9 August, 2018 20:55


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

09-AUGUST-2018

اپوزیشن کا ایک علامتی احتجاج تھا جس میں ٹاپ لیڈرشپ نہیں تھی تمام سیاسی جماعتیں جن کے خلاف ڈاکہ مارا گیا اکٹھی ہوئیں۔ عابد شیر علی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ہم پر بڑا ظلم ہوا ہم پر بم برسائے گئے ٹینک چڑھائے گئے۔

چھ بجے سے نو بجے تک لوگ آندھی کی طرح آئے الیکشن رزلٹ بنا کر چلے گئے۔

پریزائڈنگ آفیسرز سے الیکشن کے تین دن بعد تک اپنی پسند کے نتائج پر دستخط کرواتے رہے۔

پی ٹی آئی اس قابل بھی نہیں کہ اپنی حکومت بنا لیں لوگوں کے ترلے کر رہے ہیں بھیک مانگ رہے ہیں۔

شہباز شریف نے لاہور میں لیور ؔٹرانسپلانٹ کا ہسپتال بنایا جہاں ایک آپریشن بھی ہوا ہے۔

پی ٹی آئی نے کے پی کے میں ایک بھی ہسپتال بنایا اور نہ یونیورسٹی بنائی ہے۔

مسلم لیگ ن کے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ

احتجاج سب کا حق ہے الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے۔

بہت بڑا احتجاج نہیں تھا کہ ٹاپ لیڈر شپ اس میں شرکت کرتی۔

جیسے جیسے لوگ فسیلیٹیٹ ہوتے جایں گے احتجاج ختم ہوتا جائے گا۔

مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی دونوں نے آزاد جیتنے والوں کو لینے کی کوشش کی لیکن کسی نے ن لیگ کو ہاں نہیں کی۔

میں نے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ اس لئیے نہیں لی کیونکہ اس جماعت نے میرا کافی نقصان کیا۔

مسلم لیگ ن کی قیادت جیل میں ہے ان کو کھڑا ہونے کے لئیے وقت لگے گا۔

پیپلز پارٹی کی پلوشہ خان نے کہا کہ

میں یہ نہیں کہتی کہ پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں ڈلنے تھے لیکن جو ہوا یہ بھی نہیں ہونا تھا۔

اس بات کی تحقیقات ہونی چاہئیے کہ الیکشن کے دن کیا ہوا۔

پی ٹی آئی موجودہ دور کی مسلم لیگ ق ہے۔

ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان حکومت بنایں دیکھیں کہ یہ کوئی قرضہ نہ لیں کوئی بچہ سڑک پر پیدا نہ ہو۔

نواز شریف اور مریم نواز جیل میں ہیں ان کو پھانسی تو نہیں لگائی جا سکتی پھر بھی وہ پنجاب میں الیکشن جیت گئے۔

پی ٹی آئی کی زرتاج گل نے کہا کہ

دو ہزار اٹھارہ کا الیکشن نہ صرف شفاف تھا بلکہ یوم حساب تھا۔

مسلم لیگ ن والے صرف مریم بی بی اور نواز شریف کی کرپشن بچاتے تھے انہوں نے کیا کچھ نہیں۔

مسلم لیگ ن ایک پریس کانفرنس بتائے جس میں انہوں نے عوام کی یا اپنی پرفارمنس کی بات کی ہو۔

پہلے یہ لوگ کہتے تھے کہ ہم دیکھیں گے کہ عمران خان کس طرح الیکشن جیتتے ہیں اب جیت چکے ہیں تو کہتے ہیں کہ دیکھتے ہیں کہ یہ کس طرح کام کرتے ہیں۔

یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے تھے کہ زرداری کا پیٹ پھاڑ کر پیسے نکالیں گے۔

عابد شیر علی اور رانا ثنا اللہ نے ایک دوسرے پر قتل کے الزمات لگائے ہیں۔

ہم بھیک نہیں مانگتے بھیک نواز شریف مانگ کر جدہ بھاگ گئے تھے۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s