8 August, 2018 20:55


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

08-AUGUST-2018

ہم نے صرف اپنا احتجاج رجسٹر کروانا تھا شہباز شریف اور زرداری صاحب نے آنا تھا لیکن نہیں آ سکے۔ نوید قمر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

پارلیمنٹ میں جایں گے اصل دنگل تو وہاں لگے گا۔

قانون ہے کہ پانچ فیصد سے کم کی جیت ہو گی تو دوبارہ گنتی ہو گی۔

ابھی سیاسی جماعتیں صرف الیکشن میں دھاندلی کے اشو پر اکٹھی ہوئی ہیں۔

پیپلز پارٹی نے اس دفعہ قومی اور صوبائی اسمبلی کی پہلے سے زیادہ سیٹیں جیتی ہیں۔

مراد علی شاہ سندھ کے آئندہ وزیراعلی نہیں ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے محسن نواز رانجھا نے کہا کہ

شہباز شریف نے احتجاج میں آنا تھا لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے نہیں آ سکے۔

میرے حلقے میں بہت زیادہ پری پول رگنگ کی گئی لوگوں پر ایف آئی آر کاٹی گئیں۔

ہمارے این پی اے اور ایم این اے کے خلاف بھی ایف آئی آرز کاٹی گئیں۔

میرے پولنگ ایجنٹس کو بھی باہر نکلنے کا کہا گیا لیکن وہ نہیں نکلے۔

عادل چیمہ کے حلقے کی دوبارہ گنتی ہوئی ان کے پندرہ ووٹ بڑھ گئے تو آر او نے گنتی روک دی۔

میں کہوں گا کہ عمران خان نوجوانوں کو موقع دیں پرویز الہی کو پنجاب کا سپیکر نہ لگایں یہ انہیں ڈاکو کہا کرتے تھے۔

کراچی کی امن امان کی صورت حال پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئیے۔

پی ٹی آئی کے عارف علوی نے کہا کہ

الیکشن سے چار دن پہلے ہی میں نے کہہ دیا تھا کہ کراچی سے پی ایس پی کلین سویپ ہو جائے گی۔

میں نے کہا تھا کہ کراچی سے پی ٹی آئی سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئے گی لیکن چودہ سیٹیں ملنے پو میں خود بھی حیران ہوں۔

میں اپنے حلقے کے ایک پولنگ سٹیشن پر گیا تو فوج نے مجھے اندر داخل نہیں ہونے دیا۔

پولنگ ایجنٹس کو نکالا گیا ایک کو رکھا گیا باقی کو نکالا گیا۔

عمران خان مشورے لے کر اپنے فیصلے کرتے جایں گے مجھے نہیں معلوم کہ محمود خان کو کے پی کے کا وزیراعلی لگا دیا ہے۔

پنجاب سے جیتنے والوں سے مشورہ ہو رہا ہے عمران خان وزیراعلی کے نام کا اعلان کریں گے۔

میں کراچی کی حد تک پیپلز پارٹی کو تعاون کی پیشکش کرتا ہوں ایم کیو ایم کو بھی ساتھ لے کر چلنا ہے۔

مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ

دوبارہ گنتی کرنا آر اوز کا کام ہے۔

ہماری بات نہیں سنی گئی ہم آج کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے باکل مطمئن نہیں ہیں۔

ہم نے مسترد شدہ اور باقی سب ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرنے کی درخواست کی تھی۔

عمران خان میرا حلقہ چھوڑ رہے ہیں تو عدالت کہے گی کہ اب وہ ایم این اے ہی نہیں رہے تو دوبارہ گنتی کس بات کی کرنی ہے۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s