان میٹرو میں میرے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہو گئی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

میرے خلاف کرپشن ثابت نہ ہوئی تو پھر عمران خان قوم سے معافی مانگیں۔

مشرف نے ہماری حکومت ختم کی گئی تو نواز شریف اور مجھے ہتھکڑی لگائی گئی۔

کیا ہم نے کوئی قتل کیا تھا جو ہمیں ہتھکڑیاں لگائی گئیں۔

بے شک ایک ادارے نے مارشل لا لگائے لیکن ہم خدانخواستہ اس سے ٹکراؤ نہیں کریں گے۔

مارشل لا لگانے کے زمہ دار کچھ افراد تھے ادارہ اس کا زمہ دار نہیں ہے۔

سیاست دانوں اور فوج کو مل کر پاکستان کو ایک مظبوط ملک بنانا ہے۔

سب کو اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنا چاہئیے۔

مسلم لیگ ن کی مریم اورنگزیب نے کہا کہ

شہباز شریف ریلی کی قیادت کریں گے اور ہم کل نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں گے۔

ہمارے کارکن خود آ رہے ہیں وہ کہہ رہے ہیں انہیں کسی چیز کی ضرورت نہیں ہے وہ رکشے یا کسی بھی سواری پر خود آیں گے۔

ہم لاکھوں کے مجمعے کے ساتھ اپنے قائد کا استقبال کریں گے۔

ہم اکیلے نہیں ہوں گے ہمارے ساتھ سول سوسائٹی کے لوگ ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ

ہم نے بارہا کہا ہے کہ ہم پر امن رہیں گے۔

ہم کل بھی پر امن رہیں گے تاں آں کہ ہمارے خلاف کوئی قدم اٹھایا جائے۔

یہ ہو نہیں سکتا کہ ہم نواز شریف کا استقبال کرنے نہ جایں۔

ان کا خیال ہے کہ اگر نہیں راستہ دیا گیا تو بہت بڑا کراؤڈ اکٹھا ہو جائے گا۔

گرفتاریوں اور تیس دن تک جیل میں رکھنے کے اعلان سے الیکشن متاثر ہو گا۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s