13 August, 2018 23:44


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

13-AUGUST-2018

سرکلر ڈیٹ کی چار سو ستر ارب روپے کی رقم ایک پاور ہولڈنگ کمپنی میں ڈال دی گئی تھی اور اس پر بنک لون لئیے گئے تھے۔ شبلی فراز کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

اصل قرضہ ہم پر قائم ہے اور اس پر پچھلے پانچ سال میں ایک سو اڑتیس ارب روپے مارک اپ ادا کیا گیا ہے۔

سرکلر ڈیٹ بارہ سو ارب روپے ہے ہمارے پاس چھ سو ارب روپے کا فوری حل ہے۔

پہلے سو دن میں ہم اپنی ترجیحات طے کر لیں گے اور اپنی ایک سمت کا تعین کر لیں گے۔

دو ہزار تیرہ میں مسلم لیگ ن الیکشن جیت گئی تھی اس لئیے وہ ٹھیک تھا لیکن اس دفعہ اس کی ساکھ قابل سوال ہے کیونکہ یہ ہار گئے ہیں۔

اگر کے پی کے میں ہماری کارکردگی خراب ہوتی تو لوگ ہمیں دو تہائی اکثریت نہ دیتے۔

دنیا میں ہیلی کاپٹر کے زریعے بیج پھینک کر درخت لگائے جاتے ہیں ہم بھی درہ آدم خیل میں یہ کام کر چکے ہیں۔

ساری دنیا مان رہی ہے کہ کے پی کے میں ایک بلین درخت لگائے گئے ہیں۔

دوسرے ملکوں میں پڑا پیسہ واپس لانے کے لئیے پہلے ایک لیگل فریم ورک بنانا پڑے گا۔

مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ

موجودہ الیکشن کا سب سے بڑا مسئلہ اس کی ساکھ ہے ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا اور ان کو نہیں دکھایا گیا کہ گنتی کیسے کی جا رہی ہے۔

لاہور میں پچاس اور کراچی میں ساٹھ ساٹھ گھنٹے تک رزلٹ نہیں دیا گیا۔

کے پی کے کا ہر بندہ اگر روزانہ ساڑھے تین درخت لگائے تو ایک ارب درخت لگ سکتے ہیں۔

پی ٹی آئی نے بتایا کہ انہوں نے ہیلی کاپٹر کے زریعے بیج پھینک کر ایک بلین درخت لگائے ہیں۔

جن لوگوں کے پیسے ملک سے باہر پؔڑے ہیں ان پر کام ہونا چاہئیے لیکن انصاف ہوتا نظر آنا چاہئیے۔

آج عدالت نے پوچھا کہ کیا انیس سو نوے میں شریف خاندان کی جائیداد کا تخمینہ لگایا گیا تا کہ پتہ چلے کے لندن پراپرٹی اس سے زیادہ ہے تو جواب ملا کہ نہیں۔

پیپلز پارٹی کی ناز بلوچ نے کہا کہ

جب بھی نئی حکومت بنتی ہے تو وہ کہتی ہے کہ ملک کی معاشی صورت حال بہت بری ہے۔

پی ٹی آئی کے پی کے کی قیادت ڈھائی سال تک دھرنوں میں مصروف رہی لوگوں کی خدمت نہیں کی۔

کے پی کے میں کوئی نئی یونیورسٹی نہیں بنائی گئی سڑکوں کی حالت دیکھ لیں اور پانی پر چیف جسٹس نوٹس لے چکے ہیں۔

ہم لوگ ٹی وی پر بیٹھ کر الزمات لگا کر کسی کا برا امیج بنا دیتے ہیں لیکن بعد میں پتہ چلتا ہے کہ کچھ بھی نہیں نکلا۔

محترمہ بینظیر بھٹو دو بچوں کے ساتھ عدالتوں کے چکر لگایا کرتی تھیں اس وقت نواز شریف کی حکومت تھی۔

آج جو کچھ نواز شریف کے ساتھ ہو رہا ہے یہ مکافات عمل ہے۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s