15 August, 2018 20:55


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

15-AUGUST-2018

آج سپیکر کے الیکشن میں چار بندے ہمارے اور چار مسلم لیگ ن کے ٹوٹے ہیں۔ نبیل گبول کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

تحقیقات سے پتہ چل جائے گا کہ کون بندے ہیں جو ٹوٹے ہیں۔

عمران خان ایک سو تراسی سے زیادہ ووٹ کی توقع کر رہے تھے وہ نتیجے سے خوش نہیں ہیں۔

پنجاب میں بھی ایک اپوزیشن مخالف دھڑا بن چکا ہے قومی اسمبلی میں بھی بنوایا گیا۔

آج قومی اسمبلی میں ہاتھا پائی ہو سکتی تھی پیپلز پارٹی نے اپنے ممبران کو پیچھے رکھا ہے۔

آج تک قومی اسمبلی میں اتنی مظبوط اپوزیشن نہیں آئی۔

اگر ہم نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کا وعدہ کیا ہے تو دیں گے لیکن ہم پر بہت پریشر ہے کہ شہباز شریف کو ووٹ نہیں دینا۔

شہباز شریف نے زراری کے بارے میں کہا تھا کہ پیٹ پھاڑ کر پیسے نکالیں گے۔

انور مجید کو گرفتار کرنے کی ٹائمنگ ایک بلیک میلنگ کا طریقہ ہے۔

ضمانت نواز شریف کا حق ہے ان کے خلاف کرپشن ثابت نہیں ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی کے صداقت عباسی نے کہا کہ

ہمیں اضافی ووٹ دوسری جماعتوں سے ملے لوگ ان جماعتوں سے خوش نہیں ہیں۔

پتہ چل جائے گا کہ اضافی ووٹ کن لوگوں نے دئیے ہیں۔

لوگ جو چھانگا مانگا اور ضیاالحق کی باقیات ہیں جمہوریت کا مزاق اڑانے والی بات کر رہے ہیں۔

وہ رو رہے ہیں جو مسئلے کی وجہ ہیں انہوں نے ادارے نہیں بننے دئیے۔

قانون کہتا ہے کہ اگر امدن سے زیادہ اثاثے ہوں تو پھر وہ کرپشن میں گنی جائے گی۔

نواز شریف کو بکتر بند گاڑی میں اس لئیے لایا جا رہا ہے کیونکہ وہ اہم شخصیت ہیں ان سے اربوں روپے واپس لینے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے خرم دستگیر نے کہا کہ

تحریک انصاف ہوس اقتدار کے لئیے ہوائی جہاز میں بندوں کو بھر بھر کر لا رہی ہے۔

پی ٹی آئی کا جعلی مینڈیٹ ہے کٹھ پتلیوں کا تماشہ ہے۔

پارلیمنٹ نے الیکشن کمشن اور عدلیہ کو خود مختار کیا لیکن انہوں نے اپنا کردار ٹھیک طرح سے نہیں نبھایا۔

ہمارا بھی امتحان ہے کہ دھاندلی والے الیکشن سے ہم شفاف الیکشن کی طرف کس طرح جاتے ہیں۔

میں نے بھی افواہیں سنی ہیں کہ زرداری شہباز شریف کو ووٹ نہیں دیں گے۔

پرسوں پتہ چل جائے گا کہ کون کس کو ووٹ دیتا ہے۔

نواز شریف کو ضمانت ملنی چاہئیے ان کے کیس کی کمزوریاں سامنے آ چکی ہیں۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s